Author: admin

کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی کے ساحل پر ماہی گیروں کو قیمتی شکار مل گیا۔ ماہی گیروں کے جال میں بڑی تعداد میں قیمتی پاپلیٹ مچھلیاں پھنس گئیں۔ کراچی ساحل پر ماہی گیروں کو قیمتی مچھلیوں کا شکار مل گیا۔ کراچی ساحل پر پاپلیٹ نامی مچھلیاں بڑی تعداد میں ماہی گیروں کے ہاتھ لگ گئیں۔ ماہی گیروں کا تعلق ابراہیم حیدری سے ہے جو کہ مچھلی کے شکار کے لیے سمندر میں گئے تھے۔ پاپلیٹ مچھلی پکڑنےپرماہی گیروں نےخوشی کااظہار کیاہے، ماہی گیروں نےکشتی میں ویڈیوبھی بنائی ہے۔

Read More

برمنگھم : (ویب ڈیسک) برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کا میلہ اختتام پذیر ہو گیا۔ آسٹریلوی ایتھلیٹ میڈلز جیتنے کی دوڑ میں سب پرسبقت لے گئے۔ پوائنٹس ٹیبل میں پاکستان 18ویں پوزیشن پر رہا۔ کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلیا سب سے زیادہ تمغے حاصل کر کے پہلی پوزیشن پر رہے۔ آسٹریلوی ایتھلیٹس نے مجموعی طور پر 178 میڈلز اپنے نام کیے۔ آسٹریلیا کے تمغوں میں سونے کے 67 ، چاندی کے 57 اور کانسی کے 54 میڈلز شامل ہیں۔ انگلینڈ 57 سونے، 66 چاندی اور 53 کانسی کے میڈل جیت کر دوسرے نمبر پر رہا۔ کینیڈا نے سونے کے…

Read More

ملتان: (ویب ڈیسک) ملتان میں یوم عاشور پر استاد اور شاگرد کے تاریخی تعزیئے برآمد ہو کر اپنے روایتی راستوں پر گامزن ہیں جن کی زیارت کیلیے عزاداروں کی بڑی تعداد ماتمی جلوسوں میں شریک ہے۔ استاد کا تعزیہ محلہ جھک کی امام بارگاہ سے برآمد ہوا جو پاک گیٹ سے حرم گیٹ چوک پہنچ چکا ہے جبکہ شاگرد کا تعزیہ النگ خونی برج سے برآمد ہو کر پاک گیٹ سے ہوتا ہوا حرم گیٹ پہنچ چکا ہے اور دونوں تعزیوں کو حرم گیٹ چوک پر زیارت کیلیے رکھ دیا گیا ہے جس میں شریک عزاداروں کی جانب سے زنجیر…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ دو ووٹوں کی حکومت 15اتحادی پارٹیوں کے ساتھ بے لگام ہو رہی ہے ۔ ٹویٹر پر پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ بےلگام حکومت کی عقل پر پردہ پڑ چکا، ان کا ناکام ایجنڈا عمران خان کو نااہل اور نواز شریف کو اہل کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی تباہی، سیاسی عدم استحکام، دہشتگردی کا آغاز ان کی سیاست کو دفن کر دے گا۔

Read More

فیصل آباد: (ویب ڈیسک) محرم الحرام میں فرزندان اسلام کی بڑی تعداد قبرستانوں کا رخ کرتی ہے، فیصل آباد میں بھی عوام کی بڑی تعداد قبرستانوں میں موجود ہے۔ اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری ، سکون قلب کا ذریعہ ہے۔ محرم الحرام میں جہاں شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے وہیں قبروں سے جڑی بوٹیوں کا خاتمہ ، قبروں کی تیاری اور لپائی بھی اسلامی روایت بن چکی ہے۔ مرد و خواتین کی بڑی تعداد قبروں پر حاضری دے کر دعائے مغفرت کرتی ہے اور قبروں پر پھول چڑھائے جاتے ہیں۔ بچے بھی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، جلوسوں کے روٹس پر موبائل فون سروس معطل کی گئی ہے جبکہ کئی شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔ کراچی، اسلام آباد ، پشاور ، کوئٹہ سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں حکومت کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جس کے تحت پولیس، رینجرز اور فوج کی نفری تعینات کی گئی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے جلوسوں کے راستوں میں کنٹینرز اور خاردار تاروں سمیت دیگر رکاوٹیں کھڑی کرکے راستے بند کردیئے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل اولمپکس ایسوسی ایشن نے ارشد ندیم کو اسکالرشپ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ کامن ویلتھ گیمز میں قومی اتھلیٹ ارشد ندیم کی تاریخی کارکردگی کودیکھتے ہوئے انٹرنیشنل اولمپکس ایسوسی ایشن نے ارشد ندیم کو اسکالرشپ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ انٹرنیشنل اولمپکس ایسوسی ایشن کے مطابق اسکالرشپ سے ارشد ندیم 2024 پیرس اولمپکس تک بیرون ملک ٹریننگ کر سکیں گے۔ اس موقع پر ارشد ندیم نے کہا کہ آئی او سی اور پی او اے کا شکر گزار ہوں۔ انٹرنیشنل اولپمکس ایسوسی ایشن کی اسکالر شپ سے میری ٹریننگ اور بھی بہتر ہوگی۔ ان کہنا…

Read More

فیصل آباد : (ویب ڈیسک) رانا ثناءاللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ توشہ خانہ ریفرنس دائر ہونے کی دیر ہے، عمران خان نااہل ہو جائیں گے۔ وزیر داخلہ نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ میں نہ ٹی سیٹ چھوڑا اور نا کوئی سونے کا قلم چھوڑا۔ توشہ خانہ سے گھڑیاں اٹھائیں، فروخت کرکے بیس فیصد رقم جمع کرا دی۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ غیرقانونی اور غیراخلاقی کام ہوا۔ عمران خان نے اپنے اثاثوں میں بھی ان کو ظاہر نہیں کیا۔ غیرملکی سربراہ سے ملنے والی گھڑی دبئی میں…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) یوم عاشور پر صدر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے دن حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ نےدین کی سربلندی اور حق و صداقت کی خاطر اہلِ بیت اور دیگر جانثار ساتھیوں کے ہمراہ جامِ شہادت نوش فرمایا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسلام آج شہدائے کربلا کی قربانیوں کی بنا پر زندہ ہے۔ صدر مملکت عارف علوی نے یومِ عاشور پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے دن حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ نے ایک ظالم حکمران کی بیعت کرنے سے انکار کرتے ہوئے دین…

Read More

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) ایف بی آئی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر چھاپہ مارا جس کے دوران اہلکاروں نے رہائش گاہ کے مختلف حصوں کی تلاشی لی اور اہم دستاویزات ضبط کر لیں، ٹرمپ نے الزام لگایا کہ اہلکاروں نے ایک الماری کو توڑ ڈالا۔ ایف بی آئی کا سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر چھاپہ، تحقیقاتی ایجنسی کے اہلکار اہم دستاویزات بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ تلاشی مبینہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کے سرکاری کاغذات کے استعمال سے متعلق تحقیقات سے منسلک ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق پیر کو چھاپے کی اطلاع کے وقت ڈونلڈ ٹرمپ…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر ہونے والے خودکش حملے میں 4 فوجی جوان شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیر ستان کےعلاقے میر علی میں فوجی قافلے کو تخریبی کارروائی کا نشانہ بنایا جس کے دوران 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔شہادت پانے والوں میں لانس نائیک شاہ زیب ،لانس نائیک سجاد شامل ہیں جبکہ حملے میں سپاہی عمیراور سپاہی خرم بھی شہید ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ خود کش حملہ آور اور سہولت کاروں کا پتہ چلایا جارہا ہے ، پاک فوج دہشت…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں آج یوم عاشور کے جلوس نکالے جا رہے ہیں جن میں عزادار نواسہ رسول امام حسینؓ کو پرسہ پیش کر رہے ہیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ مختلف شہروں میں موبائل سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔ لاہور میں یوم عاشور پر ذوالجناح کا مرکزی جلوس گذشتہ شب نثار حویلی سے برآمد ہوا، امام عالی مقام امام حسینؓ اور ان کے رفقا کی عظیم قربانی کی یاد کو تازہ کرنے کیلئے عزاداروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں صحت اور پولیو مہم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں بل گیٹس نے پولیو مہم کے دوران پاک فوج کے تعاون کو سراہا جب کہ آرمی چیف نے پولیو کے خاتمے کیلئے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاونڈیشن کے کردار کی تعریف کی۔ خیال رہے کہ چند ماہ قبل وزیراعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا…

Read More