Author: admin

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی کی 4ماہ کے بعد ویب سائٹ دوبارہ بحال ہو گئی۔ پنجاب اسمبلی کی ویب سائٹ 4 ماہ بعد بحال کر دی گئی۔تحریک انصاف اور ق لیگ کی اتحادی حکومت کے بعد اسمبلی کی ویب سائٹ بحال کر دی گئی۔ اسمبلی اسٹاف کے مطابق ویب سائٹ کو اس کی اصل شکل میں بحال کر دیا گیا ہے۔ تمام معلومات ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئیں ہیں۔ پنجاب میں سیاسی بحران کے باعث پنجاب اسمبلی کی ویب سائٹ غیر فعال تھی۔اس دوران ویب سائٹ پر صرف ممبران کے نام اور دیگر چند معلومات دستیاب…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیل کے فلسطین پر فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کل ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے فلسطین کی تازہ صورتحال پر غور کے لیے کل بروز پیر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت بھی کی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اسرائیل کی جارحیت پر بحث کے لیے سلامتی کونس کا اجلاس منعقد کرنے کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ کیس سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ دس محرم کے بعد چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کس مائی کے لعل میں جرات ہے کہ عمران خان کو نااہل کرے۔ان کے بغیر پاکستان کی سیاست ہی نہیں ، عمران خان کے مقابلے میں سارے جوکر اکٹھے ہو گئے۔کیا آپ پاکستان میں ون پارٹی سسٹم بنانا چاہتے ہیں؟ ہم نے آخری مرحلے کی تیاری کرلی ہے ،13 اگست کو تاریخی جلسہ ہوگا، ہم انہیں انتخابات سے بھاگنے نہیں دیں گے۔ فواد چودھری…

Read More

کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی میں یوم عاشور کے موقع پرگرین لائن بس سروس آج سے تین دن کے لیے بند رہے گی۔ گرین لائن بی آر ٹی ایس کے ترجمان کے مطابق یوم عاشور کے سلسلے میں 7، 8 اور 9 اگست کو گرین لائن بس سروس کو بند رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ گرین لائن بس سروس کے آخری اسٹیشن نمائش چورنگی کے قریب سے تین دن تک یوم عاشور کے سلسلے میں جلوس نمودار ہوتا ہے۔ یوم عاشور پر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے گرین لائن بس سروس کو معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا…

Read More

برمنگھم: (ویب ڈیسک) کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو ایونٹ میں آج پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم ایکشن میں ہوں گے۔ پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 40 منٹ پر جیولن تھرو مقابلے ہوں گے۔پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ارشد ندیم نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کہنی اور گھٹنے کی انجری کے باوجود محنت کی ہے۔آج فائنل میں اچھا پرفارم کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ محبت دی ہے آج بھی قوم سے دعاؤں کی اپیل ہے۔میں نے پوری لگن سے محنت کی ہے…

Read More

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس اور ترکی کے صدور نے شام میں دہشتگردی کے خلاف مشترکہ جنگ کے عزم کا اعادہ کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترک صدر طیب اردوان اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں دوسری اہم ملاقات بحیرۂ اسود کے ساحل پر واقع روس کے سیاحتی شہر سوچی میں ہوئی۔ روس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے موجودہ علاقائی اورعالمی چیلنجز کے باوجود باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ روسی حکام کے مطابق دونوں رہنماؤں نے…

Read More

بلوچستان : (ویب ڈیسک) بلوچستان میں بارشوں سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبے میں بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 176 تک پہنچ گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 176 تک پہنچ گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں 77 مرد 44 خواتین اور 55 بچے شامل ہیں ۔ اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خضدار کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئی ہیں۔ بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 75 افراد زخمی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہدا کی قربانیوں کا مذاق اڑانے والی سوشل میڈیا مہم خوفناک تھی، ہم کس طرف جا رہے ہیں، یہ لمحہ گہرے غور و فکر کا مطالبہ کرتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا ٹویٹر پیغام میں مزید کہنا تھا کہ خود پسند سیاسی بیانیے یہی کرتے ہیں، یہ نوجوانوں کے ذہنوں کو آلودہ اور نفرت انگیز تقریر کو ہتھیار بناتے ہیں۔ اس سے قبل لیگی حکومت کی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کا عمران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سیکرٹری جنرل وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری نے ملاقات کی، چودھری پرویزالہی نے کہا کہ علمائے کرام کے تعاون اور حکومتی اقدامات کے باعث امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ ملاقات میں مولانا محمد حنیف جالندھری نے نکاح نامے میں ختم نبوتؐ کے حلف نامے کی شق شامل کرنے پر چودھری پرویزالٰہی کے مثالی اقدام کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ کا یہ احسن اقدام دین کی بڑی خدمت اور قابل قدر ہے جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مذہبی رواداری اور ہم آہنگی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت میں وزیر مال کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنھبالنے والے نواب زادہ منصور علی خان نے سرکاری پروٹوکول لینے سے انکار کردیا اور اس حوالے سے وزیراعلی کو خط لکھ دیا ہے۔ وزیر مال نواب زادہ منصور علی خان نے وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی کو خط میں پروٹوکول لینے سے معذرت کرلی ہے اور کہا ہے کہ موجودہ ملکی معاشی صورتحال میں میرا ضمیر پروٹوکول کی اجازت نہیں دیتا۔ نوابزادہ منصور احمد خان نے سرکاری گاڑی، گھر اور عملہ واپیس لینے کی درخواست کی ہے۔ نوابزادہ منصور احمد خان پی پی 271 سے رکن…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) کراچی میں مون سون کی حالیہ بارشوں میں شہر کے روڈ انفراسٹرکچر کوشدید نقصان پہنچا، انتظامیہ کی کارکردگی کے تمام پول کھل گئے۔ مسائل کے حل کے لیے بنایا جانے والا نیا ضلع کیماڑی ہو، کورنگی، شرقی یا پھر ملیرسب ہی جگہ صورتحال بدترین ہے۔ چودہ سال سے سندھ پرراج کرنے والی پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت جس کی خراب کارکردگی حالیہ برسات میں ایک بار پھرسامنے آ گئی۔ ابر رحمت برسی تو دہرے معیار کی بنی سڑکیں بہہ سی گئیں۔ نام تھا کہ مسائل حل کیے جائیں گے ، اسی لیے نیاضلع کیماڑی بنا لیکن حالات…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے جس کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیرآب آ گئے، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ لاہور کے مختلف علاقوں جوہر ٹاؤن، لکشمی چوک، گڑھی شاہو ، جیل روڈ اور دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے مون سون ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے، محکمہ موسمیات خلیج بنگال پر بننے والے بارشوں کے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ عالمی بنارسی ٹھگ غیر ملکیوں سے غیر قانونی ڈالر لیتے پکڑے گئے ہیں، فارن فنڈنگ کیس سے پتہ چلا کہ عمران نیازی کتنا گندا کردار ہے۔ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل میں رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ فارن فنڈنگ کے مجرم 8 سال سے قانونی ٹچ سے بھاگ رہے ہیں ، ہر چوری پکڑے جانے پر جھوٹا عمران اینڈ فارن ایجنٹس کمپنی مکاری، فنکاری اور عیاری کرنے لگتے ہیں ،فارن فنڈنگ کیس سے پتہ چلا کہ عمران نیازی کتنا گندا کردار ہے۔ رانا…

Read More