لاہور: (ویب ڈیسک) وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت گراؤنڈ میں ٹرف نہیں ،نئے ٹرف کی منظوری ہوچکی ہے۔
ہاشم ڈوگر نے بتایا کہ جلد یہاں نئی ٹرف بچھا دی جائے گی، ہمارا مقصد انتقام لینا نہیں، حدود سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
ہاشم ڈوگر نے کہا کہ افسران کو عہدے سے ہٹا دینا بھی سزا ہی ہے۔
فوج کے خلاف بیانات پر گرفتار ہونے والے شہباز گل کے حوالے سے وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا کہ شہباز گل سے اگر غلطی ہوگئی ہے تو غلطیاں درست ہوجاتی ہیں۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف نے 13 اگست کی شب نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے اور انتظامیہ نے اس اعلان کے بعد اسٹیڈیم کی ٹرف اکھاڑ دی ہے جس پر ن لیگ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے جلسے کیلئے یہ اقدام کیا گیا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پنجاب کا ہاکی اسٹیڈیم قوم کے ٹیکس سے بنا ہے، پی ٹی آئی کے جلسے کیلئے کروڑوں روپے کی ٹرف اکھاڑ دی گئی، ہاکی اسٹیڈیم کی ٹرف اکھاڑنے پر نیب کا کیس بنتا ہے، ہاکی اسٹیڈیم کی ٹرف اکھاڑنے پر ہائی کورٹ جا رہا ہوں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

