Author: admin

چمن: (ویب ڈیسک) پاک افغان بارڈر پر باب دوستی آج پانچویں روز بھی ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند ہے۔ چمن کے ڈپٹی کمشنر کے مطابق باب دوستی کھولنے سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی اس حوالےسے حکومت پاکستان اور افغان حکومت کے درمیان بات چیت ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرحدپارپھنسےجن پاکستانیوں کے پاس شناختی کارڈ نہیں ان سے متعلق جلد فیصلہ کیا جائے گا جب کہ ان پاکستانیوں میں اکثریت روزانہ اجرت پرکام کرنے والوں کی ہے۔ کسٹم حکام کےمطابق باب دوستی سے امپورٹ ایکسپورٹ اور ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت ہر قسم کی تجارتی سرگرمیاں پانچویں روز بھی…

Read More

سان فرانسسکو: (ویب ڈیسک) ایلون مسک نے ٹوئٹر کے عملے کو انتباہ کیا ہے کہ وہ اپنا کام سخت محنت سے کریں یا کمپنی کو چھوڑ دیں۔ ٹوئٹر کے نئے سی ای او نے ملازمین کے نام ایک ای میل میں کہا کہ اگر وہ کمپنی میں رہنا چاہتے ہیں تو مثالی کارکردگی سے ہی ایسا ممکن ہوسکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر کی کامیابی کے لیے ہمیں بہت زیادہ سخت محنت کرنا ہوگی۔انہوں نے ای میل میں کہا کہ ڈیزائن اور پراڈکٹ منیجمنٹ اب بھی بہت زیادہ اہم شعبے ہیں اور وہ انہیں رپورٹ کریں گے۔ اس…

Read More

تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے صوبے خوزستان میں دہشتگردوں کے حملے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دہشتگردی کا یہ واقعہ جنوب مغربی شہر ایذہ میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل پر سوار دہشتگردوں نے شہر کی مصروف ترین مارکیٹ میں شہریوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی بھی ہوئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے مارکیٹ میں بھگدڑ مچ گئی جب کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ ایران کے شہر شیراز میں مزار پر ہونے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) حالیہ دنوں میں میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کے لیے کئی فیچرز متعارف کرائے ہیں اور اب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک اور فیچر پیش کردیا گیا ہے۔ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اب واٹس ایپ نے کیمرا موڈ میں تبدیلی کا فیچر متعارف کروایا ہے جس کے تحت صارفین کو تصاویر کے لیے کھولے گئے کیمرے سے ویڈیو بنانا آسان ہوگا۔ویب بیٹا انفو کی جانب سے جاری کردہ اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نیچے ‘فوٹو’ اور ‘ویڈیو’ کا آپشن ہوگا جس کے تحت…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہےکہ لانگ مارچ سیاسی مسئلہ ہے جس کا سیاسی حل ہوسکتا ہے اور عدالت سیاسی معاملات میں تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے عمران خان کے لانگ مارچ کے خلاف سینیٹر کامران مرتضی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے سوال کیا کہ کیا عمران خان کے لانگ مارچ کے لیے جگہ کا تعین کیا گیا ہے؟انتظامیہ سے پوچھ کر عدالت کو آگاہ کیا جائے۔ عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو آدھےگھنٹے میں انتظامیہ سے پوچھ…

Read More

دادو : (ویب ڈیسک) سندھ کے مختلف شہروں میں سیلاب سے متاثرہ سڑکوں اور ریلوے ٹریکس کو تاحال بحال نہ کیا جاسکا۔ دادو میں سیلاب سے متاثرہ سڑکیں اب تک تباہ حالی کا شکار ہیں جب کہ سیہون اور جامشورو میں ریلوے ٹریک تاحال بحال نہ ہوسکا۔ریلوے ذرائع کے مطابق پانی کی کمی کے بعد ٹریک کی بحالی کا کام شروع کیا جائےگا۔ دوسری جانب سیپکو ذرائع کا کہنا ہےکہ فریدآباد گرڈاسٹیشن اب تک بند ہے جس کی وجہ سے کئی دیہات بجلی سےمحروم ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کےمطابق سیلاب متاثرہ علاقوں میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے سروے کا کام جاری…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بابر اعظم کو کپتانی سے متعلق تجویز پیش کی ہے۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شاہد آفریدی سے بابر اعظم کے پی ایس ایل فرنچائز کراچی کنگز چھوڑ کر پشاور زلمی میں شمولیت سے متعلق سوال کیا گیا جس کا انہوں نے تفصیلی جواب دیا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ ‘بابر کو کراچی کنگز کے ساتھ کچھ مسائل تھے اور شاید وہ اس ٹیم میں خوش بھی نہیں تھا، سمجھتا ہوں بابر کو اپنی کپتانی سے متعلق فیصلہ لینے کی ضرورت ہے’۔سابق کپتان نے کہا ‘میرے خیال…

Read More

تیونس : (ویب ڈیسک) میراڈوناکی 1986 کے ورلڈکپ میں انگلینڈکےخلاف ’ہینڈ آف گاڈ‘ گول کے لیے استعمال کی جانے والی فٹ بال 20لاکھ یورو میں نیلام کردی گئی۔ ارجنٹینافٹ بال ٹیم کے کپتان ڈیاگو میراڈونا نے 1986 کے ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں دو ناقابل یقین گول کرکے انگلینڈ کی ٹیم کو شکت سے دوچار کیا تھا۔ تاریخی سفید فٹ بال افریقا کے ملک تیونس کے میچ ریفری علی بن ناصر کی ملکیت تھی جنہوں نے نیلامی کیلئے پیش کیا۔

Read More

سڈنی : (ویب ڈیسک) جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار سری لنکن کرکٹر دانشکا گوناتھیکالا کی ضمانت منظور ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سڈنی کی عدالت نےسری لنکن کرکٹر کی ضمانت کی درخواست منظور کی جس کے بعد آج انہیں رہا کیے جانے کا امکان ہے۔سری لنکن کرکٹر پر خاتون سے جنسی زیادتی کا الزام ہے اور وہ 6 نومبر سے پولیس کی حراست میں تھے، 11 روز جیل میں گزارنے کے بعد ان کی ضمانت کی درخواست سخت شرائط پر منظور کی گئی ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق عدالت کی جانب سے عائد شرائط کے مطابق دانشکا کی…

Read More

سعودی عرب: (ویب ڈیسک) وبائی امراض کے لیے عالمی فنڈ میں 5 کروڑ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے انسداد وبائی امراض کے لیے عالمی فنڈ میں 5 کروڑ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان جی 20 سربراہ اجلاس میں کیا گیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق یہ اعلان سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پڑھ کر سنایا۔ واضح رہے کہ جی 20 سربراہ اجلاس 15 سے 16 نومبر تک انڈونیشیا میں جاری رہا۔

Read More

لسبیلہ : (ویب ڈیسک) بلوچستان کے 32 اضلاع میں مخصوص نشستوں پر بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں جاری۔ صوبے کے دیگردو اضلاع لسبیلہ اور حب میں مخصوص نشستوں کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہیں۔ دوسری جانب پشین کی میونسپل کمیٹی حرمزئی میں امیدواروں کی حتمی فہرست کل جمعہ کے روز جاری کی جائیں گی۔

Read More

پشاور : (ویب ڈیسک) پشاور کے علاقے صدر میں جائیداد کے تنازعہ پر بھتیجے نے فائرنگ کرکے پشاور ہائی کورٹ کے وکیل اپنے چچا کو زخمی کردیا ۔ پولیس کے مطابق ہائی کورٹ کے سینیئر وکیل رضا اللہ فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔ رضا اللہ ایڈوکیٹ نے اسپتال میں پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بھتیجے جابر نے صدر میں واقع ان کے دفتر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوئے۔ وکیل رضا اللہ کے مطابق ملزم کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ چل رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزم…

Read More

کینیڈا : (ویب ڈیسک) کینیڈا نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور روس کو ڈرونز فراہم کرنے پر ایران پر نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔ کینیٖڈین وزارت خارجہ کے مطابق کینیڈا نے ایران کی 6 شخصیات اور دو کمپنیوں پر نئی پابندیاں لگائی ہیں، پابندیاں ایران میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور روس کو ایرانی ڈرونز کی فراہمی پر لگائی گئی ہیں۔رواں برس کینیڈا کی جانب سے ایرانی پابندیوں کا یہ پانچواں پیکج ہے، پابندیوں کے تحت پابندیوں میں شامل افراد کینیڈا کا سفر نہیں کر سکیں گے اور ان کے کینیڈا میں موجود اثاثے منجمد…

Read More