لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہیٰ نے کہا ہےعمران خان کے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ تعلقات ٹھیک ہو رہے ہیں۔ آصف زرداری اور شہبازشریف سے اب کبھی بات نہیں ہوسکتی۔
وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ تعلقات ٹھیک ہو رہے ہیں۔ ن لیگ کو تکلیف ہے کہ معاملات بہتری کی طرف جانا شروع ہوگئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان سرحدوں کی حفاظت کی ضامن اور ہمارا فخر ہیں۔ فوج کے خلاف پراپیگنڈا ملک دشمن ہی کرسکتا ہے۔ کسی بھی شکل میں افواج پاکستان کے خلاف بات نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہاہے کہ ن لیگ والے غلط اور بے بنیاد پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔ عمران خان، تحریک انصاف اور ہم افواج پاکستان کے ساتھ ہیں۔ کسی کو بھی فوج بدنام کرکےسیاسی مقاصد حاصل کرنے نہیں دیں گے۔
چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی وجہ سے بہت نقصان ہوا۔آصف زرداری اور شہبازشریف سے اب کبھی بات نہیں ہوسکتی۔
انہوں نے کہا ن لیگ کے ساتھ ہوتے تو وہ کام نہیں کرنے دیتے۔ عمران خان کے ساتھ جانے کا فیصلہ میرا اور مونس کا تھا۔کوئی فون نہیں آیا۔ عمران خان کے ساتھ اتحاد کرکے کوئی نقصان نہیں ہوا۔
ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کا اتحاد ناممکن ہے۔عمران خان جب کہیں گے اسمبلی توڑ دیں گے۔ فارن فنڈنگ کیس کی کوئی اہمیت نہیں۔
پیپلزپارٹی کی طرف سے پرویز الہیٰ کے بیان پر رد عمل میں کہا گیا ہے کہ حیرت ہے پرویزالٰہی کو باعزت وزارت اعلیٰ منظور نہیں ہوئی۔ آصف زرداری پر تنقید کرنا پرویز الٰہی کی نوکری کا تقاضا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پرویزالٰہی نے ڈوبتی کشتی میں سوار ہو کر اپنا مستقبل غرق کردیا۔ پرویز الٰہی تو چودھری شجاعت کے وفادار نہیں رہے۔ عمران خان سے وفاداری کیسے کریں گے؟ فیصل کریم کنڈی نے کہا عمران خان کا بیان پرویزالٰہی کا پیچھا کرتا رہے گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

