اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ عمران خان نے سیاست میں نفرت کے بیج بوئے، غداری کارڈ نہیں کھیلنے دیں گے، سوشل میڈیا پر کسی کو بھی کھلا لائسنس نہیں دیا جاسکتا، ریاستی ادارے پیشہ ورانہ فراض انجام دے رہے ہیں، ان پر تنقید درست نہیں۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ نفرتوں کے بیج بونے والے عمران خان نے عوام کو سول نافرمانی پر اکسایا، دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی، ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد مذموم مہم چلائی گئی، ملک کو عمرانی فتنے سے بچانا سب سے اہم ہے، آزادی اظہار اور اداروں پر الزامات لگانے میں فرق ہے، تمام اداروں کی حرمت کوقائم رکھنا ہوگا، حکومتی اقدامات سے معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے، آنے والے دنوں میں مہنگائی میں خاطر خوا کمی آئے گی، جولائی کے بلوں میں مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ لگائی گئی ہے، بل جمع کرانے کی آخری تاریخ بڑھانا پڑی تو بڑھائیں گے، تاجروں پر فکسڈ ٹیکس ابھی نہیں لگے گا، مساجد کے بجلی بلوں پر ٹی وی سرچارج نہیں لگے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2014ء میں عمران خان نے فسطائیت کا آغاز کیا اور غیر جمہوری رویوں کی نفرت بھری زہریلی فصل بوئی، بجلی کے بل جلانے سے اس کا آغاز کیا گیا اور عوام کو سول نافرمانی کی دعوت دی گئی، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بنکوں کے ذریعے رقوم نہ بھیجنے اور ہنڈی کے ذریعے رقوم بھجوانے کی مہم چلائی گئی، پی ٹی وی پر ڈنڈے لے کر قبضہ کیا گیا، پولیس افسران اور اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، 2016ء میں اسلام آباد پر تحریک انصاف نے پھر حملہ کیا جسے اٹک پل پر پسپا کر دیا گیا جبکہ دوسری طرف ایک سابق وزیراعظم کو ناحق اور غیر منصفانہ فیصلے کے ذریعے تاحیال نااہل قرار دے دیا گیا اور انہیں پارٹی صدارت سے بھی محروم کردیا گیا۔
خرم دستگیر نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے سول نافرمانی کی دعوت سے شروع ہونے والی بات اور رویہ بعد میں تبدیل ہوتا گیا اور غدار میر جعفر، میر صادق امریکی ایجنڈے، ملک دشمنی اور غلامانہ ذہنیت کے بیانات سامنے آنے لگے، عمران خان کے علاوہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے بھی سینکڑوں دفعہ یہی باتیں دہرائیں جن کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں لیکن اب ہم کسی کو آزادی کارڈ نہیں کھیلنے دیں گے، ماضی میں جس جس کو بھی غدار کا لقب دیا گیا تاریخ نے ثابت کیا کہ ان میں سے اکثریت محب وطن تھی اور وہ آئین کی عملداری، صوبوں، اقلیتوں اور خواتین کے حقوق کا مطالبہ کرنے والے تھے۔
انہوں نے کہا کہ عمرانی فتنے کو ختم کرنا سب سے اہم ہے، ہم نے اس فتنے کو کچلنے کا عزم کیا ہے تو معیشت میں بے یقینی بھی ختم ہو رہی ہے، روپیہ مضبوط ہو رہا ہے، سٹاک مارکیٹ میں بہتری آرہی ہے، معاشی معاملات کی بہتری اور توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے حکومت کے اقدامات کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں، آنے والی نسلوں کو عمرانی فسطائیت سے بچانا بہت اہم ہے، آنے والے دنوں میں مہنگائی میں خاطر خواہ کمی آئے گی، ہم نے عوام کو اعتماد دلانا ہے کہ آنے والا کل آج سے بہتر ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی اور عمران خان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہوا، معیشت اور ملک کی سفارتی ساکھ کو سابق حکومت نے نقصان پہنچایا، ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر مذموم مہم چلائی گئی، بیانات صرف لیڈروں تک ہی محدود نہیں رہے ، اداروں پر تنقید سے گریز کیا جائے، عمرانی فسطائیت نے ہر طرف زہر پھیلایا اور باقاعدہ بغاوت کی دعوت بھی دی گئی، یہ آزادی اظہار اور جمہوری تنقید نہیں ہے، حکومت نے مذموم مہم کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے، آزادی اظہار اور اداروں پر الزامات لگانے میں فرق ہے، ہم نے آزادی اظہار رائے کی حفاظت بھی کرنی ہے، ماضی میں یہاں صحافیوں پر گولیاں برسائی گئیں، انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا لیکن اب ایسے واقعات نہیں ہو رہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اکتوبر تک معیشت میں بہتری نظر آئے گی اور نئی خوشخبریاں ملیں گی، جولائی کے بلوں میں مئی کے مہینے کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ شامل کی گئی ہے، صارفین کو ریلیف دینے کے لئے اگر بل جمع کرانے کی آخری تاریخ میں اضافہ کرنا پڑا تو کریں گے، اس سلسلے میں ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے حکام کو ہدایت کردی گئی ہے، مساجد کے بلوں پر ٹی وی سرچارج اور تاجروں پر فکسڈ ٹیکس نہیں لگے گا، اگست اور ستمبر میں صورتحال میں بہتری آئے گی کیونکہ جولائی میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور اب بجلی کی قیمت کی ری بیسنگ بھی ہو چکی ہے، لوگوں کو ہم نے اعتماد دلانا ہے کہ آنے والا کل آج سے بہتر ہوگا، تمام اداروں کی حرمت کو ہمیں قائم رکھنا ہوگا، مثبت تنقید کی سب کو آزادی ہے، جمہوریت کے استحکام کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

