Author: admin

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان اسٹیل ملز میں 10 ارب کے سامان کی چوری کے معاملہ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) نے اسٹیل ملز سی ای او ہاؤس اور فوکل پرسن کو خط لکھ دئیے، 2018 سے 2022 تک کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ کراچی میں پاکستان اسٹیل ملز میں 10ارب کی چوری کے معاملہ پر ایف آئی اے ان ایکشن، خط کے متن کے مطابق یکم جنوری 2018 سے 2022 تک کا تمام ریکاڑد فوری فراہم کیا جائے، 2018 میں مل میں کتنا اسٹیل، کاپر اور دیگر خام مال موجود تھا بتایا جائے گا اور اب 2022 میں…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت گراؤنڈ میں ٹرف نہیں ،نئے ٹرف کی منظوری ہوچکی ہے۔ ہاشم ڈوگر نے بتایا کہ جلد یہاں نئی ٹرف بچھا دی جائے گی، ہمارا مقصد انتقام لینا نہیں، حدود سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ افسران کو عہدے سے ہٹا دینا بھی سزا ہی ہے۔ فوج کے خلاف بیانات پر گرفتار ہونے والے شہباز گل کے حوالے سے وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا کہ شہباز گل سے اگر غلطی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ شہبازگل کا دوران تفتیش اعتراف کرنا ثبوت ہےکہ یہ سوچاسمجھا منصوبہ تھا، فوج کے خلاف بغاوت پر اکسانے کی اتنی بڑی سازش اس سے پہلے نہیں ہوئی، سازش کے تانے بانے بنی گالا میں ملتے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ شہبازگل نےکہا کہ نجی چینل پر بیان پارٹی پالیسی سے ہٹ کر نہیں تھا، تحریک انصاف فارن فنڈنگ کے پیسے پر چلنے والی پارٹی ہے، عالمی سازش اور اداروں…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) امن و امان کی صورتحال کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھاتے ہوئے وفاقی حکومت نے سوات، میران شاہ اور میر علی میں فریقین سے بات چیت کیلئے 16 رکنی جرگہ تشکیل دے دیا، پیپلز پارٹی ، اے این پی، جماعت اسلامی اور این ڈی ایم کے رہنما شامل ہیں جبکہ پہلا اجلاس جمعہ کو ہوگا۔ امن وامان کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر وفاقی حکومت نے فریقین سے بات چیت کے حوالے سے تشکیل دیئے گئے جرگہ میں خیبر پختونخوا کی تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی ہوگی، وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماﺅں پر مشتمل جرگہ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور اداروں کے درمیان تقسیم کی کوشش احمقانہ ہے، عمران خان افواج پاکستان کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستان میں صرف عوام کی تشکیل کردہ حکومت تسلیم کریں گے، حقیقی آزادی کا آخری مرحلہ شروع ہوگیا، واحد حل شفاف الیکشن ہیں، دو خاندانوں نے پیسہ چوری کرکے لندن اور دبئی میں رکھا، یہ صرف ملک لوٹنے کیلئے آتے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب کہتی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جب ملک میں انصاف نہیں ہوتا تو اربوں روپے چرانے والا طاقتور این آر او لے کر بچ جاتا ہے اور غریب برسوں تک جیل میں پڑا رہتا ہے۔ یہ بات سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد میں اقلیتی برادری کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ساری دنیا میں آپس میں نفرت کی وجہ صرف مذہب کو بنایا جاتا ہے اور مذہبی بنیادوں پر ایک دوسرے کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ عمران خان امریکا کی…

Read More

کابل: (ویب ڈیسک) کابل کے مدرسے میں خودکش دھماکے میں افغان مدارس کے ڈائریکٹر رحیم اللہ حقانی جاں بحق ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق خودکش دھماکہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقعہ مدرسے میں ہوا جس کے نتیجے میں طالبان کے نامور عالم دین اور افغان مدارس کے ڈائریکٹر شیخ رحیم اللہ حقانی جاں بحق ہوگئے۔ طالبان حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور پہلے کسی حملے میں اپنی ایک ٹانگ سے محروم ہوا ہوگا، کیوں کہ حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد اپنی مصنوعی ٹانگ میں چھپا رکھا تھا۔ طالبان حکام کا کہنا ہے کہ تاحال کسی بھی گروپ…

Read More

مردان: (ویب ڈیسک) نامعلوم افراد کی گھر میں فائرنگ سے ماں بیٹی جاں بحق جبکہ تین بھائی زخمی ہوگئے۔ مردان کے علاقے کاٹلنگ میں 6 نامعلوم ملزمان نے گھر پر فائرنگ کردی جس سے خاتون بیٹی سمیت موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ فائرنگ سے خاتون کے تین بیٹے زخمی ہوئے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا، ماں بیٹی کے قتل پر ورثا سراپا احتجاج بن گئے اور میتیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) پاک بحریہ نےکھلے سمندر میں ڈوبنے والی بھارتی کشتی جمنا ساغر میں سوار دس میں سے 9 افراد کو بروقت ریسکیو کرتے ہوئے زندہ بچالیا جب کہ ایک ماہی گیر ڈوب گیا جس کی لاش نکال لی گئی ہے۔ پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں ڈوبنے والی بھارتی کشتی کی اطلاع ملتے ہی بر وقت ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔ ریسکیو آپریشن کے دوران بھارتی کشتی جمنا ساغر میں سوار 10 میں سے 9 افراد کو زندہ بچا لیا گیا جب کہ ایک بھارتی شہری کی لاش بھی نکال لی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریسکیو…

Read More

ڈھاکا: (ویب ڈیسک) بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈر شکیب الحسن کو سٹے بازی کی ویب سائٹ کی انڈورسمنٹ کرنے پر ٹیم میں رہنے یا علیحدگی کیلئے الٹی میٹم جاری کر دیا ہے۔ بورڈ کی جانب سے شکیب الحسن کو بیٹ ونر نیوز نامی ویب سائٹ سے اپنا معاہدہ منسوخ کرنے کا حکم دیا گیا ہے بصورت دیگر انہیں ٹیم سے علیحدگی کیلئے خبردار کر دیا گیا ہے۔ گذشتہ ہفتے بنگلادیشی کھلاڑی شکیب الحسن نے ڈچ جزیرے کی سٹے باز فرم کی ویب سائٹ بیٹ ونر نیوز سے اپنی پارٹنرشپ کا اعلان کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے لکھا…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) سری لنکن لیجنڈ مہیلا جے وردھنے نے بابر اعظم کے بارے میں پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر اعظم تینوں فارمیٹ کے نمبر ون بیٹر بن سکتے ہیں۔ جے وردھنے نے کہا کہ پاکستانی کپتان ٹیسٹ رینکنگ میں جو روٹ کو پیچھے چھوڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، بابر اعظم تسلسل کے ساتھ کھیل رہے ہیں، ان کے پاس ٹاپ پر رہنے کا موقع ہے۔ سابق سری لنکن کپتان نے مزید کہا کہ بابر نیچرل ٹیلنٹ ہے، وہ ہر طرح کی کنڈیشنز میں پرفارم کرتا ہے، ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میں مقابلہ سخت ہے مگر…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ عمران خان بتائیں سازشی کون ہے؟ جو آپ کے ساتھ میچ فکس نہ کرے وہ غدار بن جاتا ہے، سب کو چور کہنے والوں کو اپنی چوری دکھائی نہیں دیتی، ہر لوٹ مار کا حساب دینا پڑے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ ملک کو آزاد ہوئے 75 سال ہو گئے لیکن عمران خان کو آزاد ہونے کا یقین نہیں آرہا، وہ دوسروں کو چور اور غدارکہتے ہیں، کے الیکٹرک کو 3 ملین پاؤنڈ لے کر ایک ارب…

Read More