Author: admin

اسلام آباد: پاکستان نے گیس سیکٹر میں 30 ارب ڈالر کی ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کیلیے راہ ہموار کردی۔ گیس سیکٹر میں 30 ارب ڈالر کی ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنے کیلیے مشترکہ مفادات کونسل ( سی سی آئی) نے گیس سیکٹر سے متعلق پالیسی میں اہم تبدیلیوں کی منظوری دے دی، جس سے گیس سیکٹر میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کی راہ ہموار ہوگی۔ گیس سیکٹر سے متعلق پالیسیوں میں تبدیلی کا مقصد توانائی کے شعبے کے امپورٹ بل کو کم کرنا ہے، جو کہ اگلے سات سالوں میں…

Read More

کراچی: ’آل ازویل‘ بھارتی ٹینس ٹیم نے پاکستانی میزبانی پراطمینان ظاہر کردیا۔ بھارتی ٹینس ٹیم 60 برس میں پہلی مرتبہ ڈیوس کپ ٹائی کیلیے اسلام آباد پہنچی ہے، میزبان سائیڈ کے خلاف 3 اور 4 فروری کو ورلڈکپ گروپ 1 پلے آف ٹائی ہو گی، بھارت کی جانب سے اس ٹائی کو نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کی کوشش کے باوجود ٹیم کا پْرتپاک استقبال کیا گیا جس نے مہمانوں کے دل جیت لیے۔ آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل انیل دھپر نے اپنے ملک کے ایک اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ ہماری بہت ہی عمدہ طریقے…

Read More

توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزائیں سنائے جانے کے بعد اڈیالہ جیل کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ جیل کی بیرونی سیکورٹی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ جیل کے اطراف میں مزید سیکورٹی اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی ’کینگروٹرائل‘ سے گزرے، پی ٹی آئی اڈیالہ جیل کے اطراف گشت کو بھی مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔ سینئر افسران وقتاً فوقتاً سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Read More

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت نے ماضی میں ایسا فیصلہ کبھی نہیں دیا، یہ ظلم ہوا ہے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ایک لیڈر کو خوش کرنے کے لیے سزائیں دی جارہی ہیں، وکیل کے ہوتے ہوئے جرح کی اجازت نہیں دی گئی۔

Read More

اسرائیلی اور فلسطینی حکام کے مطابق شہریوں اور طبی عملے کے لباس میں ملبوس اسرائیلی اسپیشل فورسز نے منگل کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں واقع ابن سینا اسپتال میں گھس کر تین فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ امریکی ٹی وی سی این این کے مطابق سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک درجن کے قریب کمانڈوز نرسوں کے روپ میں، حجاب پہننے والی خواتین اور دیگر کے روپ میں ہیں۔ اس حوالے سے جاری ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی کمانڈوز…

Read More

توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان اور جج محمد بشیر کے درمیان کو گرما گرمی دیکھی گئی۔ سماعت شروع ہوئی تو جج محمد بشیر نے عمران خان سے استفسار کیا کہ آپ کا 342 کا بیان کہاں ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میرا بیان میرے کمرے میں ہے، مجھے تو صرف حاضری کیلئے بلایا گیا تھا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ آپ فوری طور اپنا بیان جمع کرادیں اور عدالتی وقت خراب نہ کریں۔ جس پر عمران خان نے جج کو کہا کہ آپ کو کیا جلدی ہے، کل بھی…

Read More

توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد بشریٰ بی بی کو گرفتار لیا گیا ہے۔ بشریٰ بی بی اور عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں 14، 14 سال قید، 10 سال نااہلی اور 787 ملین روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل میں دوران سماعت اور فیصلہ سنائے جانے کے دوران عدالت میں موجود نہیں تھیں۔ کچھ دیر بعد بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل پہنچیں اور گرفتاری دے دی، جس کے بعد ویمن پولیس نے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔

Read More

کراچی: بھارت آئی سی سی پرمکمل قبضے کا خواب دیکھنے لگا جب کہ بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ کو اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا چیئرمین بننے کا شوق چرانے لگا۔ ایشین کرکٹ کونسل کی اہم میٹنگز بالی میں منگل کو شروع ہوچکی ہیں، بدھ کو اہم فیصلوں کا امکان ہے، اگرچہ ایجنڈے میں نئے صدر کا انتخاب شامل نہیں تاہم یہ رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری اور صدر ایشین کرکٹ کونسل جے شاہ اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا صدر بننا چاہتے ہیں، اس لیے وہ اے سی سی کی ذمہ داری چھوڑسکتے…

Read More

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے عام انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے اپیل واپس لے لی۔ سپریم کورٹ میں حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حماد اظہر اپیل کی پیروی نہیں کرنا چاہتے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں 62 ون ایف کا حوالہ کیوں دیا ہے؟ سپریم کورٹ کا فیصلہ واضح ہے کہ آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق ازخود نہیں ہوتا۔ وکیل آفتاب یاسر نے کہا کہ اشتہاری کی اہلیت کے حوالے سے آپ…

Read More

اسلام آباد / بیجنگ: چین نے پاکستان کو دیے گئے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹ کی واپسی مؤخر کردی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق چین کی طرف سے جمع کروائے گئے دو ارب ڈالر کی مدت 23مارچ کو ختم ہونی تھی۔ چین نے ادائیگی کی تاریخ سے پہلے ہی یہ رقم رول اوور کردی۔ دو ارب ڈالر کا ڈپازٹ رول اوور کرانے کیلئے وزارت خزانہ اور چینی حکام کے درمیان رابطے ہوئے تھے، جبکہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ کو اس حوالے سے خط لکھ کر درخواست کی تھی۔ ذرائع کا بتانا…

Read More

رائے پور: بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں سرچ آپریشن کے لیے جانے والے بھارتی فوج کے کمانڈوز کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 3 کمانڈوز ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ میں یہ حملہ علیحدگی پسند نیکسل باغیوں نے بھارتی فوج کو اپنے جال میں پھنسا کر کیا تھا۔ 2021 کے بعد یہ اس ریاست میں بھارتی فوج کا سب سے بڑا نقصان ہے۔ نیکسل باغیوں نے اس کارروائی کے لیے پہلے علاقے میں اپنی موجودگی کا احساس دلایا۔ جس پر نیکسل باغیوں سے نمٹنے…

Read More

سائفر کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو دس دس برس قید سنائے جانے پر امریکہ کا ردعمل آگیا۔ امریکی ترجمان نے پاکستان میں الیکشن کی نگرانی کی بار بھی کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سزاپاکستانی عدالتوں کا معاملہ ہے، سابق وزیراعظم کےخلاف کیسزکودیکھ رہےہیں یہ قانونی معاملہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ قانونی معاملے پر پاکستانی عدالتوں سے رجوع کیا جانا چاہیے، ہم ایساجمہوری عمل چاہتےہیں جس میں تمام فریقین کی وسیع پیمانےپرشرکت ہو، جہاں جمہوری اصولوں کااحترام ہو۔…

Read More

عرب ہیلتھ کے نام سے خطے میں صحت کی سب سے بڑی نمائش دبئی میں جاری ہے، نمائش میں پاکستان سے چالیس کمپنیاں اور ادارے شامل ہیں۔ عرب ہیلتھ دبئی، صحت کے شعبے میں خطے کی سب سے بڑی نمائش ہے، جس میں 150 سے زیادہ ممالک کے تین ہزار سے زیادہ نمائش کنندگان شریک ہیں۔ ان میں سرمایہ کار، پروفیشنلز اور ایجوکیٹرز شامل ہیں۔ نمائش میں شامل پاکستانی کمپنیوں کی مصنوعات بھی توجہ کا مرکز ہیں۔ نمائش میں شریک پاکستانی کمپنی کے ایک نمائندے کا کہنا ہے کہ مجھے فخر ہے ہمارے پاس پاکستان میں تیار کیے گئے بہترین…

Read More