تازہ تر ین

شہبازگل کے معاملے پر عمران خان پنجاب کی بیورو کریسی پر دباؤ ڈال رہے ہیں: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کی جانب سے اپنے چیف آف اسٹاف شہبازگل کو مبینہ طور پر من پسند اسپتال بھیجنے کے لیے بیوروکریسی پر دباؤ ڈالنے پر ردعمل سامنے آگیا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے قانون کی دھجیاں بکھیر دی ہیں اور عدالتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان کا پنجاب کی بیورو کریسی پر ناجائز دباؤ ہے، شہباز گل کو تفتیش سے بچانےکے لیے ہر حربہ استعمال کیا جا رہا ہے۔
خیال رہےکہ ذرائع نے بتایا ہےکہ عمران خان نے شہبازگل کو جسمانی ریمانڈ پر دینے سے روکنےکے لیے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس جیل خانہ جات کو حکم دیا ہے کہ ایمرجنسی پیدا کرکے شہباز گل کو فوری راولپنڈی کےکسی سرکاری اسپتال بھیج دیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان کو بتایا گیا کہ یہ غیرقانونی ہے اور ایسا نہیں کیا جاسکتا تاہم عمران خان نے اصرار کیا کہ نتائج کچھ بھی ہو ایسا کیا جائے۔
واضح رہےکہ اسلام آبادکی مقامی عدالت نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کے خلاف نظر ثانی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں دو دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv