Author: admin

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے چین سے حکومتی سطح پر ایک لاکھ 25 ہزار میٹرک ٹن اور آذربائیجان سے حکومتی سطح پر 35 ہزارمیٹرک ٹن یوریا کی درآمدکی اجازت دیدی، ای سی سی نے ملکی ضروریات کیلئے مزید یوریا درآمد کرنے کے ضمن میں ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو قابل عمل آپشنزدیکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر، وزیر پاور خرم دستگیر خان، وفاقی وزیر صنعت وپیداوار…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطین میں آتشزدگی کے باعث 8 بچوں سمیت 21 قیمتی جانوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے لکھا کہ غزہ میں ایک رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے سانحے میں آٹھ بچوں سمیت 21 قیمتی جانوں کے ضیاع پر غمزدہ ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ہم سوگوار خاندان اور فلسطینی عوام سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اہم تعیناتی پر اتفاق رائے ہو چکا ہے تاہم فیصلہ وزیر اعظم ہی کریں گے۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا تجربہ ہے حساس نوعیت کے فیصلے سے پہلے اتفاق رائے ہوتا ہے اور اہم تعیناتی پر اختیار وزیر اعظم کا ہے جبکہ اس معاملے پر اتفاق رائے ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ وزیر اعظم ہی کریں گے جو ان کا آئینی اختیار ہے اور تعیناتی پر یقینی طور پر وزیر اعظم نے…

Read More

گلاسگو: (ویب ڈیسک) سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس برطانیہ میں گرنے والا شہابی پتھر زمین پر سمندر اور زندگی کے وجود میں آںے کے متعلق اہم معلومات رکھتا ہے۔ برطانیہ کے شہر گلوسیسٹرشائر کے علاقے وِنچ کومب میں گرنے والی خلائی چٹان کا تجزیہ کرنے سے یہ معلوم ہوا کہ اس میں 11 فی صد پانی اور 2 فی صد کاربن موجود ہے۔ سائنس ایڈوانسز میں شائع ہونے والی تحقیق میں ماہرین کا کہنا تھا کہ ان کی تحقیق کے نتائج یہ بتاتے ہیں کہ زمین پر سمندر اور زندگی کی ابتداء کے لیے جو اجزاء ضروری ہوتے…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم اختر نے کہا ہے کہ آج رات حلقہ بندیاں درست کر لیں، الیکشن کل کرا لیں، ہم الیکشن سے بھاگ نہیں رہے ہیں، درست حلقہ بندیاں چاہتے ہیں۔ انہوں نے خواجہ اظہار الحسن کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس دینے والے شہریوں کے مسائل کا حل نکالا جائے۔ سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کئی بار وفاقی حکومت کو بھی یاد دہانی کرائی ہے مگر کچھ نہ ہوا، بلدیاتی نظام کو مضبوط ہونا چاہیے، بلدیاتی نظام کے معاملے پر ہم سپریم کورٹ…

Read More

کیسپر: (ویب ڈیسک) امریکا میں مردوں کے ایک گروپ نے 150 فٹ لمبی داڑھی کی زنجیر بنا کر گینیز عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست وائیومنگ کے شہر کیسپر میں منعقد ہونے والی داڑھی اور موچھوں کی چیمپئن شپ میں ریکارڈ کے لیے امیدواروں نے مقابلہ کیا۔ مقابلے میں لوگوں نے ایک دوسرے کی داڑھیوں کو جوڑ کر زنجیر بنائی۔ ریکارڈ بنانے کے لیے شریک ایک امید وار کا کہنا تھا کہ آپ کو اس کوشش میں آدھے گھنٹے تک ساکت کھڑا رہنا ہوتا ہے کیوں کہ اگر آپ بہت زیادہ ہلیں گے تو آپ کی زنجیر…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکار عامر خان کی بیٹی آئرا خان نے فٹنس ٹرینر اور اپنے قریبی دوست نوپور شیکھر سے منگنی کرلی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئرا اور نوپور کی منگنی کی تقریب آج ممبئی میں منعقد ہوئی جس میں عامر خان ان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ ، رینا دتہ سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ سوشل میڈیا پر آئرا کی منگنی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جس میں انہیں سرخ جبکہ نوپور کو کالے اور سفید لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔ آئرا خان نےگزشتہ سال نوپور شیکھر کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک)مسافر ٹرینوں میں خواتین کے ساتھ جنسی ہراسگی کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹرینوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کی طرف سے ریلوے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ سفر کو محفوظ بنانے کے لیے تمام ٹرینوں میں سی سی ٹی وی کیمرے فوری نصب کیے جائیں۔ اس حوالے سے خواجہ سعد رفیق کی صدارت میں ایک اجلاس کا انعقاد ہوا، جس میں چیئرمین ریلویز ظفر زمان رانجھا، ایڈیشنل سیکرٹری ریلویز سید مظہر علی شاہ اور دیگر…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز شیڈول کے مطابق کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں، دوسرا ٹیسٹ ملتان اور تیسرا اور آخری ٹیسٹ کراچی میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیم کا کیمپ 24 نومبر سے راولپنڈی میں شروع یوگا۔ ٹیسٹ سیریز کےلیے ٹیم میں وکٹ کیپر محمد رضوان کے ساتھ بلوچستان کے نوجوان وکٹ حسیب الله کو موقع دیا جاسکتا ہے۔ سرفراز احمد کو ڈراپ کیے جانے کا قومی امکان ہے۔ ناقص پرفارمنس پر لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ڈراپ کرکے ان کی جگہ نوجوان اسپر…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو نئے کرائے نافذ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، آئندہ ہفتے میں نئے کرائے نافذ ہونے کا امکان ہے۔ اورنج لائن ٹرین میں نئے کرایہ نامہ کے نفاذ کے معاملے پر سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ کے نفاذ میں اتھارٹی کو مشکلات کا سامنا ہے، میٹنگ منٹس، محکمہ ٹرانسپورٹ کے نوٹیفکیشن کا اجرا نہ ہونا اور سافٹ ویئر کے مسائل آڑے آگئے۔ گزشتہ جمعہ کے روز پنجاب کابینہ کی جانب سے نئے کرایہ نامہ کی منظوری دی گئی۔آٹھ روز گزرنے کے باوجود محکمہ سی اینڈ آئی نے میٹنگ منٹس جاری نہ کیے۔میٹنگ منٹس جاری…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے میں الیکٹرک رکشے چلانے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا چوتھا اجلاس ہوا۔ صوبائی کابینہ نے شوگر ملز کو 25 نومبر سے کرشنگ شروع کرنے کا پابند کر دیا جبکہ صوبائی کابینہ نے گنے کی سپورٹ پرائس 300 روپے کرنے کی منظوری دے دی۔ احساس راشن رعایت پروگرام میں بینک آف پنجاب کو بھی شامل کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ صوبائی کابینہ نے ڈی جی ریسکیو 1122 کو گریڈ 21 دینے کی منظوری دے دی۔ کابینہ اجلاس میں ڈی جی اور ریسکیو…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم کے بیٹے کی گرفتاری انتقامی کارروائی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو ٹیلیفون کیا، وزیراعظم کی اسامہ عبدالکریم کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ٹیلیفونک رابطے کے دوران شہباز شریف نے سینیٹر حافظ عبدالکریم اور ان کے خاندان سے مکمل اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسامہ عبد الکریم کی گرفتاری انتقامی کارروائی ہے، انشاءاللہ فتح حق کی ہو گی۔ دوسری طرف ڈیرہ غازی خان میں مسلم لیگ کے رہنما…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) کے چیئرمین صادق سنجرانی نے مستعفی ہونے سے انکار کردیا۔ چیئرمین سینیٹ سے تحریک انصاف کی ناراضی برقرار ہے۔ پی ٹی آئی سینیٹرز اور چیئرمین سینیٹ کے درمیان پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں ان سے اپنےعہدے سے استعفی دینے پر مشاورت ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے چیئرمین سینیٹ پر اپنے عہدے سے مستعفی ہونے پر زور دیا گیا اور انہیں پیغام دیا گیا کہ استعفیٰ نہ دیاگیا تو سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔ انہوں نے جواب دیا کہ مستعفی نہیں…

Read More