Author: admin

اسلام آباد: بانی تحریک انصاف نے توشہ خانہ کیس میں حق دفاع ختم کرنے کا احتساب عدالت کا فیصلہ چیلنج کردیا۔ عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت کا توشہ خانہ کیس میں 29جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور درخواست گزار کا اپنے وکیل کے ذریعے حق دفاع بحال کیا جائے۔ بانی تحریک انصاف نے بیرسٹر سلمان صفدر اور ایڈووکیٹ چوہدری ظہیر عباس کے ذریعے درخواست دائر کی۔ یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس حتمی مرحلے میں داخل، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا حق دفاع ختم…

Read More

واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ اس موقع پر ایران کے ساتھ جنگ چھیڑنا نہیں چاہتے لیکن اردن میں ایک حملے میں اپنے 3 فوجیوں کی ہلاکت کا ضرور جواب دیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ اردن میں امریکی فوجی بیس ٹاور 22 کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف جوابی کارروائی کے لیے مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔ ترجمان جان کربی نے مزید کہا کہ کسی بھی کارروائی میں جلد بازی سے کام نہیں لیں گے۔ امریکی صدر پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ اس…

Read More

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ سائفر کی حفاظت کی ذمہ داری مجھ پر عائد نہیں ہوتی، میرے اے ڈی سی میں سے ایک نے باجوہ کے ایما پر سائفر چوری کیا، اصل سائفر میرے پاس تھا ہی نہیں جو لہرایا تھا وہ سائفر کی پیرا فریزڈ کاپی تھی۔ عدالت میں دیے گئے 342 کے بیان میں عمران خان نے کہا کہ سائفر وزیراعظم آفس میں تھا اور سیکیورٹی کی ذمہ داری ملٹری سیکٹری، پرنسپل سیکرٹری اور سیکرٹری پروٹوکول پر عائد ہوتی ہے جو وزیراعظم ہاؤس کی سیکیورٹی کو دیکھتے ہیں، میرے ساڑھے تین سال…

Read More

چنئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار تھلاپتی وجے نے تامل ناڈو میں اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا ہے جس کی جنرل کونسل کے 200 ارکان نے انھیں صدر بھی منتخب کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رجنی کانت کے بعد ساؤتھ انڈیا میں سب سے مقبول اور مہنگے اداکار تھلاپتی وجے نے سیاست میں بھی میدان مارنے کی تیاری کرلی ہے۔ وہ ایک نئی پارٹی کی رجسٹریشن کرا رہے ہیں۔ رجسٹریشن سے قبل ہی اس پارٹی کے 200 ارکان نے صدر، جنرل سیکرٹری اور خزانچی کا انتخاب کرلیا جب کہ ایک سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی بھی تشکیل دی…

Read More

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ فارن سیکریٹری ، اعظم خان اور سفیر کا کراس ایگزیمینیشن (جراح) ہونا تھا، یہ تین اہم گواہ ہیں۔ سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سزاؤں پر ردعمل دیتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ جب ان کا کراس ایگزیمینیشن ہونا تھا تو ڈونلڈ لو جس نے پیغام بھیجا اور جنرل باجوہ جنہوں نے پیغام وصول کیا، ان کے نام سامنے آںے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان دو ناموں کے سامنے آںے کے خوف سے آج انصاف کا جنازہ نکالا گیا۔

Read More

بولان: بلوچستان کے علاقے مچھ میں جیل سمیت تین مقامات پر کالعدم تنظیم بی ایل اے نے حملہ کردیا، جوابی میں کارروائی میں پانچ دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بولان کے علاقے مچھ میں پہاڑوں سے کالعدم تنظیم کے شدت پسندوں نے 15 راکٹ فائر کیے جس کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ بولان کے کم از کم تین مقامات پر حملہ کیا گیا جس میں مچھ جیل، ریلوے اسٹیشن اور لیویز تھانہ شامل ہیں۔ پولیس حکام نے…

Read More

کراچی: شعیب ملک سے شادی کے بعد اداکارہ ثنا جاوید کی بھی سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ سامنے آگئی جب کہ کرکٹر کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھی چند روز قبل ہی سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ کی تھی۔ کرکٹر شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کو 10 روز گزر چکے ہیں لیکن اب بھی اس اچانک اور غیر متوقع شادی کے چرچے جاری ہے اور اس پر متضاد خبروں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ ثانیہ مرزا نے بھی شعیب ملک کی ثنا جاوید سے شادی کے 6 روز بعد یعنی 26 جنوری کو انسٹاگرام پر…

Read More

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے سائفر کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں فیصلے کا پہلے سے علم تھا۔ ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ سائفر وہ کیس ہے جس کو دو دفعہ اسلام آباد ہایئکورٹ کالعدم قرار دے کر ازسرِ نو چلانے کا حکم دے چکی ہے، کیونکہ دونوں دفعہ اس کیس کو ایسے ہی آئین اور قانون کو روندتے ہوئے چلانے کی کوشش کی گئی۔ پھر مجھے اس کیس میں سپریم کورٹ ضمانت بھی دے چکی ہے کیونکہ اس کیس کی…

Read More

کراچی: سندھ میں قیدیوں کی آن لائن پیشی کے لیے جیلوں میں ویڈیو لنک سسٹم کا آغاز کردیا گیا۔ صوبے میں عدالتی تاریخ کا اہم اقدام کرلیا گیا، جس سے قیدیوں کی پیشی کا بڑا مسئلہ حل ہوگیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے جیل میں ویڈیو لنک سسٹم کا افتتاح کردیا۔ سندھ ہائی کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی عدالتی نظام میں اصلاحات سے متعلق جیلوں سے قیدیوں کے لیے ویڈیو لنک کا نظام متعارف کروادیا گیا۔ انہوں نے جیل میں ویڈیو لنک سسٹم کا افتتاح…

Read More

تل ابیب: اسرائیلی فوجی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف بن کر مغربی کنارے کے ابن سینا اسپتال میں داخل ہوئے اور 3 فلسطینی نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ان تینوں فلسطینی نوجوانوں کا تعلق حماس کے اُس سیل ہے جو اسرائیل پر حملے کی منصوبہ بندی کرتا ہے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے فلسطینی نوجوانوں کی شناخت محمد، باسل الغزاوی اور محمد جلامنہ کے ناموں سے ہوئی ہے جن کی عمریں 20 سے 25…

Read More

پیرس کے لوور میوزیم میں ماحولیاتی کارکنان کی جانب سے اپنے مطالبات منوانے کیلئے دنیا کی مہنگی ترین پینٹنگ برباد کرنے کی کوشش کی گئی۔ یہ مظاہرہ ’صحت مند اور پائیدار خوراک‘ کے مطالبے پر کیا جارہا تھا۔ مطالبہ نہ ماننے کی صورت میں ان مظاہرین نے مونا لیزا کی مہنگی ترین پینٹنگ پر سوپ پھینکا۔ پینٹنگ پر سوپ پھینکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ مظاہرین ماحولیاتی مسائل کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے بجائے اپنی ان احمقانہ اقدام کے سبب سوشل میڈیا پر مذاق کا موضوع بن گئے ہیں۔ مظاہرین نے ’آرٹ یا صحت…

Read More

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر بیرسٹر گوہر نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ آئین اور قانونی طریقہ کار سے ہٹ کر کیسز کو چلایا جا رہا ہے، جج صاحب نے اپنی طرف سے سوالات کیے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بنیادی حق سے محرومی پر کیس کا کیا فیصلہ آنا ہے پوری دنیا جانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام کارکنان تحمل کا مظاہرہ کریں، ہمیں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ پر اعتماد ہے، کوئی بھی فیصلہ ہونے پر کارکنان مشتعل نہ ہوں، کوئی قانون کو ہاتھ میں نہ لے، ایک کنکری تک بھی نہیں پھینکیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا…

Read More

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اسپیشل کورٹ کے جج نے بڑا مناسب اور بہترین فیصلہ کیا ہے، بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان جب باہر آتی تھیں تو کہتی تھیں کہ میرے بھائی کو سزائے موت سنائے جائے گی، وہ پوری قوم کا ذہن بنا رہی تھیں۔ گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میرا دعا تھی انہیں سزائے موت نہ ہو، شکر ہے ایسی کوئی سزا نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ جج صاحب نے بڑا اچھا فیصلہ دیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ بانی پی…

Read More