Author: admin

ریاض: (ویب ڈیسک) کھارے پانیوں کے فرش پر جابجا سمندری گھاس کے وسیع ایکو سسٹم موجود ہیں اور اب ان پر تحقیق اور نقشہ کشی کے لیےٹائیگر شارک پر کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ کارخانہ فطرت میں ٹائیگرشارک سمندری گھاس سے دلی لگاؤ رکھتی ہے اور بسا اوقات دیگر جانوروں کو اندھا دھند گھاس چرنے سے بھی روکتی ہے۔ اس لیے اسے سمندری باغ کا چوکیدار بھی کہا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سائنسدانوں کو ٹائیگرشارک پر کیمرے لگانے کی سوجھی اور انہوں نے اس کے پچھلے دھڑ پر طاقتور کیمرے نصب کئے ہیں۔ سعودی عرب میں شاہ عبداللہ جامعہ…

Read More

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) اگر آپ کے پاس ایک سے زیادہ اسمارٹ فونز ہیں اور واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو ممکنہ طور پر اس حقیقت سے خوش نہیں ہوں گے کہ آپ اس میسجنگ پلیٹ فارم کے اکاؤنٹ کو متعدد ڈیوائسز میں استعمال نہیں کرسکتے۔ مگر اب صارفین کا یہ مسئلہ ختم ہونے والا ہے۔ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ایک فیچر کمپینن موڈ کو متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ فیچر فی الحال واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن کے کچھ صارفین کو دستیاب ہے جس سے وہ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو بیک وقت…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سمیت بالی وڈ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی مشہور اداکارہ صبر قمر کے بھائی کا انتقال ہوگیا۔ اداکارہ صبا قمر نے بھائی کے انتقال کی افسوسناک خبر کی اطلاع مداحوں کو انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے دی۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اسٹور ی شیئر کی جس پر ‘انا اللہ وانا الیہ راجعون’ درج ہے اور اس کے نیچے صبا قمر نے اپنے بھائی کے لیے مُنا لکھا۔ اس خبر کی تصدیق صبا قمر کی منیجر مشل چیمہ کی جانب سے بھی کی گئی ہے، مشل نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر لکھا کہ ‘یہ میرے لیے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں انصاف نہ ملنا ملک کی تباہی کا سبب ہے، چیف جسٹس صاحب ہم انصاف کے لیے آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، جب اداروں میں میرٹ ہو گا تو تبھی ادارے مضبوط ہوتے ہیں، نوازشریف میرٹ پر فیصلہ نہیں کرے گا، نوازشریف جب آرمی چیف لگائے گا تو کہے گا پہلے میرے کیسز کو ختم اور راستے سے عمران خان کو ہٹایا جائے۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی لانگ مارچ کے شرکاء…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ارشد شریف کیس کے معاملے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے فیصل واوڈا اور مراد سعید کو طلب کر لیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا اور مراد سعید نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ارشد شریف کو لاحق خطرات سے آگاہ تھے۔ ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا اور مراد سعید کو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے پیر کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز طلب کیا ہے، دونوں رہنماؤں کو شواہد کے ساتھ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر آنے کے لیے نوٹس بھیجے گئے۔

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سڑکوں پر سیاسی تماشے چل رہے ہیں مجبورا ان کا جواب دینا پڑتا ہے، اس وقت ہمارا نظام نہیں چل رہا، اہم تعیناتی کے بارے میں ہر طرف سے غیرضروری سیاست کی جارہی ہے، اتحادیوں اوراپوزیشن کو اس ایشوکومتنازع نہیں بنانا چاہیے۔ ڈاؤ ہسپتال میں جگر کی 75 کامیاب پیوندکاریوں کی تکمیل کے موقع پر کینسر سینٹر کا سنگ بنیاد اور او پی ڈی کے چار نئےبلاکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ کا…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نیب میں زیر التواء کھربو ں روپے کے مقدمات پر تفصیلی بریفنگ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے چیئرمین نیب کو کل طلب کرلیا۔ قومی اسمبلی کی پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم کی زیر صدرات منعقد ہوا۔ اجلاس میں پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی نے چیئرمین نیب کو کل طلب کرتے ہوئے سیکریٹری کمیٹی کو چئیرمین نیب کی اجلاس میں شرکت کے لیے خط لکھنے کی ہدایت کر دی۔ چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے کہا کہ اربوں کھربوں کے کیسز پر چئیرمین نیب بریفنگ دیں، خیبرپختونخوا سمیت دیگر اہم کیسوں پر…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے نذر آتش کئے گئے اسکول میں پھر سے رونقیں بحال ہوگئیں۔ طالبات نے حصول تعلیم کے لئے اپنے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم تعلیم حاصل کریں گی۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں تعلیم کا حق دیا ہے اور کوئی بھی انسان اسے ہم سے چھین نہیں سکتا۔ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے لڑکیوں کا نذرآتش کیاگیا اسکول آج پھر سے طالبات کے قہقہوں سے گونج اٹھا۔ جس کا افتتاح پارلیمانی سیکرٹری محکمہ تعلیم ثریا زمان نے کیا۔ اس موقع پر کمشنر…

Read More

ڈی آئی خان: (ویب ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کارروائیوں کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے ڈیرہ ٹاؤن کے قریب فورسز،سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا،آپریشن کے دوراں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے،دہشتگردوں سے دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا۔ دوسری جانب ڈی آئی خان کے علاقے کولاچی میں دہشت گردوں کی موجودگی پر سیکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں ٹی ٹی پی گنڈہ پور گروپ کے 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان آرڈی ننس فیکٹری واہ نے کثیر المقاصد ڈرونز ’’ابابیل‘‘ تیار کرلیے، جدید ڈرونز بم سے ہدف کو نشانہ بنانے کے ساتھ حالت امن میں آگ بجھانے اور ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے پھینکے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔ دفاعی ساز و سامان کی 11 ویں چار روزہ بین الاقوامی نمائش آئیڈیاز منگل سے کراچی ایکسپو سینٹر میں شروع ہوگئی، آئیڈیاز میں جدید ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ مقامی تیار کردہ ڈرونز بھی نمائش کیلئے پیش کیے جارہے ہیں۔ یہ کثیر المقاصد ڈرونز جنگی اور غیر جنگی دونوں حالات میں استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ دفاعی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق صوبائی وزیرداخلہ شجاع خانزادہ شہید پر دہشتگرد حملے میں ملوث سہولت کار گرفتار کرلیا گیا۔ محکمہ سی ٹی ڈی پنجاب نے خفیہ اطلاع پر کلر سیداں روڈ راولپنڈی میں کاروائی کی، جس میں سی ٹی ڈی نے سابق صوبائی وزیرداخلہ پر خود کش بم دھماکے میں ملوث سہولت کار گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزم عبداللہ خان میر پور آزاد کشمیر کا رہائشی ہے، ملزم عبداللہ سے بھاری تعداد میں دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ ملزم دھماکا خیز مواد کو پنڈی اور اسلام آباد میں تخریب کاری کیلئے لے کر جا رہا تھا۔ ملزم کا تعلق…

Read More

بالی: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے انڈونیشیا پہنچ گئے جہاں انھوں نے غیر ملکی رہنماؤں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جی-20 ممالک کے سربراہان کا سترہویں اجلاس کا آغاز انڈونیشیا کے شہر بالی میں ہوگیا جس میں روس یوکرین جنگ، عالمی اقتصادی بدحالی اور غذائی تحفظ سمیت اہم امور زیر بحث لائے جائیں گے۔ G20 کے اجلاس سے افتتاحی خطاب میں میزبان انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدوڈو نے رکن ممالک کے درمیان اتحاد و اتفاق کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے…

Read More

کابل: (ویب ڈیسک) افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ چمن میں فائرنگ کے واقعے پر افسوس ہے، مجرموں کو پکڑنے کے لیے اعلیٰ سطحی جرگہ بنا دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سپن بولدک سے چمن جانے والی سڑک پر پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے امارت اسلامیہ کے ترجمان نے لکھا کہ نامعلوم شخص کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاکستانی فوجی کے واقعے پر افسوس ہے، اس کی تحقیقات اور مجرموں کی تلاش کے لیے ایک اعلیٰ سطحی تحقیقاتی جرگہ بنا دیا ہے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا…

Read More