Author: admin

لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے موجودہ حکومت کو معیشت کی تباہی کا ذمے دار قرار دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے دیوالیے ہونے کے خطرے سے متعلق اعداد و شمار شیئر کئے اور موجودہ حکومت پر اس کا الزام لگایا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ 6 ماہ قبل پیشگوئی کردی تھی کہ تبدیلی سرکار کی سازش ہماری قرض واپسی کی صلاحیت نیست ونابود کردے گی، پہلے ہی بتا دیا تھا کہ تبدیلی سرکار ہماری معیشت کو تباہی کے گڑھے میں اتار دے گی۔ عمران…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں مجموعی سیاسی صورتحال اور اہم تقرری کے معاملے پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے درمیان ایوان صدر میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق صدر مملکت کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور متاثرین کی بحالی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی، معیشت اور خزانہ سے متعلق مختلف امور پر بھی گفتگو ہوئی، وزیر خزانہ نے صدر مملکت کو عوام کیلئے اقدامات بارے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومت اور تحریک انصاف کے مابین جاری کشیدگی کو کم کرنے پر گفتگو…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) ستارہ امتیاز اور پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والے پروفیسر ڈاکٹر ایوب صابر 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔ پروفیسر ایوب صابر نے اپنی زندگی میں علامہ اقبال پر 20 سے زائد کتابیں لکھی ہیں، انہیں 2006 میں علامہ اقبال ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، ان کی نماز جنازہ کل سہ پہر تین بجے ادا کی جائے گی۔ ڈاکٹر محمد ایوب صابر 32 سال درس و تدریس سے وابستہ رہے، انہوں نے علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی کے صدر شعبہ اقبالیات کے طور پر بھی فرائض سرانجام دیے، انہوں نے کئی کتب تصنیف بھی کیں۔…

Read More

قطر : (ویب ڈیسک) قطر میں شروع ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کیلئے چالیس ہزار لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش کے ساتھ کنٹینروں سے منفرد انداز میں اسٹیڈیم تیار کیا گیا ہے۔ یہ اسٹیڈیم دارالحکومت دوحہ کے دریا کے کنارے پر واقع ہے اور حماد بین الاقوامی ہوائی اڈے سے صرف چند کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ بی بی سی کے مطابق سٹیڈیم کے ڈیزائن کو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ اس میں قدرتی ہوا اسٹیڈیم میں گردش کرتی ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ اس میدان کو ائر کنڈیشنگ کے نظام کی ضرورت نہیں ہے۔ اس سے…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کی جی ڈی پی کو 2050 تک 18 سے 20 فیصد تنزلی کے خدشہ کے پیش نظر خبردار کیا گیا ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، پاکستان کی جی ڈی پی کو 2050 تک 18 سے 20 فیصد تنزلی کا خدشہ ہے،ماحولیاتی خرابی کے خطرات ختم نہ ہوئے تو پاکستانی معیشت مزید تباہی کا شکار ہوگی۔ سیلاب اور ہیٹ ویو کی وجہ سے پاکستان کو زراعت اور لائیو اسٹاک میں کمی کا سامنا ہے جبکہ پاکستان کو ناقص پیداواری…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی 7 روپے 83 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ کے الیکڑک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جولائی سے ستمبر کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواستیں دائر کر دی ہیں، نیپرا کے الیکڑک کی درخواستوں پر 30 نومبر کو سماعت کرے گا۔ کے الیکٹرک کی درخواست پر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی7 روپے 83 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کاامکان ہے جب کہ اکتوبرکی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی بجلی ایک روپے 88 پیسے سستی ہونے کا امکان ہے۔ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ سے صارفین…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دی گئی۔ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا، وزرات داخلہ نے توہین کیس میں مزید شواہد جمع کروا دیئے۔ توہین عدالت کیس میں عمران خان اپنا تحریری جواب جمع کروا چکے ہیں بابر اعوان اور فیصل چوہدری نے بھی جواب جمع کروا دیا ہے، لارجر بنچ فریقین کے جوابات اور شواہد کا جائزہ لے گا۔

Read More

راولپنڈی : (ویب ڈیسک) راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے لیے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی۔ راولپنڈی پولیس کے سکیورٹی پلان کے مطابق لانگ مارچ کی سکیورٹی کے لیے 10 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا، پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ کے 500 اور 122 کمانڈوز کو بھی تعینات کیا جائے گا۔پلان کے مطابق 38 ایلیٹ فورس اہلکار، 91 خواتین اور 1094 ٹریفک پولیس اہلکار بھی تعینات کیے جائیں گے، پنجاب پولیس اور پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ کے اہلکار اسٹینڈ بائی پر موجود رہیں گے۔ پولیس پلان کے مطابق حقیقی آزادی مارچ…

Read More

پرتگال : (ویب ڈیسک) پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبال کرسٹیانو رونالڈو نے کھیل کے میدان میں طویل عرصے تک اپنے حریف رہنے والے ارجنٹائن کے لیونل میسی کے حوالے سے پہلی مرتبہ کھل کر بات کی ہے۔ فٹبال کی دنیا کے دو عظیم کھلاڑیوں کے درمیان بہتر کھلاڑی کی جنگ کئی سالوں سے جاری ہے، اس جنگ کا آغاز اس وقت ہوا جب جب میسی نے بارسلونا اور رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی طرف سے لیگ فٹبال کیھلنے کا آغاز کیا اور پھر 2009 میں یہ جنگ اس وقت عروج پر پہنچی جب رونالڈو نے اسپینش کلب ریال…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹوئٹر نے کمپنی کے دفاتر آج سے عارضی طو رپر بند کرنے کا اعلان کردیا۔ برطانوی میڈیا کےمطابق ٹوئٹرکمپنی کا دفاتر کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ فوری نافذ العمل ہوگا تاہم دفاتر 21 نومبر سےدوبارہ کھل جائیں گے۔برطانوی میڈیا کا کہناہےکہ ٹوئٹرنےکمپنی دفاتر عارضی طور پر بند کرنے کی وجوہات واضح نہیں کیں جب کہ دفاتر بند کرنے کی رپورٹ پر ردعمل دینے سے بھی گریز کیا۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو آر ایس ایس قرارد دے دیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعد رفیق نے عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ   آج جو کچھ اس جھوٹے مہاتما کے ساتھ ہورہا ہے وہ مکافات عمل ہے، ان پر فارن فنڈنگ بھی ثابت ہوگئی ہے اور توشہ خانہ سے چوری بھی۔ اس دوران وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی کو پاکستان کی آر ایس ایس قرار دیا۔ دوسری جانب پریس کانفرنس میں وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے مفت حج کی سہولت ختم کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ملک ہے اور یہاں ایسی سہولیات عوام پربوجھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی وزیر، سیکرٹری یا ایم این اےکی فیملیز گئی ہوں گی تو ان سے پیسے وصول کیے جائیں گے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے مفت میں حج پر جانے والوں کی تمام تفصیلات طلب کر لیں۔

Read More

لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی وزیر خزانہ نے کساد بازاری کا سامنا کرتی معیشت کو بچانے کے لیے بڑا قدم اٹھالیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر خزانہ جیریمی ہنٹ نےبرطانوی معیشت بچانے کیلئے بڑے پیمانے پرٹیکس لگانے کا اعلان کیا ہے۔ جیریمی ہنٹ نے حکومتی اخراجات میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے تسلیم کیا اس سب کے باوجود اقتصادی مسائل بڑھیں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل برطانیہ میں مہنگائی اور کساد بازاری کی روک تھام کے لیے شرح سود میں بھی کئی بار اضافہ دیکھنے میں آچکاہے۔

Read More