Author: admin

 اسلام آباد: سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مظاہر نقوی کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے برطرف کرنے کی سفارش کردی۔ سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف دائر درخواست پر تحریری فیصلہ (رائے) جاری کردی۔جس میں سپریم جوڈیشل کونسل نے لکھا کہ جسٹس (ر) مظاہر نقوی نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور وہ مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے ہیں۔ تحریری فیصلے میں سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی سفارش کی اور اپنی رائے منظوری کیلیے صدر مملکت کو ارسال کردی۔ سپریم جوڈیشل…

Read More

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں اپنی پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری طور پر شہید اور قومی و جمہوری ہیرو قرار دینے کی قرارداد پیش کی جسے منظور کرلیا گیا، تمام سیاسی جماعتوں نے بھی قرارداد کی حمایت کی ہے۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سپریم کورٹ کی بھٹو قتل ریفرنس کے حوالے سے جاری ہونے والی رائے پر اراکین نے اظہار خیال کیا۔ اس دوران وزیراعلیٰ سندھ نے ایوان میں قرارداد پیش کی۔ قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری طور پر شہید اور دیگر قومی اور جمہوری…

Read More

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے ہم گرینڈ الائنس بنانے جارہے ہیں، اڈیالہ جیل سے متعلق رات کو دہشتگردی کا ڈرامہ بنایا گیا،  ایسے ڈرامے نہ بنائیں ہمیں پتا ہے آپ لوگ کیسے یہ ڈرامے بناتے ہیں۔  اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ فارم 45 کے تحت جو لوگ جیتے ہیں ان کی حکومت ہونی چاہیے کیونکہ آپ کے پاس اختیار نہیں ہے کہ حکومت اور کابینہ بنائیں۔ اسد قیصر نے کہا کہ اس ملک کو آئین و…

Read More

خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزرا کو محکمے دیے جانے کا معاملہ سست روی کا شکار۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب سےاسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کونام موصول نہ ہوسکے۔ وزراء کے نام موصول ہونے کےبعد سمری تیارکی جائے گی. اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ سمری وزیراعلیٰ کو منظوری کےلیے ارسال کرےگا۔ وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد وزراء کو محکموں کےقلمدان دیئےجائیں گے، جس کیے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ وزراکےمحکموں سےمتعلق اعلامیہ جاری کرےگا۔

Read More

 ممبئی: بالی ووڈ سُپر اسٹار عامر خان کے بھانجے اور اداکار عمران خان نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کی اور سابقہ اہلیہ کے درمیان طلاق کی وجہ موجودہ گرل فرینڈ نہیں ہیں لہٰذا لوگ اُن کی گرل فرینڈ پر گھر برباد کرنے کا الزام لگانا بند کریں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار عمران خان اور اُن کی گرل فرینڈ لیکھا واشنگٹن کے تعلقات کی افواہیں کافی عرصے سے گردش کر رہی ہیں، دونوں کو اکثر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے اور عمران خان نے اپنی کزن آئرا خان کی شادی میں بھی گرل فرینڈ کے ہمراہ شرکت…

Read More

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے ذوالفقارعلی بھٹو کے قتل پر تاریخی فیصلہ دیا، ذوالفقار علی بھٹو کو قومی ہیرو قرار دینے کی قرارداد سندھ اسمبلی میں پیش کی ہے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم بیگم نصرت بھٹو اور بینظیر بھٹو کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، کل بھی بھٹو زندہ تھا آج بھی بھٹو زندہ ہے، بینظیر بھٹو نے پہلی تقریر میں بھی بھٹو زندہ ہے کا نعرہ لگایا تھا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سپریم کورٹ کی رائے جب آئی تو بلاول کی بھی آنکھیں نم تھیں، ہمارے…

Read More

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے اور انہیں وزارتِ عظمیٰ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔ جنرل ساحر شمشاد نے وزیراعظم شہباز شریف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ اور سیکیورٹی امور پر بات چیت کی گئی۔

Read More

امریکا میں گوگل کے سابق ملازم کو مصنوعی ذہانت سے متعلق اہم راز چرانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ لیون ڈِنگ گوگل میں سوفٹ ویئر انجینیر تھا۔ اس پر 500 حساس فائلیں چرانے کا الزام ہے۔ ان فائلوں میں مصنوعی ذہانت کے بڑے ماڈل کو چلانے سے متعلق اہم مواد تھا۔ لیون ڈِنگ پر الزام ہے کہ اس نے مصنوعی ذہانت کے بڑے ماڈلز کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق مواد چرایا جو گوگل کے سپر کمپیوٹنگ ایریا میں واقع تھا۔ لیون ڈنگ پر چار مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ہر ایک میں جرم ثابت ہونے پر اسے 10…

Read More

خصوصی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل سے متعلق اپیلیں جلد مقرر کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ اعتزاز احسن کے وکیل لطیف کھوسہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ پانچ رکنی لارجر بینچ نے خصوصی عدالتوں کے خلاف فیصلہ دیا، فیصلے کے خلاف وفاق اور صوبوں کی طرف سے انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کی گئیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ انٹرا کورٹ اپیل میں چھ رکنی بینچ نے خصوصی عدالتوں کے خلاف فیصلہ معطل کردیا، خصوصی عدالتوں کا معاملہ اہم نوعیت کا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ انٹرا کورٹ اپیلوں…

Read More

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پانامہ ریفرنسز میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے ایون فیلڈ ریفرنس میں حسن نواز اور حسین نواز کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواستوں پر سماعت کی۔ اس موقع پر حسن نواز اور حسین نواز کے وکلاء قاضی مصباح الحسن اور رانا عرفان ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر اور پراسیکیوٹر سہیل عارف بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ دوران سماعت…

Read More

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آصف زرداری 9 مارچ کو دوسری مرتبہ صدر بننے جا رہے ہیں، صدارت کے لیے ہمارے پاس نمبر گیم موجود ہے، پی ٹی آئی کے خاندانی سیاست ختم کرنے کے دعوے جھوٹ نکلے، خیبر پختونخوا کابینہ کی لسٹ دیکھیں تو تمام رشتے داریوں کا پتہ چل جائے گا۔ اسلام آباد میں ندیم افضل چن کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یہ سب قدرت کا عمل ہے تاریخ لکھی جارہی ہے، 9 تاریخ کو صدارتی الیکشن ہونے جارہا ہے، زرداری بھاری اکثریت…

Read More

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ آج ہم عدالتی حکم کے ساتھ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے آئے ہیں، ہمیں جیل سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ نے ملاقات نہیں کرنے دی، جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرائیں گے۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر پی ٹی آئی رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی، عمر ایوب نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے مجھے اپوزیشن لیڈر نامزد کیا ہے، آج ہم عدالتی حکم کے ساتھ اپنے لیڈر سے ملاقات کرنے آئے، ہمیں جیل سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ نے ملاقات نہیں کرنے…

Read More

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی بے پناہ کوشش کی مگر امریکی حکام نہیں مانے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کی زیر صدارت سینیٹ کا الوداعی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں جماعت اسلامی کے مشتاق احمد نے کہا کہ میں سیاست کو عبادت اور مشن سمجھتا ہوں، گزشتہ چھ سال میں میں نے ہمیشہ عوام کی بات کی، اس دستور کے دیباچے میں کہا گیا ہے کہ حاکمیت اعلیٰ اللہ کی ہوگی، مگر میں نے دیکھا یہاں ایسا نہیں ہے، بدقسمتی سے میں نے یہاں عوام…

Read More