ملتان: (ویب ڈیسک) علی پور میں زہریلی شراب پینے سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے، ایک شخص کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مرنے والے افراد میں شیخ عبدالواحد علی ٹاؤن کا رہائشی، شیخ لطافت علی عرف منا فتح پور روڈ کا رہائشی، بلال حسین بوہڑ ٹبی آرائیں کا رہائشی، رمضان عرف بنو فرید آباد کا رہائشی اور منور شامل ہے۔
پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ لواحقین پوسٹ مارٹم کرانے سے انکاری ہیں۔
شہریوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو منشیات فروشوں کا علم ہے کون کون اور کہاں کہاں منشیات فروخت کرتا ہے پر پولیس کارروائی نہیں کرتی، اگر پولیس نے بروقت کارروائی کی ہوتی تو اتنی قیمتی جانوں کا نقصان نہ ہوتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ زہریلی شراب پینے سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ لاحق ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

