تازہ تر ین

ذوالفقار علی بھٹو کو قومی ہیرو قرار دینے کی قرارداد سندھ اسمبلی میں پیش کی ہے، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے ذوالفقارعلی بھٹو کے قتل پر تاریخی فیصلہ دیا، ذوالفقار علی بھٹو کو قومی ہیرو قرار دینے کی قرارداد سندھ اسمبلی میں پیش کی ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم بیگم نصرت بھٹو اور بینظیر بھٹو کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، کل بھی بھٹو زندہ تھا آج بھی بھٹو زندہ ہے، بینظیر بھٹو نے پہلی تقریر میں بھی بھٹو زندہ ہے کا نعرہ لگایا تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سپریم کورٹ کی رائے جب آئی تو بلاول کی بھی آنکھیں نم تھیں، ہمارے دل خوش تھے کہ شہید کو انصاف ملا مگر ہماری آنکھیں نم تھیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ریفرنس پر رائے دی ہے، جو ظلم ہوا اس کو ختم کرنے کیلئے آئین میں ترامیم کرنا ہوں گی، ہمیں یقین ہے کہ ایم کیوایم کے ساتھی بھی یہاں ہمیں سپورٹ کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv