Author: admin

ایران : (ویب ڈیسک) ایران میں زیر حراست لڑکی کی ہلاکت پر مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں گرفتار مزید تین مظاہرین کو سزائے موت سنا دی گئی۔ ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ میزان کے مطابق ایرانی عدلیہ نے حکومت مخالف مظاہروں میں ملوث تین افراد کو سزائے موت سنائی ہے، سزائے موت سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملوں، ایک سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت اور دہشت گردی پھیلانے پر سنائی گئی ہے۔ گزشتہ 3 دنوں میں مجموعی طور پر 5 مظاہرین کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔سزائے موت کے مجرم اپنی سزاؤں کے خلاف عدالت میں اپیل کرسکتے…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو دھمکی آمیز کال پر نامعلوم کالر کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مقدمہ ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت اور دھمکیاں دینے کے جرم میں درج کیا گیا، گزشتہ شب سی پی او راولپنڈی آفس کے سرکاری لینڈ لائن نمبر پر نامعلوم کالر نے دھمکی آمیز کال کی تھی، سینئر پولیس آفیسر کے مطابق مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اب تحقیقات میں مصروف ہیں۔ راولپنڈی پولیس نے شیخ رشید اور ان کے سیکریٹریٹ لال حویلی انتظامیہ کو آگاہ کر کے سکیورٹی میں اضافہ کرتے…

Read More

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا نے ایک بار پھر واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا اہم پارٹنر ہے، گمراہ کن اطلاعات کو تعلقات کی راہ میں نہیں آنے دینگے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہنا ہے کہ پاکستان میں کسی ایک سیاسی پارٹی کے امیدوار کے مقابلے میں دوسرے کی حمایت نہیں کرتے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ڈپٹی ترجمان ویدانت پٹیل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکا پروپیگنڈے، غلط اور گمراہ کن اطلاعات کو پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی راہ میں آنے نہیں دے گا، پاکستان ہمارا اہم پارٹنر ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ خوشحال…

Read More

بالے: (ویب ڈیسک) جی 20 اجلاس کے موقع پر کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے چینی صدر شی جن پنگ نے انتہائی ناگواری کا اظہار کیا اور کہا کہ ایک روز پہلے ہوئی ملاقات کی تفصیلات میڈیا کو لیک کیوں کی گئیں۔ میڈیا نے کینیڈین الیکشن میں چین کی مبینہ مداخلت کا معاملہ اٹھائے جانے کے دعوے کیے تھے جس پر چینی صدر شی نے خفگی سے کہا کہ ہم نے جو بھی بات چیت کی تھی وہ اخبارات کو بتا دی گئی ہے، یہ غیر مناسب ہے اور ایسے تو بات چیت ہوئی ہی نہیں تھی، کیا آپکی جانب…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ سازشی بیانیے سے پیچھے ہٹنے کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ سائفر موجود ہے۔دوبارہ میری جان لینے کی کوشش کی جائے گی۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے فرانسیسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ لانگ مارچ پر حملہ ہوا،میری دائیں ٹانگ سے 3گولیاں نکالی گئیں۔میں اپنی ٹانگ پر زورنہیں ڈال سکتا،اسے ٹھیک ہونے میں میں 4 ہفتے لگیں گے۔ایک گولی نے میری ٹانگ کی ہڈی کریک کی جو میرے لیے پریشان کن ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارا ایک بہترین تحقیقاتی صحافی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) عمران خان کو ملنےوالی انمول گھڑی کی قیمت کتنی ہے؟ ملکی سیاست میں آج کل سابق وزیر عظم کی جانب سے بیچی گئی توشہ خانہ کی گھڑی کا چرچا ہے۔ گھڑی کے مبینہ خریدار کے سامنے آنے کے بعد سوال اٹھ رہا ہے کہ اس گھڑی کی اصل قیمت کیا تھی؟ عمران حکومت میں کابینہ ڈویژن نے گھڑی کی قیمت دس کروڑ روپے لگائی تھی۔ ٹائم زون واچ لمیٹڈ دبئی نے قیمت ایک ارب ستر کروڑ روپے لگائی۔ عمران خان نےگھڑی اسلام آباد میں پانچ کروڑ دس لاکھ روپے میں فروخت کرنے کا دعویٰ کیا۔ مبینہ خریدارعمرفاروق…

Read More

امریکہ : (ویب ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکنز کی واپسی، ایوان نمائندگان میں 9 اضافی نشستوں کے ساتھ ری پبلکنز نے کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ ری پبلکنز نے امریکہ کے مڈ ٹرم الیکشنز میں 218 نشستیں حاصل کرلیں جبکہ ڈیمو کریٹس 435 رکنی ایوان میں 210 نشستوں پر کامیاب ہو سکی ہے۔ دوسری جانب سینیٹ میں حکومتی جماعت ڈیموکریٹس کو برتری حاصل ہو گئی ہے، لیکن صرف ایک نشست سے، سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی برتری ایک اضافی نشست کے ساتھ 50 نشستیں حاصل کرلیں ہیں جبکہ ری پبلکنز سینٹ میں ایک نشست کھو کر 49 نشستیں حاصل کر پائے۔…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) فرح خان کے شوہر احسن گجر نے کہا ہے کہ ہمارے ذریعے کسی اور کی کردار کشی کی جا رہی ہے، ہمارا کسی تحائف کے لین دین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں احسن جمیل گجر نے کہا کہ سامان کس نے بیچا، کس نے لیا، کیسے بیچا، اس کے پیسے کہاں گئے، فرح کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، اور جتنا میں خاتون اول کو جانتا ہوں ان کا بھی اس قسم کے کاروبار اورلین دین سے کوئی تعلق نہیں ہے، فرح سے متعلق میں کہنا چاہتا ہوں کہ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے لیے جگہ کے تعین سے متعلق انتظامیہ سے پوچھنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے عمران خان کے لانگ مارچ کے خلاف سینیٹر کامران مرتضیٰ کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے سوال کیا کہ کیا عمران خان کے لانگ مارچ کے لیے جگہ کا تعین کیا گیا ہے؟ انتظامیہ سے پوچھ کر عدالت کو آگاہ کیا جائے۔ عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو آدھے گھنٹے میں انتظامیہ سے پوچھ کر بتانے کا…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ یہ کسی کا حق نہیں ہے کہ وہ کہہ دے کہ موٹروے پردھرنا دے گا اور وہاں کھڑا ہوجائے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی دھرنے کے باعث راستوں کی ممکنہ بندش کے خلاف مقامی تاجروں کی درخواست پرسماعت کی جس میں عدالت نے تاجروں کی درخواست کوپی ٹی آئی دھرنے اور جلسے کے این او سی حصول کی درخواست کے ساتھ یکجا کر دیا۔ سماعت کے سلسلے میں ایڈووکیٹ جنرل بیرسٹر جہانگیر جدون اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل منوراقبال دوگل عدالت…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کی بیرسٹر زہرہ ویانی لنکنز ان بار کے نمائندگان کی کمیٹی کی رکن منتخب ہو گئی ہیں، اس کمیٹی میں منتخب ہونے والی وہ پہلی پاکستانی خاتون ہیں، وہ چار سال تک اس باڈی کا حصہ رہیں گی۔ لنکنز ان بار کی ریپریزنٹیشن کمیٹی ایک نمایاں نمائندہ کردار ادا کرتی ہے، کمیٹی کے ارکان زیادہ تر بنچ کمیٹیوں میں بیٹھتے ہیں جو ادارے کی املاک کے انتظام، مالیات اور سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ تعلیم، داخلے اور سکالرشپ جیسے مسائل میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ کمیٹی سال میں چھ بار اجلاس کرتی ہے…

Read More

نائیجریا: (ویب ڈیسک) شمالی نائیجریا کی ریاست پلاٹیو میں کاشتکار اور چرواہا قبائلی تکرار ، مسلح افراد کے گاؤں پر حملے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی افراد کا کہنا ہے کہ کاشتکار قبیلے کے مسلح افراد نے شام کے وقت چرواہوں کے میکاٹاکو گاؤں پر حملہ کر کے 12 افراد کو قتل کر دیا ہے۔ ریاست پلاٹیو کے گورنر کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں کاشتکار اور چرواہا قبائل کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہے اور دونوں جانب سے ایک دوسرے پر کیے جانے والے حملوں، کھیتوں کو جلانے،…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی، حیدرآباد اورلاڑکانہ سمیت سندھ میں صبح سویرے ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں۔ ملک کے بالائی علاقوں کے بعد اب دیگر شہروں میں بھی سردیوں نے دستک دے دی ہے اور بچوں نے اسکول جانے کے لیے سوئٹر نکال لیے جب کہ موسمی نزلہ اور بخار بھی پھیلنے لگا۔ لاہور، فیصل آباد اور ملتان سمیت پنجاب میں بھی سرد لہر جب کہ پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں بھی جاڑے نے قدم رکھ لیا۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت 2 ڈگری تک گرگیا۔ ادھر بابوسر ٹاپ ، نانگا پربت، بٹو گاہ ٹاپ پر تقریباً 8 فٹ…

Read More