Author: admin

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں سیلاب سے متعلق اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں۔ وزارتِ خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کی اقتصادی کارکردگی سے متعلق اعدادوشمار پہلے ہی آئی ایم ایف کو دئیے جاچکے ہیں، اس کے علاؤہ آئی ایم ایف کے ساتھ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق جو عالمی اداروں کی رپورٹس کے تناظر میں اعداد وشمار مرتب ہوئے وہ بھی شیئر کئے گئے۔ قبل ازیں آئی ایم ایف سے سیلاب کی تباہ کاریوں کے اثرات کو مد نظر رکھتے ہوئے نرمی کی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے انسداد منشیات عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری پر طنز کیا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ فواد چوہدری اہلیہ سمیت اب بھی حکومتی خرچ پر منسٹرز لاج میں رہائش پذیر ہیں، بڑی مشکل سے وزرات اطلاعات کا گارڈ اور باورچی کو آزاد کر وایا ہے، حقیقی آزادی مارچ سے پہلے اسے بھی خالی کردیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو حقیقی آزادی دلانے نکلے ہیں، سرکار کی ملکیت کو تو آزاد کردیں۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان صحت مند اوربہتان تراشی کررہا ہے۔ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کے خطاب سے لگا انہیں گولی نہیں غم لگا ہے، ان کا لانگ مارچ ورک فراہم ہوم ہو گیا ہے، یہ ایسا بہروپیا ہے جوجھوٹ بول کربھیس بدلتا ہے۔ عمران صاحب!عوام پاگل اوربیوقوف نہیں ہیں، وہ صحت مند اوربہتان تراشی کر رہے ہیں۔ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کو دیکھ کر آرمی چیف کو تاحیات ایکسٹنشن کی آفرکی، آرمی چیف نے ان کی بات کو نہیں مانا،…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کر دی۔ مہنگائی کے ستائی عوام کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز سے خریداری پر ریلیف کی خوشخبری سنادی گئی، کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں 7 سے 39 روپے تک کی کمی کی گئی، حبیب بناسپتی کی قیمت میں 34 روپے، حبیب کوکنگ آئل فی لٹر قیمت میں 36 روپے کی کمی کی گئی۔ ایوا پریمئم برانڈ گھی کی قیمت میں 39 روپے فی کلو کمی، سویا سپریم گھی پریمیئم…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوگیا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ 62 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد مہنگائی کی شرح 28.67 فیصد تک پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پیاز، آلو انڈے اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کا بھی اعلان ہو جائے حقیقی آزادی کی تحریک چلتی رہے گی، میرے خلاف کوئی کرپشن کیسزنہیں مجھے کوئی خطرہ نہیں، نوازشریف ڈرا ہوا ہے اگرعمران دوبارہ آ گیا تو احتساب پھر شروع ہو جائے گا، پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی لانگ مارچ کے چکوال، گوجر خان، خیبر، بونیر میں شرکاء سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اب حقیقی طور پر آزاد ہونے کا وقت آ گیا ہے، کسی سپرپاورنہیں ملک کے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سابق حکومت کیخلاف کوئی امریکی سازش نہیں ہوئی تھی، پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کے نئے یوٹرن کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ ملک میں آج کل سیاسی کلائمیٹ پیدا کیا گیا ہے، سابق وزیراعظم نے نیا یوٹرن لیا ہے جس کو خوش آمدید کہتے ہیں، بہت اچھی بات ہے، امریکی سازش کے معاملے پر وہ مکر چکے ہیں، نہ کل کوئی امریکی سازش تھی اور نہ…

Read More

ٹوکیو: (ویب ڈیسک) جاپان کے وزیر دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے حال ہی میں لانچ کیے گئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کی رینج امریکی سرزمین تک مار کرنے کے لیے کافی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے وزیر خارجہ شوئے سون ہوئی نے خبردار کیا ہے کہ خطے میں امریکی مداخلت اور ان کے فوجیوں کی تعیناتی کے جواب میں کسی بھی طرح کا سخت ردعمل دیا جائے گا۔ شمالی کوریا کے وزیر خارجہ کا یہ بیان اس وقے سامنے آیا ہے جب حال ہی میں ان کے ملک نے بین البراعظمی بیلسٹک…

Read More

بغداد: (ویب ڈیسک) عراق میں ایک تین منزلہ گھر زور دار دھماکے میں مکمل طور پر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے کردستان ریجن کے دوسرے بڑے شہر سلیمانیہ میں ایک تین منزلہ عمارت دھماکے میں تباہ ہوگئی اور ملبے میں دو درجن سے زائد لوگ دب گئے۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پاس کے مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ عمارت کے منہدم ہونے سے فضا میں مٹی کے دھوئیں کے بادل بن گئے اور افراتفری مچ…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی فلم’اوم شانتی اوم‘بھارت میں ایک بار پھر نمائش کیلئے پیش کی گئی ہے۔ فلم ’اوم شانتی اوم‘ کو دوبارہ ریلیز کرنے کا منصوبہ ابتدائی طور پر شاہ رخ خان کے سب سے بڑے فین کلب ’ایس آر کے یونیورس‘ نے بنایا تھا۔ یہ فلم بھارت کے 20 مختلف شہروں بشمول ممبئی، کولکتہ، دہلی، پٹنہ، بھوپال اور احمد آباد کے سینما گھروں میں ایک بار پھر نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے۔ شاہ رخ خان کی سدا بہار فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کی دوبارہ…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن تبو اوراکشے کھنہ کی فلم دریشم 2 نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی ایڈوانس بکنگ کے دوران ہی ریلیز کے دن کے 33 ہزار ٹکٹس فروخت ہوچکے تھے، فلمی ناقدین کی جانب سے بھی اسے فائیو اسٹار ریٹنگ دی گئی ہے اور ریلیز کے بعد مداحوں کی جانب سے بھی فلم کو خوب پسند کیا جارہا ہے جبکہ تبو اور اجے کا نام ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں بھی شامل ہے۔ دریشم میں اجے دیوگن، تبو، شریا سارن نے مرکزی کردار ادا کیا…

Read More

دہلی: (ویب ڈیسک) ماہرہ خان نے مختصر فلم ’پرنس چارمنگ‘ کے لیے بھارتی فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا۔ پاکستان کی سب سے بڑی سپر اسٹارماہرہ خان حال ہی میں نئی دہلی میں منعقد ہونے والے ’انڈس ویلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ میں اپنی شارٹ فلم’پرنس چارمنگ‘ کیلئے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔ اس مختصر فلم کو گزشتہ سال پاکستانی سپراسٹار شہریار منور نے بطور رائٹر اور پیش کیا تھا جس میں ماہرہ خان اور زاہد احمد پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے۔ پرنس چارمنگ کو بہت منفرد اور تخلیقی انداز میں پیش…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سپہ سالار کی تعیناتی کا معاملہ کسی صورت بھی سیاسی نہیں ہونا چاہئیے۔ اپنے ایک بیان میں سابق صدر نے کہا کہ ہم پاک فوج میں پروموشن کے نظام پر مضبوط یقین رکھتے ہیں، تمام تھری اسٹار جنرلز برابر ہیں اور آرمی کی سربراہی کے مکمل اہل ہیں، سپہ سالار کی تعیناتی کا معاملہ کسی صورت بھی سیاسی نہیں ہونا چاہئیے۔ یہ اقدام ادارے کو نقصان پہنچائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی قانون کے مطابق وزیراعظم…

Read More