Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی بہت کوشش کی مگر امریکی نہیں مانے، اسحاق ڈار

By adminمارچ 7, 2024
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی بے پناہ کوشش کی مگر امریکی حکام نہیں مانے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کی زیر صدارت سینیٹ کا الوداعی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں جماعت اسلامی کے مشتاق احمد نے کہا کہ میں سیاست کو عبادت اور مشن سمجھتا ہوں، گزشتہ چھ سال میں میں نے ہمیشہ عوام کی بات کی، اس دستور کے دیباچے میں کہا گیا ہے کہ حاکمیت اعلیٰ اللہ کی ہوگی، مگر میں نے دیکھا یہاں ایسا نہیں ہے، بدقسمتی سے میں نے یہاں عوام کے لیے کام ہوتا نہیں دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے دکھ ہے کوشش کے باوجود صوبے کے مالیاتی حقوق نہیں دلا سکا، میں سود کے خلاف جدو جہد کر تا رہا، لیکن میں سود ختم نہیں کر سکا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان ہمارا اثاثہ ہے میں اس کو نہیں بچا سکا، آرمی چیف کی توسیع کو کوشش کے باوجود نہیں روک سکا، ریپ کے ملزم کے لیے سرعام پھانسی کا قانون پاس نہیں کراسکا، میں چینی ،آٹا اور دیگر مافیاز کے خلاف بے خوف بولا، مجھے ڈرایا گیا دھمکایا گیا لیکن میں ڈٹا رہا، کوئی پلاٹ، کوئی ٹھیکہ نہیں لیا۔

سینیٹر مشتاق نے امریکا میں پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی ان کی رہائی کےلیے امریکا گیا تھا، ان سے ملنے اب دوبارہ جارہا ہوں، میں انہیں پاکستان نہیں لاسکا، لیکن ان کےلیے کوشش جاری رکھوں گا، کل یوم خواتین ہے، 21 ویں صدی کی سب سے مظلوم خاتون عافیہ ہے، 4 قانونی و سیاسی آپشن ہیں، وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار سے درخواست ہے کہ حکومت مدعی بن جائے تو وہ باآسانی قانونی طور پر وطن واپس آسکتی ہیں، انہیں واپس لایا جائے۔

سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے بے پناہ کوشش کی کہ پاکستان کی بہن بیٹی ڈاکٹر عافیہ پاکستان واپس آسکے، امریکی حکام کے ساتھ میری ذاتی ملاقاتیں بھی ہوئیں، ، 2013-18 میں ہماری حکومت میں وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں بھی ان سے درخواست کی لیکن وہ نہیں مانے، 2016-17 میں وزیرخارجہ انٹونی بلنکن سے بھی تین ملاقاتیں ہوئیں جس میں عافیہ کی رہائی کی پوری کوشش کی اور اس حوالے سے ہم نے کافی حل پیش کیے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ بننے کے بعد ترجیح ہو گی کہ پاکستان کی بیٹی کو ملکی قانون کے مطابق واپس لایا جا سکے، سفارتی طور پر مکمل کوشش کی جائے گی، مشتاق صاحب رہنمائی کردیں کہ کس طرح رہائی ممکن ہوگی، انہوں نے بہت تکلیف جھیلی ہے، یہاں بھی بہت کچھ ہوسکتا ہے، وہ پاکستان میں بھی اپنی سزا پوری کرسکتی ہیں، سب کچھ ہوسکتا ہے۔

مشتاق احمد نے جواب میں کہا کہ امریکہ سے واپسی پر وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول کو خط لکھا تھا وہ آپ کو بھی دے دوں گا، چار قانونی و سیاسی آپشن ہیں جس سے عافیہ صدیقی چند دنوں میں باآسانی واپس آسکتی ہیں۔

ڈپٹی چیئرمین نے سینیٹ کا اجلاس جمعہ ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیا۔

admin

Keep Reading

پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع

امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام

سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ، چاندی مزید مہنگی ہوگئی

سمندری غذاؤں میں موجود وائرس کس خطرناک بیماری کا سبب بن سکتا ہے؟

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے، فریقین کو نوٹس جاری

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف آج رات پاکستان پہنچیں گے: ذرائع

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.