تازہ تر ین

آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر سارے دعوے دھرے رہ جائیں گے، چوہدری شجاعت

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے سارے دعوے دھرے کے دھرے رہ جائیں گے۔
اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ (ق) کے سربراہ نے کہا کہ ملک میں بیشتر سیاستدان شکوہ ، جواب شکوہ الزامات میں الجھے ہوئے ہیں، اُن کے تحمل و برداشت ، رواداری ار بردباری کے جذبے کمزور پڑ رہے ہیں جس کے سبب شکوہ کاروں کو جواب شکوہ سننے کا حوصلہ ہی نہیں، میری دعہا ہے کہ ملک میں جس رنگ کی سیاست ہورہی ہے اللہ کرے کہ یہ کامیاب نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ فوج اور عدلیہ اہم قومی ادارے ہیں، آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازع نہ بنایا جائے کیونکہ آرمی چیف ہمیشہ پاکستان کی سلامتی کا ضامن ہوتا ہے، وہ سپہ سالار بننے کے بعد کسی خاندان، قبیلے یاعلاقے کا نہیں ساری فوج اور ملک کا محافظ ہوتا ہے۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے سارے دعوے دھرے کے دھرے رہ جائیں گے، فوج کی نامزدگی ہی فیصلے کی بنیاد ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ پر پوری قوم کا اعتماد ہے اور چیف جسٹس آف پاکستان ملک کا منصف اعلیٰ ہوتا ہے چیف جسٹس کو سیاسی شعبدہ بازیوں کا شکار نہ بنایا جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv