Author: admin

لاہور: (ویب ڈیسک) پاک فوج کے نئے سربراہ جنرل عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں منعقدہ تقریب میں باضابطہ طور پر کمان سنبھال لی ہے، کمان تبدیلی کے بارے میں دن اور تاریخ کے حوالے سے حیران کن اتفاق سامنے آیا ہے۔ کمان کی تبدیلی کی تقریب 29 نومبر بروز منگل کی صبح راولپنڈی میں واقع جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی جس میں جنرل قمر باجوہ نے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو کمانڈ سٹک سونپی۔ کمان تبدیلی کے بارے میں حیران کن اتفاق یہ سامنے آیا کہ اس سے قبل جنرل راحیل شریف نے اس وقت…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن پر صدر اور وزیراعظم پاکستان نے اسرائیل ظلم کے خلاف اپنی اور پاکستانی عوامی کی جانب سے فلسطینی عوام کی مسلسل اور دو ٹوک حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ صدر عارف علوی فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن پر اپنے بیان میں صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ آج فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کی مسلسل اور دوٹوک حمایت کا اعادہ کرتا ہوں، آج عالمی برادری کے ساتھ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن منا رہے ہیں، پاکستان تاریخی طور…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 32 پیسے فی یونٹ سستی کرنےکی منظوری دے دی۔ نیپرا کی جانب سے ڈسکوز کی درخواست پر سماعت کےبعد بجلی سستی کرنے کی منظوری دی گئی۔ ڈسکوز نے بجلی 25 پیسے سستی کرنے کی درخواست دی تھی۔ فیصلے کا اطلاق ماہ اکتوبر کے لیے ہو گا۔ نیپرا کے مطابق بجلی نرخ میں کمی فیول ایڈجسٹ منٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ فیصلہ مکمل جانچ پڑتال کے بعد جاری کیا جائے گا۔ فیصلے کے مطابق لائف لائن صارفین، 300 یونٹس تک گھریلو صارفین، زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے پاکستان کو قرض کے طور پر 50 کروڑ ڈالر جاری کر دیئے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ اسٹیٹ بینک کو قرض کی مد میں 50 کروڑ ڈالر منتقل ہو چکے ہیں، رقم ایشین انفرا اسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک سے قرض کی مد میں ملی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق قرض کے اس معاہدے پر شرم الشیخ میں دستخط ہوئے تھے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ فنڈز اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع ہوگئے ہیں جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی۔ واضح…

Read More

راولپنڈی : (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ امید ہےکہ ٹیسٹ سیریز میں تمام کھلاڑی اچھی کرکٹ کھیلیں گے ۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز میں جس طرح کا مقابلہ ہوگا اس کے مطابق کھیلیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بولنگ بہت مضبوط ہے، جس طرح کی پچ ہوہمیں بولنگ اچھی ہی کرنا ہوتی ہے، پاکستان اور انگلینڈ میں کنڈیشنز کا کافی فرق ہے ۔ نسیم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف…

Read More

راولپنڈی : (ویب ڈیسک) انگلش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے کہا ہے کہ ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے ۔ راولپنڈی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انگلش بولر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اچھے پلیئرز ہیں ،سیریز میں بہترین کارکردگی دکھانے کی بھرپور کوشش کریں گے ، گراؤنڈ اور پچ کی کنڈیشنز کے مطابق لائحہ عمل بنائیں گے ۔ اینڈرسن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے لئے تمام انگلش کھلاڑی پرجوش ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب میں نایاب نسل کے اڑیال ہرن کے شکار کیلئے 15 دسمبر سے 31 مارچ تک ٹرافی ہنٹنگ کا فیصلہ کر لیا گیا، ایک شکار کے ریزو پرائس 25 ہزار امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ہنٹنگ ٹرافی کے لئے پرمٹ کی نیلامی 5 دسمبر کو پنجاب وائلڈ لائف لاہورکے آفس میں ہوگی مقررہ روز نیلامی نہ ہونے کی صورت میں 8 دسمبر کو دوبارہ نیلامی ہوگی۔ پنجاب وائلڈلائف کے ڈپٹی ڈائریکٹر مدثر حسن نے بتایا کہ پنجاب اڑیال کی ہنٹنگ ٹرافی 15 دسمبر سے 31 مارچ تک کی جاسکتی ہے، ہنٹنگ…

Read More

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) سیشن کورٹ اسلام آباد نے اداروں کیخلاف ٹوئٹ اور بیان بازی سے متعلق کیس میں گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔ تفصیلات کے مطابق سینئر سول جج محمد شبیر کی عدالت میں اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹویٹس کے مقدمہ کی سماعت ہوئی سماعت کے دوران ایف آئی اے نے مزید چھ دن ریمانڈ کی درخواست کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ موبائل اور ٹویٹ اکاونٹ کے حوالے سے مزید تفتیش کرنی ہے ۔ پی ٹی آئی سینیٹر کے وکیل بابراعوان نے عدالت سے استدعا کی اعظم سواتی کو…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کرکٹ ٹیموں نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دوسرے دن بھی بھرپور ٹریننگ کی، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی۔ پاک انگلینڈ ٹیموں کو سخت سکیورٹی میں سٹیڈیم پہنچایا گیا ہے ، نیٹ سیشن میں ٹیسٹ اسکواڈ کے تمام کھلاڑیوں نے حصہ لیا، ہیڈ کوچ کی زیر نگرانی قومی کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ پریکٹس کی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ یکم جنوری سے راولپنڈی میں شروع ہوگا، قومی ٹیم تاریخی سیریز میں جیت کے لئے پر جوش ہے۔

Read More

راولپنڈی : (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے جبکہ میچ کے پہلے دن کیلئے 4 انکلوژرز کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے شائقین پُرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن کے لیے جاوید میانداد اور عمران خان انکلوژرز کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئی ہیں۔ میچ کے تیسرے اور چوتھے دن کی بھی جاوید اختر، اظہر محمود، جاوید میانداد اور عمران خان انکلوژرز کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئی ہیں۔ واضح رہے کہ انگلینڈ…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اورسینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور اسما عباس کی والدہ انتقال کرگئیں۔ بشریٰ انصاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی مرحومہ والدہ کی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ محمودہ خانم جہانِ فانی سے کوچ کرگئی ہیں۔ سینئراداکارہ نے ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ "میری پیاری بہن سنبل اور والدہ اللہ کے گھر میں ہیں ساتھ ساتھ”۔ اداکارہ کی جانب سے مداحوں سے دونوں کی مغفرت کے لیے دعا کی درخواست بھی کی گئی۔ خیال رہے کہ اداکارہ کی والدہ گزشتہ کئی عرصے سے علیل تھیں اور اسپتال…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی ٹی وی اداکارہ منال خان نے بھی اپنا یوٹیوب چینل بنانے کا اعلان کردیا ۔ منال خان کی جانب سے اپنی انسٹا گرام سٹوری میں یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا اعلان کیا گیا جس میں اداکارہ اپنے مداحوں کیلئے مزیدار مواد لانے کیلئے پرجوش دکھائی دے رہی تھیں ۔ واضح رہے کہ منال خان کے شوہر احسن محسن اکرام کا بھی اپنا یوٹیوب چینل ہے جس پر گزشتہ روز انہوں نے جڑواں بہنوں، منال اور ایمن کی شاندار سالگرہ مناتے ہوئے کا وی لاگ اپلوڈ کیا ہے۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان کا اعلیٰ سطح وفد افغانستان کے اہم دورے پر کابل پہنچ گیا، وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کی قیادت میں پاکستانی وفد افغانستان کا دورہ کر رہا ہے۔ ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کی قیادت میں وفد نور خان ایئربیس سے روانہ ہوا، پاکستانی وفد میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان صادق خان بھی شامل ہیں۔ افغانستان میں طالبان حکومت کے بعد حنا ربانی کھر دنیا کی پہلی خاتون رہنما ہیں جو افغانستان کا دورہ کریں گی، پاک افغان مذاکرات میں سکیورٹی، تعلیم، تجارت…

Read More