تازہ تر ین

گھروں کی تین قطاروں اور 30 لوگوں پر مشتمل دنیا کا سب سے چھوٹا شہر

کروشیا: (ویب ڈیسک) دنیا کا سب سے چھوٹا شہر کروشیا میں واقع ہے جہاں آبادی مشکل سے 27 سے 30 افراد پر مشتمل ہے۔ یہاں دو سڑکیں ہیں اور گھروں کی تین قطاریں موجود ہیں۔
کروشیا کے دارالحکومت زغرب سے ڈھائی گھنٹے کی مسافت پر یہ شہر واقع ہے جہاں 2011 کی مردم شماری کے تحت 20 سے 30 افراد رہتے ہیں لیکن قوی خیال ہے کہ کل 27 افراد یہاں کے مکین ہیں۔ یہ صرف تین صاف ستھری سڑکوں پر مشتمل ہے اور دو سڑکوں پر قرونِ وسطیٰ کی طرز پر قدیم مکانات بنے ہوئے ہیں۔
اس کی تاریخ اسرار کے پردوں میں پوشیدہ ہے کیونکہ اس کی مکمل معلومات دستیاب نہیں۔ اتنا ضرور معلوم ہے کہ 1102 کی ایک دستاویز میں اس کا ذکر ملتا ہے جسے شولم کا نام دیا گیا تھا۔ پھر 1552 میں یہاں ایک مینار بنایا گیا جہاں ایک بڑی گھنٹی لگائی گئی جس کا مقصد علاقے کی حفاظت کرنا اور خطرے کی صورت میں خبردار کرنا تھا۔
یہاں کی تین سڑکوں کی مجموعی لمبائی 100 میٹر اور چوڑائی 30 میٹر ہےتاہم کچھ لوگ اسے دنیا کا سب سے چھوٹا گاؤں بھی کہتے ہیں۔ لیکن حیرت انگیز طور پر یہاں سیاحوں کا تانتا بندھا رہتا ہے جو مقامی آبادی کی آمدنی میں اضافہ بھی کر رہا رہے تاہم یہ اچھا زرعی علاقہ بھی ہے۔ یہاں کا قدیم طرزِ تعمیر سیاحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتا ہے۔
اس گاؤں کی اطراف میں ٹھوس پتھروں کی فصیل بنائی گئی ہے جو پہلے ڈاکوؤں اور حملہ آوروں کے خلاف بنائی گئی تھی۔ تاہم ایک طویل عرصے سے یہاں کوئی نئی تعمیر نہیں ہوئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv