تازہ تر ین

زمینی طاقتیں حکمران اتحاد، آسمانی طاقت اور عوام عمران خان کیساتھ ہیں: شیخ رشید

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ زمینی طاقتیں 15 حکمران اتحاد کے ساتھ ہیں تاہم آسمانی طاقت اور عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ سیاستدان اپنے گندے کپڑے میڈیا میں دھو رہے ہیں۔ سیلاب کی فوٹو کھنچوانے پر زور اور سٹیٹ بنک کا گورنر مقرر کرنے کا وقت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے مفروضوں کے پیچھے شریفوں اور زرداری کا چہرہ ہے۔ ملک ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے۔ زر مبادلہ کے ذخائر ترسیلات اور ایکسپورٹ کم ہو رہی ہیں۔ وزیر خزانہ ایک ہفتے ٹیکس لگاتے اور دوسرے ہفتے اٹھا لیتے ہیں۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ دور حکومت میں ساری آئینی ترامیم ملک کے لیے نہیں، اپنی ذات اور مفاد کے لیے کی گئی ہیں حتی کہ قرضے کے لیے بھی آرمی چیف کو فون کرنے پڑرہے ہیں، اگست اہم مہینہ ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv