Author: admin

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور میں اورنج لائن ٹرین کے سٹیشن سے ڈرون طیارہ ٹکرا گیا۔ پولیس کے مطابق اورنج لائن ٹرین کے علی ٹاؤن سٹیشن سے ڈرون طیارہ ٹکرایا جس میں کسی قسم کا کوئی بارود نہیں ملا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تعین کیا جا رہا ہےکہ ریموٹ کنٹرول ڈرون طیارہ کس طرف سے آیا ہے، بم ڈسپوزل اور متعلقہ حکام نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ برقرار، امریکی کرنسی کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بتدریج کمی واقع ہونے لگی۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 34 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 222 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔

Read More

لکی مروت: (ویب ڈیسک) لکی مروت میں پولیس موبائل پر دہشت گروں کا حملہ، 6 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ لکی مروت میں تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر حملہ کیا، پولیس چوکی عباسہ خٹک کی موبائل گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں پولیس اہلکار سوار تھے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں موبائل کا ڈرائیور اور ڈیوٹی انچارج اے ایس آئی بھی شامل ہیں جبکہ شہید ہونے والوں کی شناخت اسسٹنٹ سب انسپکرٹر علم دین، کانسٹیبل پرویز، احمد، دل جان، عبداللہ اور محمود کے ناموں…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) 20 نومبر سے قطر میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں میڈ ان پاکستان فٹ بال گیندیں استعمال ہوں گی۔ بین الاقوامی ایونٹ کی آفیشل گیند الریحلہ میڈ این سیالکوٹ ہے، سیالکوٹ ایک ایسا شہر ہے جو کھیلوں کے بہترین سامان کا گھر ہے۔ ٹیلون کمپنی کے مارکیٹنگ منیجر سعد غنی نے گوادر پرو کو بتایا کہ سیالکوٹ دنیا کی 70 فیصد تک(ساکر بال) کی ضرورت پوری کر رہا ہے،” انہوں نے مزید کہا کہ ”جب سے زیادہ ممالک نے اس میں قدم رکھا ہے تو اس کا تھوڑا سا حصہ کم ہو گیا ہے۔…

Read More

کیف:(ویب ڈیسک) روس نے یوکرین پر میزائلوں کی بارش کر دی، میزائل حملوں کے باعث ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، پورا یوکرین تاریکی میں ڈوب گیا۔ یوکرینی حکام کا کہنا ہے روس نے 80 سے زائد میزائل یوکرین پر داغے ہیں، روسی میزائل حملوں کے باعث ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، میزائل حملوں سے یوکرین کے زیادہ تر علاقے بجلی سے محروم ہوگئے، بجلی کے نظام کی بحالی کیلئے کوششیں شروع کردی گئیں۔ امریکا نے یوکرین پر روس کے تازہ حملوں کی مذمت کر دی، وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ روس نے میزائلوں سے رہائشی…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت نااہل بانجھ کچھ ڈلیورنہیں کرسکی، سنگین تباہ حال معیشت میں بھی غیرسنجیدہ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ انتہائی اہم تعیناتی پر ہیجان برپا کر دیا ہے، لندن میں کہتے ہیں تعیناتی پر مشاورت کر رہے ہیں پاکستان میں کہتےہیں ابھی سمری نہیں آئی ساری دنیا میں پاکستان کا مذاق اُڑ رہا ہے، اداروں اور عدلیہ پر اہم ذمہ داری آگئی ہے۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے…

Read More

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 8 ہزار 133 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 ہزار 133 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 32 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.39 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 46…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کھیلنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ، قومی کپتان بابر اعظم اور دیگر ٹیم آفیشلز نجی ایئرلائن کے ذریعے دبئی سے لاہور ایئرپورٹ پہنچے۔ کرکٹر آصف علی، لیگ سپنر عثمان قادر اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ بھی چیئرمین پی سی بی اور کپتان بابر اعظم کے ہمراہ لاہور پہنچے ہیں، بابر اعظم کی ایئرپورٹ آمد پر شہریوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ لاہور ایئر پورٹ پر شہریوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بھی بنوائیں، ٹیم کو ویلکم…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ وہ آج بھی اپنی بات پر قائم ہیں کہ عمران خان کو چار گولیاں نہیں لگیں۔ نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نےکہا کہ عمران خان کے زخموں کی تحقیقات کے لیے آزاد میڈیکل بورڈ بنایا جائے، اگر چار گولیاں لگنا ثابت ہوجائے تو وہ استعفیٰ دے دیں گے، ورنہ عمران خان سیاست چھوڑ دیں، ہمیں اس لمحےکا بھی پتا ہے جب وہاں فائرنگ ہوئی، ایک ہی بندہ تھا، جس نے ایک برسٹ فائرکیا، میں اپنے مؤقف پر قائم ہوں۔ ارشد شریف مرڈر کیس پر…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ 16 نومبر سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ اسحاق ڈار نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں ہی برقرار رہیں گی۔ پیٹرول کی قیمت 224 روپے 80پیسے، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 235 روپے 30 پیسے برقرار رہے گی۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت 191 روپے 83 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 186 روپے 50 پیسے برقرار رہے گی۔ خیال رہے کہ…

Read More

دبئی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے معروف تاجر عمر فاروق نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو سعودی ولی عہد کی جانب سے ملی گھڑی اور دیگر تحائف میں نے 20 لاکھ ڈالرز کی رقم ادا کر کے فرح خان سے خریدے۔ نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں تاجر عمر فاروق نے دعویٰ کیا کہ سابق مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے 2019 میں گھڑی، انگوٹھی اور دیگر تحائف بیچنے کیلیے رابطہ کیا، عمران خان کو ملے سعودی ولی عہد کے تحائف دبئی میں فرح خان میرے دفتر میں لائیں۔ تاجر کے مطابق ’فرح گوگی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر آباد واقعہ کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی ہے جس کے کنوینئر غلام محمود ڈوگر ہوں گے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی جے آئی ٹی میں عمر سرفراز چیمہ، غلام محمود ڈوگر ہیں، سی سی پی او لاہور جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے کنوینئر ہونگے۔ ممبران میں سید خرم علی، آر پی او ڈی جی خان، احسان اللہ چوہان، اے آئی جی مانیٹرنگ، انویسٹی گیشن برانچ ملک طارق محبوب ، ایس پی پوٹھو ہار اور نصیب اللہ خان، ایس پی سی ٹی ڈی بھی جوائنٹ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے سارے دعوے دھرے کے دھرے رہ جائیں گے۔ اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ (ق) کے سربراہ نے کہا کہ ملک میں بیشتر سیاستدان شکوہ ، جواب شکوہ الزامات میں الجھے ہوئے ہیں، اُن کے تحمل و برداشت ، رواداری ار بردباری کے جذبے کمزور پڑ رہے ہیں جس کے سبب شکوہ کاروں کو جواب شکوہ سننے کا حوصلہ ہی نہیں، میری دعہا ہے کہ ملک میں جس رنگ کی سیاست ہورہی ہے اللہ کرے کہ یہ کامیاب…

Read More