تازہ تر ین

مجھےلگ رہا ہے پختونخوا میں ہمیں نقصان پہنچانے کیلئے پلاننگ جاری ہے: عمران خان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو لا کر الیکشن جیتنے، ہم کو ٹھکانے لگانے کا پلان بنایا گیا ہے، مجھے کمزور کر کے نواز شریف کو واپس لانے کا منصوبہ بن چکا ہے۔
نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے پیسہ امریکی ایجنڈے پر کام کرنے کیلئے ملے گا ، کہا جا رہا ہے افغانستان پر ڈرون حملہ پاکستان سے ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ سچ ہے تو کیا ہم نے قومی سلامتی پر سمجھوتہ کرنا شروع کر دیا ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آج بھی ہمارے جوان قربانیاں دے رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ملک میں مہنگائی ہے، کہیں حکومت کی کارکردگی نظر نہیں آ رہی، اگر معیشت گرتی رہی تو ہماری قومی سیکیورٹی متاثر ہو گی ، بھارت نے ملکی مفاد میں امریکا کی بات ماننے سے انکار کر دیا ،ہم عوام کیلئے اب تک روس سے سستا تیل نہیں لے سکے، امریکی پالیسیوں کی خاطر ہم اپنے مفادات قربان نہیں کر سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ سوات میں جو کچھ ہو رہا ہے لگتا ہے اس کے پیچھے کوئی فتنہ ہے،وہاں پی ٹی آئی کو نقصان پہنچانے کی گیم چل رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میر جعفر چاہتے ہیں اور بیرونی ایجنڈا بھی ہے کہ پی ٹی آئی کو ختم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کو بھی اجازت ہونی چاہیے بھارت کی طرح اپنی پالیسی بنائیں، امریکا کو عادت ہے ایک فون کرو اور پاکستان سے اپنی بات منوا لو۔
انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں،یہ جانتے ہیں ابھی الیکشن ہوئے تو پی ٹی آئی سویپ کر جائے گی، الیکشن ہارنے کے ڈر سے انہوں نے ملک کو داؤ پر لگا دیا ،13 اگست کے جلسہ میں آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کروں گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv