ہارون آباد: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہا عمران خان پھر کشکول لے کر پہنچ گیا۔ہارون آباد، ضلع بہاولنگر میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مجھے نااہل کیا گیا لیکن آج سرخرو ہوکر عوام کے سامنے کھڑا ہوں، آپ کے نعرے سن کر میرا 5 کلو خون بڑھ گیا، کسانوں سے پوچھو نواز شریف کے دور میں ٹریکٹر کتنے کا تھا اور آج پوچھو کتنے کا ہے، میں نے لوڈ شیڈنگ ختم کی، سستی بجلی لے کر آیا، بتاؤ نوازشریف یاد آتا ہے کہ نہیں آتا۔ان کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل والو کار والو بس والو ٹرک والو نواز شریف کے دور میں تو پٹرول 60 روپے لیٹر تھا اور آج 250 روپے لیٹر ہے ، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آج آئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کے دور میں ملک میں کرپشن کا خاتمہ ہوچکا تھا، کیا نواز شریف یاد آتا ہے، ثاقب نثار بتاؤ جس کو عالمی دنیا کرپٹ ترین کہہ رہی ہے اس کو تم نے صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ کیوں دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو خداحافط کہا تھا اور ملک اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگیا تھا، عمران خان پھر کشکول لے کر مانگنے نکل پڑا، دوسرے ملکوں سے مانگتے پھرتے تھے، انہوں نے پھر ملک کو بھیک مانگنے پر لگادیا، ہم ایٹمی دھماکے کرتے اور یہ شہدا کے مجسمے جلاتے اور ان کی بے حرمتی کرتے ہیں.نواز شریف نے پوچھا کہ مجھے جیل میں کیوں ڈالا، جن ججز نے مجھے جیل ڈالا اور آج وہ مستعفی ہوکر گھر جارہے ہیں، انہیں پتہ ہے ان کے کرتوت برے ہیں، چور کی داڑھی میں تنکا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

