تازہ تر ین

ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

پیرس: (ویب ڈیسک) ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کردیا۔
ٹیم چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے گیانا کو 0-3 سے ہرادیا، اصحاب عرفان نے نکولز ویروی، حمزہ خان نے اسماعیل کاروہال کو شکست دی جبکہ نور زمان نے بھی بغیر کوئی گیم ڈراپ کیے شوماری ولٹشائر کو مات دی۔
گروپ سی میں پاکستان ٹیم بدھ کو دو میچز کھیلے گی،صبح کے سیشن میں پاکستان کا مقابلہ نیدرلینڈز جبکہ شام میں ہانگ کانگ سے ہوگا۔
واضح رہے کہ فرانس میں ہونے والی ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں 23 ملکوں کی ٹیمیں شریک ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv