Author: admin

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ واقعہ کربلا حق و باطل کے لازوال معرکے کی یاد دلاتا ہے اور شہادت امام حسین ؓ اُمت مسلمہ کے لیے ایک عظیم درس ہے۔ یوم عاشور پر قوم کے نام اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ کربلا میں جذبۂ ایمانی سے سرشار جماعت نے باطل کی اطاعت سے انکار کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسینؓ نے ظلم و استبداد پر کاربند قوتوں کو للکارا ، امام حسین اور ساتھیوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دین کوجلاء بخشی، اصولوں پر سمجھوتہ…

Read More

نوشہرہ: (ویب ڈیسک) سابق وزیر دفاع و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو چیلنج دے دیا۔ نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو میں پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ عمران خان کو صرف عوام ہی سیاست سے آؤٹ کرسکتے ہیں، جلد انتخابات کیلئے اتحادی حکومت سندھ اور بلوچستان اسمبلیاں تحلیل کردے، اگر ایسا ہو تو پی ٹی آئی بھی دونوں صوبوں کی اسمبلیاں توڑنے کو تیار ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں کچھ بھی نہیں، سب ایک ڈرامہ ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ فوج کی…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) رہنما ایم کیو ایم وسیم اختر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا، پیپلز پارٹی کے ساتھ معاہدہ مجبوری تھی، وعدے پورے نہ ہوئے تو کچھ بھی فیصلہ کر سکتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم وسیم اختر نے کہا ہے کہ شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان کے کہنے پراتحاد میں شامل ہوئے، ایم کیو ایم کو پولیٹیکل سپیس نہیں دیا جارہا، کراچی میں جعلی جماعتیں بنا دی گئیں ہیں۔وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ وفاق اور صوبائی حکومت پالیسیوں پر نظر ثانی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی زیر صدارت ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں ہونے والے اجلاس میں 25 مئی کے تشدد کے واقعات کی تحقیقات کیلئے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنانےکا فیصلہ کرلیا گیا۔ فواد چوہدری کی زیرِصدارت ایوان وزیر اعلیٰ لاہورمیں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں25 مئی کے تشدد کے واقعات کی تحقیقات کیلئے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنانےکا فیصلہ کیا گیا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت آئندہ ہفتے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دے گی اور ٹیم تشددمیں ملوث پولیس افسروں کی…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) کھلے سمندر میں مچھلی کا شکار کرنے والے ماہی گیروں کے وارے نیارے ہوگئے،لاکھوں روپے مالیت کی پاپلیٹ مچھلی ہاتھ لگ گئی۔ دوماہ شکار پر پابندی کے بعد کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری سے کھلے سمندر میں مچھلی کے شکار پر جانے والی ماہی گیر لانچ کے عملے کے جال میں بڑی تعداد میں پاپلیٹ نسل کی مچھلی لگ گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاکھوں روپے مالیت کی پاپلیٹ مچھلی کا جھنڈ ایک مقام پر ماہی گیروں کے ہاتھ لگا، مہنگا شکار ہاتھ لگنے پر ماہی گیر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ فشر فوک فورم…

Read More

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس نے یوکرین میں امریکا کے فراہم کردہ جدید میزائل تباہ کرنےکا دعویٰ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہےکہ روسی فوج نے مشرقی اور جنوبی یوکرین میں 19 امریکی ساختہ میزائل مار گرائے ہیں۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق نشانہ بنائےگئے ہیمرز میزائل ہائی موبیلیٹی آرٹلری راکٹ سسٹم ہیں جنہیں مشرقی اور جنوبی یوکرین میں نشانہ بنایا گیا۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین کے علاقے کراماتورسک کے نزدیک جدید فوجی گاڑیوں کو بھی تباہ کیا گیا۔

Read More

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت نے رواں ماہ کے آخر سے شروع ہونے والے ایشیا کپ 2022 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق ایشیا کپ 2022 میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے جب کہ کے ایل راہول نائب کپتان ہوں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، ریشاب پانت وکٹ کیپر، دیپک ہودا، دنیش کارتک وکٹ کیپر، ہارڈک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، روی چندرن اشون، یوزیندرا چاہل، روی بشنو، بھونیشور کمار، ارشدیپ سنگھ اور ایوش خان شامل ہیں۔ جسپرت بمرہ اور ہرشل پاٹل زخمی ہونے کے باعث ٹیم کا حصہ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) محرم کے جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب سول سیکرٹریٹ میں جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ چیف سیکریٹری پنجاب اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ اسد اللہ نے محکمہ کنٹرول روم کا دورہ کیا ۔ایڈیشنل سیکریٹری انٹرنل سیکیورٹی احمد شہزاد اور ڈپٹی سیکریٹری طلحہ زبیر نے محرم کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی ۔ کیپٹن ریٹائرڈ اسد اللہ نے ہدایت کی کہ محکمہ داخلہ پنجاب کے تمام افسران مختلف شفٹوں میں کنٹرول روم موجود رہیں گے جہاں سے 24 گھنٹے مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھا جائے گا۔تمام سیکورٹی…

Read More

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 73 تک جا پہنچی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک میں مسلسل موسلادھار بارشوں کے باعث سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی اور سیلابی ریلہ شہری علاقوں میں داخل ہوگیا۔ سیلابی ریلہ اپنے ساتھ 26 افراد کو بہا لے گیا جن کی لاشیں مل گئیں۔ علاوہ ازیں گھر منہدم ہونے سے 19، کرنٹ لگنے سے 15، درختوں کے گرنے سے 6 اور لینڈ سلائیڈنگ میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ…

Read More

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے نیومیکسیکو میں 2 پاکستانیوں سمیت چار ایشیائی نژاد مسلمانوں کے قتل پر تشویش اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے قاتلوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیو میکسیکو میں یکے بعد دیگرے 4 مسلمانوں کے قتل پر رنج اور غم میں مبتلا ہوں اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ صدر جوبائیڈن نے مزید کہا کہ اگرچہ ہم مکمل تفتیش کے منتظر ہیں مگر میری دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور میری انتظامیہ…

Read More

بھمبر: (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کے تھانہ سٹی کی حدود میں راستے کے تنازع پر فائرنگ کے باعث نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔ تھانہ سٹی بھمبر کی حدود بڑھنگ میں مبینہ طور پر راستے کے تنازعہ پر فائرنگ ہوئی، جس کی زد میں آ کر ناصرزمان شدید زخمی ہو گیا ، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا اور چل بسا، فائرنگ واجد نامی شخص نے کی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی چودھری ذوالقرنین سرفراز نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ نعش کو پوسٹ مارٹم…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) شاباش ارشد ندیم، کامیابی ہو تو ایسی ہی کہ اپنے کیا بیگانے بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں، کامن ویلتھ گیمز میں ریکارڈ تھرو کرنے اور گولڈ میڈل جیتنے پر روایتی حریف نیرج چوپڑا نے بھی مبارکباد ی پیغام دے دیا۔ برمنگھم میں پاکستانی جھنڈا بلند کرتے ہوئے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو بھارتی نیزہ تھرور نیرج چوپڑا نے بھی مبارک دی ہے۔ سوشل میڈیا پیغام میں روایتی حریف نے لکھا کہ ارشد بھائی! گولڈ میڈل جیتنے اور 90 میٹر تھرو کا ریکارڈ بنانے کی مبارک ہو۔ صرف اتنا ہی…

Read More

کراچی / اسلام آباد / لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں آج 9 محرم الحرام کے موقع پر محرم الحرام کے جلوس نکلنے والے جلوس پُرامن طریقے سے اختتام ہوگئے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جب کہ بیشتر مقامات پر موبائل فون سروس بھی بند تھی۔ شہر قائد سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں آج 9 محرم الحرام کے روز جلوسوں نکالے گئے جو پُرامن انداز میں اپنی مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوگئے۔ اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے ملک بھر میں خصوصا حساس شہروں اور علاقوں میں سکیورٹی…

Read More