واشنگٹن: (ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موجودہ صدر پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے 2024ء میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا جس پر صدر جوبائیڈن نے بھی سابق صدر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024ء کا صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ڈیموکریٹ حکومت نے امریکی ریاست کو اپنی پالیسیوں سے کمزور اور زلیل کردیا۔
جس پر امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ سابق صدر ٹرمپ نے اپنے 4 سالہ دور میں امریکا کو ایک ناکام ریاست بنادیا۔ شدت پسندی کو رواج دیا، امیروں کو فائدہ پہنچایا اور صحت کے نظام کو تباہ کیا۔
صدر جوبائیڈن نے مزید کہا کہ یہ ٹرمپ ہی تھے جنھوں نے اپنی شکست کو تسلیم کرنے کے بجائے مشتعل ہجوم کو تشدد پر اکسایا جس کے نتیجے میں کانگریس کی عمارت پر حملہ ہوا اور قیمتی جانوں کا نقصان ہوا۔
دوسری جانب سابق صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے کہا کہ سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ میں اپنے والد سے بہت پیار کرتی ہوں لیکن ان کی انتخابی مہم چلانے پر میں اپنی نجی زندگی کو ترجیح دوں گی۔
واضح رہے کہ امریکا میں ہونے والے وسط مدتی الیکشن میں حکمراں جماعت سینیٹ میں بمشکل ایک نشست سے برتری حاصل کرپائی ہے اور ایوان نمائندگان میں ٹرمپ کی ریپبلکن نے 2017 نشستوں سے میدان مارلیا جب کہ حکمراں جماعت 209 نشستوں پر کامیاب ہوسکی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

