Author: admin

بھارتی فوج جعلی انکاؤنٹر اسپیشلسٹ بن چکی ہے، جعلی مقابلے اور ماورائے عدالت قتل ہندوستانی فوج کی پہچان بن گئے ہیں۔ فوجی افسروں نے کیرئیر بنانے کے چکر میں خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، بھارتی فوج اپنے ہی ہتھیار برآمد کرکے ملبہ آزادی پسندوں پر ڈالنے لگی۔ بھارت 1989 سے اب تک 7 ہزار سے زائد کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل کر چکا ہے۔ بھارتی فوج کے افسران ترقی، تمغوں اور اچھی رپورٹ کے لئے جعلی آپریشن اور انکاؤنٹرز کرتے ہیں۔ منصوبہ کے مطابق مجبور کشمیریوں کو پیسے کا لالچ دے کر اسمگلنگ پر آمادہ کیا جاتا ہے…

Read More

اسلام آباد میں 30 جنوری کو منعقد کی گئی ”پٹرولیم کانفرنس 2024“ میں نمایاں ملکی اور غیر ملکی ماہرین اور نمائندگان نے شرکت کی اور کہا کہ مستقبل میں پاکستان ایک شاندار ملک ہوگا۔ پٹرولیم کانفرنس کا انعقاد وزارت توانائی کی کاوشوں سے عمل میں آیا، وزیر اعظم کی زیر صدارت کانفرنس میں پیٹرولیم کے شعبے میں نئے رجحانات اور پالیسی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزرائے اعلیٰ کی جانب سے صوبوں کی نمائندگی کی گئی۔ کانفرنس میں صنعت کے نمایاں رہنماؤں، ماہرین اور حکومتی اسٹیک ہولڈرز کو ایک چھت تلے جمع کیا گیا، شرکاء کا کہنا ہے کانفرنس…

Read More

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی قیادت میں پنجاب حکومت نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، حکومت نے اسلحہ لائسنس کے اجراء میں کرپشن کا مستقل خاتمہ کردیا، اب آن لائن اسلحہ لائسنس ملے گا۔ محکمہ داخلہ پنجاب اور نادرا کے درمیان“دی پنجاب آرمز لائسنس مینجمنٹ سسٹم“ (PALMS) کا معاہدہ ہوگیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ”دی پنجاب آرمز لائسنس مینجمنٹ سسٹم“ پورٹل کاباقاعدہ افتتاح کردیا۔ ”پنجاب آرمز لائسنس مینجمنٹ سسٹم“ کے تحت پنجاب بھر میں اسلحہ لائسنس کی تجدید اور ترمیم کرائی جاسکے گی، اس کے تحت اسلحہ لائسنس کی ورثاء کو منتقلی بھی آن لائن کی جائے گی۔…

Read More

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ اور 190ملین پاؤنڈز کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف درخواستیں مسترد کئے جانے کا 21 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا ہے۔ عدالت نے فیصلے میں بمبئی ہائیکورٹ کے فیصلے پر انحصار درست قرار دیا۔ عدالت نے میڈیا اور پبلک کی موجودگی کیلئے بھی ٹرائل کورٹ کو حکم جاری کیا، جج کی تقرری پر درخواست گزار کے اعتراضات مسترد کردیے گئے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ نیب قانون کے مطابق سیشن عدالت کے مقام کا تعین کرنا ایگزیکٹو کا اختیار ہے، ایگزیکٹو آرڈر موجود نہ ہو تو متعلقہ عدالت کسی دوسرے مقام پر…

Read More

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی طرف سے پاکستان کے لیے بُری خبر آئی ہے۔ عالمی ادارے نے پاکستانی معیشت کی شرحِ نمود کے لیے پیش گوئی میں 0.5 فیصد کمی کردی ہے۔ پہلے یہ شرح ڈھائی فیصد تھی۔ دنیا بھر کی معیشتوں کے لیے ممکنہ منظرنامے سے متعلق اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اکتوبر 2023 میں کہا تھا کہ 2024 میں پاکستان کی شرحِ نمو ڈھائی فیصد رہے گی۔ آئی ایم ایف نے 2024 کے لیے عالمی شرحِ نمو 3.1 مقرر کی تھی جبکہ 2025 کے لیے یہ شرح 3.2 طے کی…

Read More

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سنائی گئی سزاؤں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’سزائیں قانون کے مطابق ہیں‘۔ آج نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ اگر سزائیں قانون کے مطابق نہ ہوئیں تو ’ہائر فورم پر انہیں ریلیف مل جائے گا‘۔ عمران خان کے 342 کا بیان ریکارڈ نہ کرانے پر لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ ان کا طریقہ رہا ہے تاکہ قانونی عمل کو تاخیر کا شکار کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ فیئر ٹرائل کی…

Read More

کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل9 کی پروڈکشن پر ایک ارب 15 کروڑ روپے لگیں گے۔ پی ایس ایل کا نواں ایڈیشن 17 فروری کو لاہور میں شروع ہوگا، انتہائی تاخیر سے گذشتہ روز ٹی وی پروڈکشن کے حقوق دیے گئے، اس میں بھی بڑا تنازع ہو گیا،60 فیصد مارکس ٹیکنیکل اور باقی فنانشل بڈ کے تھے، ٹیکنیکل بڈ میں براڈکاسٹ رائٹس کی حامل کمپنی کو ہی ڈس کوالیفائی کر دیا گیا، یوں 2 کمپنیز باقی رہ گئیں۔ حیران کن طور پر تینوں نے ہی مارکنگ پر عدم اعتماد ظاہر کرتے ہوئے شکایات کمیٹی سے رجوع کر لیا،اس کے…

Read More

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل مبینہ طور پر آئی فون کی تاریخ کی سب سے بڑی آئی او ایس اپ ڈیٹ متعارف کرانے جارہی ہے جس میں اے آئی پر مبنی فیچرز کی شمولیت متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق کمپنی کی جانب سے آئی او ایس 18 کا اعلان جون میں منعقد ہونے والی عالمی ڈیویلپرز کانفرنس کے موقع پر متوقع ہے۔ آئی او ایس کی اس اپ ڈیٹ کے تحت آئی ورک ایپس میں لارج لینگوئج ماڈلز (ایل ایل ایمس) اور جینیریٹِیو آے آئی کو شامل کیا جائے گا۔ ان سافٹ ویئر اپ ڈیٹس میں کچھ اپ ڈیٹس سِری اور…

Read More

کراچی: شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی اور اُن کی اہلیہ ثنا فیصل نے پاکستان کے لیجنڈری سینیئر اداکار طلعت حسین میں ڈیمینشیا کے مرض کی تصدیق کردی۔ حال ہی میں فیصل قریشی نے اپنی اہلیہ ثنا فیصل کے ہمراہ اداکار طلعت حسین کے گھر جاکر اُن سے ملاقات کی جس کی ویڈیو بھی اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی۔ ویڈیو میں فیصل قریشی اپنی نئی فلم کے حوالے سے طلعت حسین کو بتارہے ہیں کہ وہ فلم کی شوٹنگ کے لیے بہت جلد لاہور جائیں گے اور اس فلم میں وہ ہیرو کا…

Read More

اسلام آباد: توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کرتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدم موجودگی میں فیصلہ سنایا۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 1570 ملین روپے جرمانہ کیا گیا جس میں بانی پی ٹی آئی 787 ملین جرمانہ ادا کرسکیں گے جبکہ بشریٰ بی بی بھی 787 ملین جرمانہ ادا کریں گی۔ سماعت کے آغاز پر…

Read More

لاہور میں مسلم لیگ ن کی انتخابی ریلی پر فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے باٹا پور حلقہ پی پی 154 میں ن لیگی امیدوار ملک حبیب اعوان کی انتخابی ریلی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے ملک حبیب اعوان کے بھائی ملک بودا سمیت 5 گن مین شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ موٹر سائیکل سوار ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Read More

اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کےدوران احتساب عدالت کےجج محمدبشیرکی طبیعت خراب ہونے پرانہیں اسپتال منتقل کردیاگیا جیل میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کےدوران بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کا دفعہ 342 کے تحت بیان قلم بندکرلیاگیا۔ جج محمد بشیرکےاسپتال منتقل ہونےکےبعدریفرنس کی سماعت کل بدھ تک ملتوی کردی گئی،بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا بیان بدھ کی صبح قلم بند کیا جائے گا۔

Read More

سپریم کورٹ آف پاکستان نے تحریری فیصلے میں قرار دیا ہے کہ اشتہاری کو انتخابات لڑنے سے نہیں روکا جاسکتا۔ سپریم کورٹ نے طاہر صادق کے کاغذات نامزدگی منظوری کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تھی۔ سپریم کورٹ نے تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ اشتہاری کو انتخابات لڑنے سے نہیں روکا جاسکتا، اشتہاری ہونے کا تعلق ملزم کے متعلقہ کیس کی حد تک ہوتا ہے لہٰذا اشتہاری ہونے کا تعلق ملزم کے کسی دوسرے کیس یا معاملے سے نہیں جوڑا جاسکتا۔ سپریم کورٹ نے فہصلے…

Read More