تازہ تر ین

ملتان میں یوم عاشور پر استاد، شاگرد سمیت تعزیے کے 113 جلوس برآمد ہوں گے

ملتان: (ویب ڈیسک) ملتان میں یوم عاشور پر تعزیے کے 113 جلوس برآمد ہونگے جن میں استاد اور شاگرد کا تاریخی تعزیہ بھی شامل ہے جن کی خوبصورتی اور تاریخی اہمیت اپنی مثال آپ ہے۔
ملتان میں استاد پیر بخش اور شاگرد مقمع الدین کے تعزیے کا نقش ونگار ، حسن وجمال اور نفاست میں کوئی ثانی نہیں۔ استاد کا 70 من وزنی تاریخی تعزیہ 1833 میں جبکہ شاگرد کا سو من وزنی تعزیہ 1860 میں تیار کیا گیا اور دونوں تاریخی تعزیوں کو زیارت کیلئے رکھ دیا گیا ہے جنھیں یوم عاشور پر برآمد کیا جائیگا۔
یوم عاشور پر استاد کا تعزیہ محلہ جھک کی امام بارگاہ شاہ رسال سے برآمد ہو گا جبکہ شاگرد کا تعزیہ النگ پاک گیٹ سے برآمد ہو کر حرم گیٹ چوک سے ہوتا ہوا دوبارہ پاک گیٹ میں ہی اختتام پزیر ہو گا جن کی حساسیت کے باعث پولیس نے تھری لیئر سکیورٹی پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔
دونوں تاریخی تعزیوں کی فضائی نگرانی کیساتھ کنٹرول روم سے مانیٹرنگ کی جائیگی جن کے اختتام پر بعد نماز مغرب مختلف امام بارگاہوں میں مجلسِ شام غریباں بھی برپا کی جائیگی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv