Author: admin

ڈیرہ اسماعیل خان: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی مہم میں شریک دیگر جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی پی کے علاوہ دیگر جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں۔ ڈیرہ اسمٰعیل خان میں انتخابی جلسے سے خطاب میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج مجھے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ میں ایک بار پھر ڈی ائی خان میں موجود ہوں، یہاں کے عوام جس جوش اور جذبے سے ہمارا استقبال کرتے ہیں اس پر ہم آپ کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ…

Read More

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک مشکل حالات سے دوچار ہے لیکن ہم اقتدار میں آکر ملک کو مشکل حالات سے نکال لیں گے، اسلام آباد میں بیٹھے لوگ کہوٹہ کے حالات سے بے خبر ہیں، پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر پاکستان کو دوبارہ بدل کر دکھائے گی۔ کہوٹہ راولپنڈی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ عوام کا جوش ولولہ دیکھ کربہت خوشی ہوئی، کہوٹہ کا راستہ خراب ہے، ہمیں پتہ ہے کہ ملک کے مسائل کیسے حل کرنے…

Read More

 کوئٹہ: سبی کے علاقے جناح روڈ پر پی ٹی آئی کی ریلی گزرنے کے دوران دھماکا ہوا جس کے سبب 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے سبی میں تحریک انصاف کی ریلی جناح روڈ سے گزرنے کے دوران دھماکا ہوا جس کے سبب 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ امدادی ادارے کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، زیادہ تشویش ناک حالت والے زخمیوں کو کوئٹہ کے اسپتال منتقل کیے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ سیکرٹری محکمہ صحت بلوچستان عبداللہ خان نے سبی دھماکے کے پیشں نظر سبی سمیت کوئٹہ کے تمام اسپتالوں میں…

Read More

وکیل پی ٹی آئی بیرسٹرعلی ظفر نے بانی پی ٹی آئی کی سزا کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹرائل اور فیصلہ نہیں ہے یہ صرف کاغذ کا ٹکڑا ہے۔تفصیلات کے مطابق وکیل پی ٹی آئی بیرسٹرعلی ظفر نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو 10 سال قید کی سزا پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جتنی دستاویزات دیکھیں ظاہرہورہاتھایہ ٹرائل نہیں انصاف سےمذاق تھا، انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئے بلکہ دھجیاں اڑائی گئیں۔وکیل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کیس…

Read More

 لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں سزا پر بے حد افسوس ہے۔اپنے بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ مقدمہ کی سماعت کھلی عدالت میں ہونی چاہیے تھی تاکہ عدل کے تقاضے پورے ہوتے، ہم سائفر کیس پر آزاد غیر جانبدار کمیشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سائفر کیس کے حقائق پوری قوم کے سامنے آنے چاہئیں، ملکی معاملات میں امریکی مداخلت چھہتر برسوں سے جاری ہے، پہلی بار ہوا ہے امریکی مداخلت ہمارے سرکاری حلقوں میں…

Read More

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی جانب سے انٹراپارٹی الیکشن کروانے پر غور شروع کردیا گیا پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے متفقہ طور پر انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے، ممکنہ طور پر پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن عام انتخابات سے قبل کروائے جائیں گے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے پینل تشکیل دیا جا رہا ہے چیئرمین کے لیے بیرسٹر گوہر ہی امیدوار ہوں گے اور چار سے پانچ روز میں انٹرا پارٹی الیکشن متوقع ہیں۔

Read More

ہارون آباد: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہا عمران خان پھر کشکول لے کر پہنچ گیا۔ہارون آباد، ضلع بہاولنگر میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مجھے نااہل کیا گیا لیکن آج سرخرو ہوکر عوام کے سامنے کھڑا ہوں، آپ کے نعرے سن کر میرا 5 کلو خون بڑھ گیا، کسانوں سے پوچھو نواز شریف کے دور میں ٹریکٹر کتنے کا تھا اور آج پوچھو کتنے کا ہے، میں نے لوڈ شیڈنگ ختم کی، سستی بجلی لے کر آیا، بتاؤ نوازشریف…

Read More

ہارون آباد: مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ وہی سلوک ہونا چاہیے جو دہشت گردوں کے ساتھ ہوتا ہے۔عام انتخابات سے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ کیا کوئی سیاسی جماعت اپنے کارکنوں کو دہشت گردی کی تربیت دیتی ہے؟ کیا وہ قومی سلامتی اور سکیورٹی اداروں پر حملوں کی تربیت دیتی ہے؟انہوں نے حاضرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ عوام کو جب روٹی مہنگی ہے تو نواز شریف یاد آتا ہے، بے روزگاری ہو تو نواز شریف یاد آتا ہے۔ چار سال…

Read More

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو آج ہی قیدی وردی اور الگ الگ قیدی نمبرز الاٹ کیے جائیں گے جیل زرائع عمران خان کے سیل کو قیدی سیل کا درجہ جیل حکام نے دے دیا جیل زرائع عمران خان اور شاہ محمود قریشی کا حوالاتی ٹکٹ اب قیدی ٹکٹ میں بدل دیا جائے گا جیل زرائع عمران خان اور شاہ محمود قریشی دونوں کل صبح 8 بجے جیل سپرنٹینڈنٹ کے سامنے بطور قیدی ملاحظہ کے لیے پیش ہوں گے جس کے بعد ان کو قیدی ٹکٹ نمبرز کل نئے الاٹ کیے جائیں گے جیل حکام…

Read More

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعتیں جیل میں ہونے کے خلاف عمران خان کی درخواستیں مسترد کردیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ان دونوں مقدمات کی سماعتیں جیل میں ہونے کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں کہ یہ سماعتیں جیل سے باہر عدالتی کمپلیکس میں کی جائیں تاہم بانی پی ٹی آئی کی نیب کیسز میں جیل ٹرائل کے خلاف درخواستیں مسترد ہوگئی ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے اس حوالے سے محفوظ کیا گیا مختصر فیصلہ سنادیا تفصیلی وجوہات تحریری فیصلے میں جاری کی جائیں گی۔…

Read More

سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو سزا کے فیصلے پر رد عمل عدالت نے دس دس سال قید با مشقت کی سزا سنا کر ملک دشمن سوچ کا انجام سنایا۔ملک کی نظریاتی اساس و مفاد کے خلاف ہر سوچ کا انجام قید با مشقت کے سوا کچھ نہیں۔ : بانی پی ٹی آئی نے کشمیریوں کے حق سے منہ موڑ کر کشمیر کاز سے غداری کی۔ سائفر کیس میں قومی سلامتی کو بیچ چوراہے ننگا کرنے کی کوشش کی : جس ملک پر حکمرانی کی اسی کی جڑوں کو کھوکھلا کیا، ملک دشمنی کی بد ترین…

Read More

کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ عالمی کپ کے لیے بھرپور انداز میں تیاریاں کی جائیں، صرف بھارت سے میچ کو مقابلہ سمجھ لینا درست نہیں اور اب ٹیم کمبینیشن میں کوئی تبدیلی نہ لائی جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے دور کے عظیم آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا کہ عالمی کپ میں بہت اچھی اور مضبوط ٹیمیں موجود ہیں، صرف بھارت سے مقابلے کو عالمی کب سمجھ لینا درست نہیں، عالمی ایونٹ کے لیے اب پاکستان ٹیم میں تبدیلی کا وقت نہیں اس لیے ٹیم کے کمبینیشن میں کسی قسم کی…

Read More

پشاور: خیبر پختون خوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 91 میں اے این پی کے امیدوار عصمت اللہ خٹک کے انتقال سے الیکشن ملتوی ہوگیا۔ الیکشن منسوخ ہونے کا باقاعدہ اعلامیہ ریٹرننگ آفیسر جاری کریں گے۔ الیکشن ایکٹ کی شق 73 کے مطابق انتخابی نشانات جاری ہونے کے بعد امیدوار کے انتقال سے الیکشن ملتوی ہوجاتے ہیں۔ امیدوار کے انتقال کے باعث ریٹرننگ آفیسر نیا الیکشن شیڈول جاری کرتا ہے۔ پی کے 91 کوہاٹ سے عصمت اللہ خٹک سمیت 13 امیدوار حصہ لے رہے تھے اور سابق سینیٹر عباس آفریدی بھی پی کے 91 سے امیدوار ہیں۔ ضلعی صدر اے…

Read More