Author: admin

لاہور: (ویب ڈیسک) عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے روس کی جانب سے یوکرین کے زاپوریزہیا (Zaporizhzhia) جوہری پلانٹ کی ملکیت کے دعوؤں کو تشویش ناک قراردے دیا۔ کینیڈا اور فن لینڈ کی جانب سے پیش کردہ ایک قرارداد میں ماسکو سے مطالبہ کیا گیا کہ روس فوری طور پر اپنے فوجی اور دیگر اہلکاروں کو پلانٹ سے نکالے اور یوکرین میں کسی بھی جوہری تنصیب کے خلاف تمام کارروائیاں بند کرے۔ ذرائع کے مطابق کینیڈا اور فن لینڈ کی پیش کردہ قرارداد کو 24 ووٹ ملے، روس اور چین نے مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ پاکستان، بھارت، جنوبی افریقہ، نمیبیا،…

Read More

کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی پولیس کا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے گھر پر چھاپا، حلیم عادل گھر پر موجود نہ تھے۔ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار 4 سے 5 موبائلوں میں آئے تھے، چھاپے کے وقت حلیم عادل گھر پر نہیں تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف گلشن معمار میں زمین پر قبضے سے متعلق کیس ہے، حلیم عادل شیخ سے پوچھ گچھ کیلئے گئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے 2 ایڈیشنل آئی جیز اور 6 ڈی آئی جیز سمیت 10 پولیس افسران کے تبادلے کے احکامات جاری کردیے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی سلطان احمد چوہدری کو ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ اور آر پی او ملتان رفعت مختار راجہ کو ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک تعینات کیا گیا ہے۔ آر پی او ساہیوال طیب حفیظ چیمہ کو ڈی آئی جی ایلیٹ فورس جبکہ ڈی آئی جی ایلیٹ فورس مرزا فاران بیگ کو آر پی او ساہیوال تعینات کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر معین مسعود کو آر پی او ملتان…

Read More

نیویارک : (ویب ڈیسک) امریکا میں پہلی بار جڑواں ہاتھیوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک کے ایک چڑیا گھر میں ایشیائی نسل کی ہتھنی نے پہلی بار ملک میں صحت مند جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔ چڑیا گھر کے حکام کا کہنا ہے کہ مالی نامی ہتھنی نے 24 اکتوبر کو بغیر کسی پیچیدگی کے جڑواں بچوں کو جنم دیا۔ چڑیا گھر حکام کے مطابق ہاتھی کے جڑواں بچوں کی پیدائش ایک فیصد سے بھی کم ہوتی ہے جس میں سے اکثر بچے مردہ پیدا ہوتے ہیں یا زندہ رہنے کے لیے بہت…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی نے وفاقی دارالحکومت میں جلسہ کرنا ہے تو انتظامیہ کو نئی درخواست جمع کرائے۔ پی ٹی آئی کی جلسے اور دھرنے کے لئے این او سی کے اجرا کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں ہوئی، دوران سماعت عمران خان پر جلسے کے دوران حملے کے خدشے کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کی صاحبزادی امیمہ کی شادی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، شاہین آفریدی، امام الحق، شعیب اختر، شاہد آفریدی، وہاب ریاض، مشتاق احمد سمیت موجودہ و سابق کرکٹ پلیئرز نے شرکت کی، اس کے علاوہ وقار یونس اور محمد حفیظ نے اپنی فیملیز کے ہمراہ شادی میں شرکت کی۔ قومی کرکٹرز کو دیکھ کر مہمانوں نے بابر اعظم سمیت دیگر کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں، شادی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہو رہی ہیں۔…

Read More

تھائی لینڈ: (ویب ڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ ایشیا کو بڑی عالمی طاقتوں کے مقابلوں کا اکھاڑہ نہیں بننا چاہیے۔ چینی صدر انڈونیشیا میں جی 20 اجلاس کے بعد ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن اجلاس میں شرکت کیلئے تھائی لینڈ پہنچے، اس موقع پر انہوں نے بینکاک میں ایک تقریب میں شرکت کر کے تقریر کرنا تھی تاہم بعض اہم ملاقاتوں کے باعث وہ شریک نہ ہو سکے جس پر ان کی تقریر کے نکات پر مبنی بیان میڈیا کو جاری کیا گیا۔ شی جن پنگ نے کہا ایشیا کسی بھی عالمی طاقت کے مکان کا…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی۔ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا، وزرات داخلہ نے توہین کیس میں مزید شواہد جمع کروا دیئے۔ توہین عدالت کیس میں عمران خان اپنا تحریری جواب جمع کروا چکے ہیں بابر اعوان اور فیصل چوہدری نے بھی جواب جمع کروا دیا ہے، لارجر بنچ فریقین کے جوابات اور شواہد کا جائزہ لے گا۔

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی اور حیدر آباد میں جلد بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے فیصلے میں حکم دیا کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے اور چیف سیکرٹری سندھ کو الیکشن کمیشن کو سکیورٹی فراہمی بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ عدالت نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے منظور کرلیں اور کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا۔ یاد…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 9 ہزار 103 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 ہزار 103 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 25 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.27 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 51…

Read More

امریکہ: (ویب ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان پر ری پبلکنزکے کنٹرول کے بعد ڈیموکریٹ اسپیکرعہدہ چھوڑنے پرمجبور ہوگئی، نینسی پلوسی نے جنوری میں مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ امریکی ایوان نمائندگان کی پہلی خاتون اسپیکر نینسی پلوسی نے ڈیموکریٹ پارٹی سربراہ کے عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ نینسی پلوسی نے اعلان کیا کہ وہ جنوری میں ایوان میں ری پبلکنز کے کنٹرول سنبھالنے پر عہدہ چھوڑ دیں گی، اب وقت آگیا ہے کہ نئی نسل ڈیموکریٹک کی قیادت کرے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق 20 سال سے پارٹی کی قیادت کرنے والی نینسی پلوسی نے کہا کہ وہ ایوان…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے سخی حسن میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ملزمان سے پستول، موبائل فون اورموٹرسائیکل برآمد کر لی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے میں ہلاک شدہ ملزمان شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ دوسری جانب نارتھ کراچی میں نجی اسپتال کے میڈیکل اسٹور پرڈکیتی کی واردات کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔ ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزم کا چہرا واضح دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزم نارتھ کراچی میں نجی اسپتال کے میڈیکل اسٹور پر واردات کے بعد با آسانی…

Read More

غزہ: (ویب ڈیسک) فلسطین کے شہر غزہ کے مکان میں آگ لگنے سے 7 بچوں سمیت 21 افراد جاں بحق ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق جبالیہ مہاجر کیمپ میں چار منزلہ عمارت میں دوران پارٹی آگ لگنے سے متعدد افراد جھلس کر زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فلسطینی حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ عمارت کے اندر بھاری مقدار میں پیٹرول ذخیرہ کیا جارہا تھا، جس سے آگ بھڑک اٹھی اور تیزی سے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے واقعے کو قومی سانحہ قرار…

Read More