Author: admin

ابوظہبی: (ویب ڈیسک) ابوظبی ٹی10 کے چھٹے ایڈیشن میں 7 پاکستانی کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے، ٹورنامنٹ 23 نومبر سے 4 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑی ٹی10 لیگ میں شرکت کریں گے، ان میں سر فہرست مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد، محمد عامر، عماد وسیم، وہاب ریاض، اعظم خان، محمد عرفان شامل ہیں۔ افتخار احمد اور محمد عامر کو بنگلہ ٹائیگرز نے اسکواڈ میں جگہ دی ہے، لیفٹ آرم اسپن آل راؤنڈر عماد وسیم دہلی بلز کے لیے جبکہ تجربہ کار فاسٹ بولر وہاب ریاض اور اعظم خان نیویارک اسٹرائیکرز کے لیے کھیلیں گے۔…

Read More

ہیوسٹن، امریکہ: (ویب ڈیسک) قدرت کے کارخانے میں عجیب و غریب خواص والے لوگ ہیں جن میں ایک امریکی خاتون بھی شامل ہیں جن کے پیر دنیا میں سب سے بڑے ہیں اور ان کا نام حال ہی میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ہیوسٹن سے تعلق رکھنے والی تانیہ ہربرٹ کا قد سات فٹ چار انچ ہے جو انہیں دنیا کی دوسری طویل قامت خاتون بناتا ہے تاہم ان کا پیردنیا کی تمام خاتون میں سب سے بڑا ہے۔ ان کا سیدھا پاؤں 13.03 انچ اور دوسرا 12.79 انچ لمبا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ…

Read More

کروشیا: (ویب ڈیسک) دنیا کا سب سے چھوٹا شہر کروشیا میں واقع ہے جہاں آبادی مشکل سے 27 سے 30 افراد پر مشتمل ہے۔ یہاں دو سڑکیں ہیں اور گھروں کی تین قطاریں موجود ہیں۔ کروشیا کے دارالحکومت زغرب سے ڈھائی گھنٹے کی مسافت پر یہ شہر واقع ہے جہاں 2011 کی مردم شماری کے تحت 20 سے 30 افراد رہتے ہیں لیکن قوی خیال ہے کہ کل 27 افراد یہاں کے مکین ہیں۔ یہ صرف تین صاف ستھری سڑکوں پر مشتمل ہے اور دو سڑکوں پر قرونِ وسطیٰ کی طرز پر قدیم مکانات بنے ہوئے ہیں۔ اس کی تاریخ اسرار…

Read More

کینیا: (ویب ڈیسک) کینیا کے طول وعرض میں تین سال سے بارش نہ ہونے سے شدید خشک سالی کا راج ہے اور اب تک سینکڑوں قیمتی جانور لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دوسری جانب کینیا کے لاکھوں لوگ شدید غذائی قلت کے شکار ہوچکے ہیں۔ ملک کے مقامی ماہرین نے عالمی سطح پر فوری مدد کا اعلان بھی کیا ہے کیونکہ خشک سالی سے اب تک 205 ہاتھی، 512 درندے، 381 زیبرا، 12 زرافے اور 51 جنگلی بھینسے ہلاک ہوچکے ہیں جن کی موت گزشتہ دس ماہ میں واقع ہوئی ہے۔ مشرقی افریقہ میں اس وقت گزشتہ 40 برس کا سب سے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آرمی چیف تقرری پر صدر کے کسی بھی فیصلے کو عمران خان کی حمایت ہوگی۔ فواد چوہدری نے ٹوئٹ کیا کہ آرمی چیف کی تقرری کے ضمن میں صدر مملکت اپنی آئینی ذمہ داری ادا کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف یہ واضح کر دوں صدر مملکت عارف علوی جو بھی قدم اٹھائیں گے اسے عمران خان کی مکمل حمایت حاصل ہوگی۔ آج اہم تقرری کے معاملے پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کی کمی سے 1761 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400روپے اور 342روپے کی کمی واقع ہوئی۔ کراچی ،حیدرآباد ،سکھر ،ملتان ،لاہور ،فیصل آباد ،راولپنڈی ،اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 58 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی گھٹ کر 135460روپے کی سطح پر آگئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1690روپے…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) ڈالر کی اڑان برقرار رہنے کے سبب جمعہ کو ڈالر کے انٹربینک ریٹ 223 روپے سے بھی تجاوز کرگئے۔ حکومتی اجازت کے بعد درآمدی شعبوں کی جانب سے ایک لاکھ ڈالر تک کے امپورٹ لیٹر آف کریڈٹس کھلنے کے دباؤ اور زرمبادلہ بحران برقرار رہنے سے دسمبر میں میچور ہونے والے عالمی سکوک کی ادائیگیوں پر خدشات کے باعث جمعہ کو بھی ڈالر کی اڑان برقرار رہی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 223 روپے سے بھی تجاوز کرگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ روپے کی قدر کو آزاد رکھنے کے لیے آئی ایم ایف کے مبینہ بالواسطہ دباؤ کی وجہ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسلح افواج کے سربراہ کی تعیناتی چیف جسٹس سپریم کورٹ کی طرح ہونی چاہیے، آرمی چیف سے میری لاہور میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ سینئر صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران سابق وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت آرمی ایکٹ میں ترمیم اپنے فائدے کیلئے کررہی ہے، آرمی ایکٹ میں ترمیم کرکے مسلح افواج کو پنجاب پولیس کے برابر لانا چاہتے ہیں، آرمی ایکٹ میں ہونے والی مجوزہ ترمیم اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج ہو جائے گی، نوازشریف وہ آرمی چیف…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ 2022 اب تک کا مہنگا ترین ٹورنامنٹ ہے، فیفا ٹورنامنٹ کے میزبان ممالک کا اعلان آٹھ سے دس سال پہلے ہی کردیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنی تیاریاں مطلوبہ وقت تک مکمل کرسکیں۔ کئی سال پہلے نامزدگی کا مقصد اخراجات کا تخمینہ لگانا ہوتا ہے، ابتدائی اخراجات فیفا فراہم کرتا ہے تاکہ کام کا آغاز ہوسکے لیکن دیگر اخراجات میزبان ملک کے ذمہ ہوتے ہیں۔ انیس سو نوے میں اٹلی میں منعقد ہونے والے عالمی کپ کا بجٹ 4 ارب ڈالر تھا۔ انیس سو چوارنوے میں امریکا میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ میں گزشتہ عالمی کپ…

Read More

پشاور: (ویب ڈیسک) افغانستان میں طالبان حکومت آنے کے بعد خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق پشاور،رواں سال خیبرپختونخوا پولیس پر حملوں کے 151 کیسز سامنے آئے، جنوری سے نومبر تک حملوں میں 105 پولیس اہلکار شہید جبکہ 109زخمی ہوئے ہیں۔ اپریل میں سب سے زیادہ شہادتیں ریکارڈ ہوئیں جن کی تعداد 16 تھی، ستمبر میں 19 پولیس اہلکار حملوں میں زخمی ہوئے، رواں ماہ حملوں میں 10 پولیس اہلکار شہید جبکہ 7 زخمی ہوئے۔ آئی جی معظم جاہ انصاری نے کہا کہ پولیس کی موبائل گاڑیاں دہشتگردوں کیلئے آسان ہدف ہیں،…

Read More

حیدرآباد: (ویب ڈیسک) لعل شہباز قلندر کے مزار پر حملے کا تھریٹ الرٹ جاری کر دیا گیا، آئی جی سندھ پولیس کے آفس سے ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی جامشورو کو لیٹر ارسال کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سیہون شریف، لعل شہباز قلندر کے مزار سے متعلق سیکیورٹی تھریٹ الرٹ ہے، خط میں لکھا گیا ہے کہ لعل شہباز قلندرکے مزار پر دہشت گردی کا خدشہ ہے، جس وجہ سے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کریں، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کیلئے پولیس حفاظتی انتظام کرے۔ آئی جی سندھ پولیس کے لیٹر میں کہا گیا…

Read More

اترکھنڈ : (ویب ڈیسک) شادی کیلئے لڑکا ضروری ہے لیکن لہنگا اس سے بھی زیادہ ضروری ہے، بھارت میں دلہن نے سستے لہنگے کی وجہ سے اپنی شادی ہی روک دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترکھنڈ میں دلہن نے شادی سے اس لیے انکار کر دیا کیونکہ اسے دلہے کی طرف سے بھیجا ہوا لہنگا پسند نہیں آیا، 5 نومبر کو دونوں کی شادی ہونا تھی ، جس کے لیے دلہے کے گھر والوں نے لکھنؤ سے 10 ہزار کا لہنگا آرڈر کیا لیکن دلہن کو نہ ہی قیمت پسند آئی اور نہ ہی اس کا کپڑا جس سے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ آدھے کاروبار بغیر کسی ٹیکس سے چل رہے ہیں، پاکستانی ٹیکس پیئرز کو سوچنا چاہئے ملکی معیشت میں ان کا حصہ ہونا چاہئے۔ عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کو اپنی پالیسی بدلنے کی ضرورت ہے، ایف بی آر کو نئے ٹیکس نادہندگان کو رجسٹر کرنا چاہئے، ملک ڈیفالٹ ہونے کا کوئی اندیشہ نہیں۔ وزیر مملکت برائے خزانہ نے کہا کہ حکومت میں آئے تو ڈیفالٹ کے بادل منڈلا رہے تھے، آئی ایم ایف کا پروگرام بند تھا، اب شرع ہو…

Read More