Author: admin

سوئیڈن بھی نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائیزیشن (نیٹو) کا باضابطہ رکن بن گیا جس کے بعد ممبر ممالک کی تعداد 32 ہوگئی۔ دوسری طرف روس نے رد عمل میں کہا ہے کہ وہ اپنے دفاع کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں سوئیڈن کی نیٹو میں باضابطہ شمولیت سے متعلق تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ نئے اتحادی سوئیڈن کی شمولیت کے بعد نیٹو آئندہ نسلوں کی آزادی اور جمہوریت کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ صدر جو بائیڈن نے یہ بھی کہا کہ آج نیٹو پہلے…

Read More

جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر پنجاب نے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان سے حلف لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔ تقریب میں سینئر وکلاء اور دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔

Read More

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ بجٹ میں رئیل اسٹیٹ، ریٹیلرز، بڑے اسپتالوں، لیبارٹریوں پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ آئندہ مالی سال2024-25 کے وفاقی بجٹ میں ریئل اسٹیٹ، رٹیلرز، آٹو سیکٹر، بلڈرز، بڑے اسپتالوں، پیتھالوجیکل لیبارٹریوں، میڈیکل ڈائیگناسٹک لیبارٹریوں، کلینک، میڈیکل پریکٹشنرز، جم کلب ہیلتھ کلبوں اور دیگرنوٹیفائی کردہ شعبوں پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد 5سال کے دوران ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بڑھا کر ساڑھے 14فیصد تک لے جانا ہے۔ ان شعبوں میں انکم ٹیکس کیلئے صرف ایف بی آر کی منظور کردہ و لائسنس یافتہ کمپنیوں سے پوائنٹ…

Read More

کراچی: امتیازی گیس ٹیرف سے فرٹیلائزر کی قیمتوں میں تضاد پیدا ہوگیا۔ فرٹیلائزرز پلانٹس کیلیے امتیازی گیس ٹیرف سے فرٹیلائزر کی قیمتوں میں تضاد پیدا ہوگیا ہے جس سے مڈل مین کو 80 سے 100ارب روپے کا منافع کمانے کے مواقع پیدا ہوگئے ہیں، فی الوقت ایف ایف سی بن قاسم کی فی بوری قیمت 5389 روپے، اینگرو فرٹیلائزر کی 4649روپے اور فوجی فرٹیلائزر کی فی بوری قیمت 3767روپے ہے۔ اینگرو فرٹیلائزر کے چیف فنانشل آفیسر علی راٹھور نے کہا ہے کہ نئی سرمایہ کاری کے فروغ اور کسانوں کو فرٹیلائزر کی یقینی دستیابی کیلیے حکومت کو فرٹیلائزر پلانٹس کے…

Read More

سابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کی پوسٹ سنبھالنے کے بعد پنجاب حکومت سے کئی افسران کو بھی ساتھ لائے ہیں، ان میں سے بعض کو ذمہ داریاں سونپنے کا سلسلہ شروع ہو چکا، پولیس سروسز کے ارتضیٰ کمیل کو چیف سیکیورٹی آفیسر کی پوسٹ سونپی جائے گی، وہ ممکنہ طور پر غیرملکی ٹورز میں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ جایا کریں گے۔ سابق ڈپٹی کمشنر جھنگ عبداللہ خرم نیازی نے بطور ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز کام شروع کر دیا، چونکہ وہ ڈیپوٹیشن پر آئے ہیں اس لیے عہدے کیلیے کوئی اشتہار دینے کی ضرورت نہیں…

Read More

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بچپن سے ہی مرگی کے مرض میں مبتلا ہیں۔ حال ہی میں نادیہ جمیل نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ میں جب 5 برس کی تھی تو میرا دایاں ہاتھ ٹوٹ گیا تھا جس کے بعد سے مجھے مرگی کے دورے پڑتے ہیں۔ نادیہ جمیل نے کہا کہ میرے جسم کے دائیں حصے پر مرگی کے دورے پڑتے ہیں اور اسی وجہ سے میرا دایاں ہاتھ صحیح طریقے سے کام بھی نہیں کرتا۔ سینیئر اداکارہ نے…

Read More

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن)، ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی، استحکام پاکستان پارٹی سمیت دیگر اتحادی جماعتوں نے صدر کے انتخاب کیلیے آصف زرداری کے نام کی توثیق کردی۔ تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان کے انتخاب کیلیے اتحادی جماعتوں کی تیاریاں جاری ہیں، اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔ عشائیے میں صدر کے مشترکہ امیدوار آصف علی زرداری، پی پی چیئرمین بلاول بھٹو اور اُن کی جماعت کے اراکین شامل ہوئے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر…

Read More

 کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا ہے کہ کسی ادارے میں اتنی جرأت نہیں کہ وہ ججز پر دباوٴ ڈال سکے۔ الوادعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ کسی وکیل سے کوئی غلطی نہیں ہوئی تو معافی کس چیز کی؟ وکلاء بار کے معاملات کیلئے میرے پاس آتے تھے، ایک وکیل نے خطاب میں کہا کہ دباوٴ ہوتا ہے یہ سب جھوٹ ہے، کسی ادارے میں اتنی جرات نہیں کہ وہ ججز پر دباوٴ ڈال سکے۔ انہوں نے کہا کہ  لاپتا افراد کے معاملے پر ہائی کورٹ کے ججز…

Read More

 لاہور: جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیں جبر کی بنیاد پر ایک قوم نہیں بنایا جاسکتا بلکہ اخلاقی اور فکری بنیاد پر ایک قوم رہنے دیا جائے، ہم ایک ادارے کی ادارے کی بالادستی تسلیم نہیں کرتے لہٰذا اپنی حدود میں رہو۔ لاہور میں جمعیت علمائے اسلام پنجاب کی جنرل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے اسٹیبلشمنٹ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اخلاقی اور فکری بنیاد پر ایک قوم رہنے دو، ہمیں جبر کی بنیاد پر ایک قوم نہیں بنایا جاسکتا، اسٹیبلشمنٹ سن لے یہ فضل الرحمان کی…

Read More

ریاض: سعودی عرب میں ایک کمپنی کے گارڈ کو قتل کرنے کے الزام میں 5 مجرموں کو سزائے موت دیدی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق ان مجرموں نے ایک کمپنی میں ڈکیتی کی نیت سے گھس کر دو گارڈز کو رسی سے باندھا اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا جن میں سے ایک ہلاک ہوگیا تھا۔ ہلاک ہونے والے گارڈ کا تعلق بنگلا دیش سے تھا۔ قتل کی اس ہولناک واردات پر سعودی پولیس نے 5 افراد کو گرفتار کیا تھا جنھیں مکمل اور شفاف تحقیقات کے بعد مجاز عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔ بعد ازاں اس سزا کو اپیل…

Read More

 لاہور: سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی لمیٹیڈ نے ماہ رمضان میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کیلیے شیڈول تیار کرلیا۔ کمپنی کے مطابق گھریلو صارفین کو سحر و افطار کے اوقات میں بلاتعطل گیس کی فراہمی کی جائے گی۔ ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق گھریلو صارفین کو سحر کے وقت میں صبح 3 بجے سے 6 بجے جبکہ افطار و کھانے کیلیے دوپہر 3 سے رات 10 بجے تک گیس سپلائی کی جائے گی۔ رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کو مجموعی طور پر 24 گھنٹوں میں سے 10 گھنٹے گیس فراہم کی جائے گی۔

Read More

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف  کے زیرصدارت  منعقدہ اجلاس میں رمضان ریلیف پیکیج کے حوالے سے بتایا گیا کہ  ملک بھر میں 3 کروڑ 96 لاکھ سے زائد خاندانوں کو وزیرِ اعظم رمضان ریلیف پیکیج فراہم کیا جا رہا ہے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت رمضان المبارک میں رمضان ریلیف پیکیج اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں سینیٹر اسحاق ڈار، احد خان چیمہ، شزہ فاطمہ خواجہ، رومینہ خورشید عالم اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو وزیرِ اعظم رمضان ریلیف پیکیج کے حوالے سے تفصیلی طور پرآگاہ…

Read More

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کارروائیوں میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ضلع خیبر میں کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا  اور دہشت گرد کمانڈر شمروز عرف شینے ہلاک ہوگیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک اور کارروائی کی جہاں کامیاب کارروائی میں دہشت گرد منصور کو ہلاک کردیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ،…

Read More