Author: admin

بالی: (ویب ڈیسک) چین کے صدر شی جنپنگ نے انڈونیشیا میں ہونے والے جی 20 سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شرح سود میں اضافے کو روکنے کی ذمہ داری دولت مند ممالک کو لینی چاہیے تاکہ دنیا میں یکساں طور پر ترقی، تعمیر اور خوشحالی کی راہ ہموار ہو۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جنپنگ نے کہا کہ ہر قوم بہتر زندگی کی خواہش رکھتی ہے۔ ترقی یافتہ ممالک کو مخلصانہ طور پر دوسروں کی ترقی میں مدد کرنی چاہیے۔ چین…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے ساتھی اداکار شان شاہد کو پاکستانی فلموں پر تنقید کا جواب دیا ہے۔ ٹوئٹر پر ہمایوں سعید نے شان شاہد کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اِدھر بھی جاؤں گا اور اُدھر بھی جاؤں گا اور ’ضرار‘ دیکھنے بھی جاؤں گا۔ ہمایوں سعید نے شان شاہد کی نئی آنے والی فلم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ شان شاہد نے اپنے بیان میں کسی اداکار یا فلم کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ پاکستانی ڈائریکٹرز یا رائٹرز ’اِدھر نہیں جاؤں گی، اُدھر نہیں جاؤں گی‘ سے نکل کر…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ شادی کی چوتھی سالگرہ پر اپنی اہلیہ دیپیکا پڈوکون کے آفس پہنچ گئے۔ رنویر سنگھ نے انسٹاگرام پر دیپیکا پڈوکون کے آفس کی تصویر شیئر کی جہاں وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ کام میں مصروف تھیں۔ اداکار نے بتایا کہ وہ شادی کی سالگرہ پر دیپیکا پڈوکون کو سرپرائز کرنے کے لیے آفس پہنچے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ایک گلدستہ اور چاکلیٹ سے بھرا باکس بطور تحفے کے دیپیکا کو پیش کیا۔ اداکار نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ بیوی خوش رکھنے کیلئے ضروری نہیں کہ اسے ڈائمنڈ دیے جائیں بلکہ چاکلیٹ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کی وجہ سے ممکنہ متاثر ہونے والی پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز کو بچانے کے لیے پلان بی پر غور شروع کردیا جس کے تحت سیریز کا پہلا اور تیسرا میچ کراچی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز کا شیڈول متاثر ہونے کے خدشے کے پیش نظر شیڈول میں تبدیلی کے لیے دوسرے آپشن پر غور شروع کردیا ہے۔ شیڈول کے مطابق انگلش ٹیم نے 27 نومبر کی صبح اسلام آباد پہنچے گی اور تین ٹیسٹ میچز کی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال کے سبب ٹیکس وصولیاں کم ہوسکتی ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو بریفنگ میں چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کا کہنا تھا کہ جولائی سے اکتوبر تک 2149 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا، جولائی سے اکتوبرتک2144 ارب روپے کا ٹیکس ہدف مقرر تھا، سیلز ٹیکس اور کسٹمز ڈیوٹی کا ہدف پورا نہیں ہوسکا، تاہم انکم ٹیکس کا ہدف حاصل کرلیا گیا ہے، اس سال ٹیکس محصولات میں 16.6 فیصد اضافہ ہوا، اس سال…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی میں خالی ہونے والی نشست پر پی ٹی آئی کی خاتون امیدوار کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے خیبر پختوانخوا سے قومی اسمبلی کی پی ٹی آئی کی خالی مخصوص خواتین کی نشست پی ٹی آئی کی روہیلہ حامد کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن میں بتایاگیا ہے کہ مذکورہ نشست پی ٹی آئی کی شاندانہ گلزار کے استعفی کے بعد خالی ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول اور بلوچ رجمنٹ سینٹر ایبٹ آباد کا الوداعی دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے کاکول پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے یادگار شہداپر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پی ایم اے میں جوانوں اور افسروں سے خطاب کرتے ہوئے فوجی ٹریننگ کے حوالے سے پی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی معروف آل راؤنڈر ندا ڈار کی آئرلینڈ کے خلاف جاری وائٹ بال سیریز میں اچھی پرفارمنس کیوجہ سے تازہ ترین آئی سی سی ٹی 20 پلیئر رینکنگ میں بہتری آگئی۔ ندا ڈار نے تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے ابتدائی دو میچوں میں بیٹ اور بال دونوں کے ساتھ بہترین پرفارمنس دی اور سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی بنی جبکہ باؤلنگ میں مشترکہ طور پر زیادہ وکٹیں لینے والی کھلاڑی بنیں۔ دائیں ہاتھ کی بلے باز نے سیریز کے ابتدائی میچ میں نصف سنچری بنائی گوکہ پاکستان آئرلینڈ سے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سائبر سیکیورٹی کو قومی سرحدوں اور قومی مفادات کے دفاع میں مرکزی حیثیت حاصل ہوگی، سیاسی استحکام، پالیسیوں کے تسلسل، جدت طرازی اور تمام شعبوں میں خاص طور پر سائنس اور ٹیکنالوجی میں تحقیق اور ترقی، آئی ٹی کے شعبے میں انسانی وسائل کے معیار اور تعداد میں اضافہ، اسکولوں اور مدارس میں معیاری اور مناسب تعلیم کی فراہمی، سکولوں سے باہر 25 ملین بچوں کو اسکولوں میں لانا ضروری ہے، ان اقدامات سے ملک کی تیز رفتار ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے میں مدد ملے…

Read More

کراچی:(ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی قیمت ایک ہزار روپے بڑھی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 57 ہزار روپے ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 851 روپے اضافے سے ایک لاکھ 34 ہزار 602 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ اٹھارہ ڈالر اضافے سے 1775 ڈالر فی اونس ہے۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ 18 یا 19 نومبر کے بعد ہی آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے مشاورت ہوگی، سپہ سالار کی تعیناتی کے لئے مسلم لیگ ن کا کوئی فیورٹ نام نہیں ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف سے سوال کیا گیا کہ کیا سابق صدر آصف علی زرداری اور شہباز شریف کے درمیان آرمی چیف کے نام پر ڈیڈ لاک ہے ؟ جس کا جواب دیتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ابھی آرمی چیف کے نام کے حوالے سے مشاورت…

Read More

بیلجیئم: (ویب ڈیسک) فلیمش نسل کے خرگوش دنیا کے سب سے بڑے اور وزنی خرگوش ہوتے ہیں، بسا اوقات ان کی جسامت ایک کتےسے بھی بڑھ کرہوتی ہے اور وزن دس کلوگرام تک ہوسکتا ہے۔ اس کے باوجود لوگ انہیں پیار کرتے ہیں اور وہ بہترین پالتو ثابت ہوتے ہیں۔ فلیمش خرگوشوں کی نسل بیلجیئم سے تعلق رکھتی ہے جنہیں کھال اور گوشت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن پالتو خرگوشوں کو جانوروں کے شو میں یہ توجہ کا مرکز ہوتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ خرگوش بے ضرر اور انسان سے انسیت رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے…

Read More

فلوریڈا: (ویب ڈیسک) کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ ایک اژدھا کسی مگرمچھ کو سالم نگل جائے ؟ مگر ایسا ہوا ہے اور سائنسدانوں کے ایک گروپ نے اسے دریافت کیا۔ امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے سائنسدان ایک مردہ اژدھے کے معدے سے غذا کے بارے میں جاننے کے لیے نمونے اکٹھے کررہے تھے۔ اس کے دوران انہوں نے اژدھے کے پیٹ سے 5 فٹ کے مگرمچھ کو دریافت کیا جسے سانپ نے سالم نگل لیا تھا۔ 18 فٹ کے اژدھے کی غذائی نالی سے یہ مگرمچھ باہر نکالا گیا جس کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی۔ سائنسدانوں…

Read More