تازہ تر ین

دنیا بھر میں گوگل سرچ انجن سروس ایک گھنٹے بند رہنے پر کمپنی کی معذرت

لاہور: (ویب ڈیسک) اگر آپ کو 9 اگست کی صبح گوگل سرچ انجن استعمال کرنے میں مسائل کا سامنا ہوا تھا تو ایسا انٹرنیٹ سروس خراب ہونے کی وجہ سے نہیں ہوا۔
درحقیقت دنیا بھر میں گوگل سرچ انجن تک رسائی ایک گھنٹے تک بند رہی تھی اور کمپنی نے اس پر صارفین سے معذرت بھی کی ہے۔
گوگل کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایک سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کے باعث عالمی سطح پر سرچ انجن ڈاؤن رہا، مگر اس مسئلے کو جلد حل کرلیا گیا تھا۔
صبح 6 بج کر 11 منٹ پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں متعدد ممالک کے صارفین کو گوگل سرچ تک رسائی میں مسائل کا سامنا رہا جبکہ گوگل میپس اور جی میل جیسی سروسز بھی متاثر ہوئیں۔
جس کے فوری بعد ڈاؤن ڈیٹکٹر پر لوگوں نے گوگل سرچ تک رسائی کے حوالے سے مسائل کو رپورٹ کیا۔
نیٹ ورک انٹیلی جنس کمپنی ThousandEyes کے مطابق اس مسئلے سے دنیا بھر میں گوگل کے کم از کم 1338 سرورز متاثر ہوئے اور اس دوران گوگل سرچ کو استعمال کرنے پر 502 یا 500 ایرر اسکرین پر نظر آتا رہا۔
صارفین نے ٹوئٹر پر بھی اپنی مشکلات کو بیان کیا۔
گوگل سرچ کو روزانہ کتنے افراد استعمال کرتے ہیں اس حوالے سے واضح اعدادوشمار تو موجود نہیں مگر یہ دنیا میں سب سے وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv