تازہ تر ین

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی والدہ انتقال کر گئیں

لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اورسینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور اسما عباس کی والدہ انتقال کرگئیں۔
بشریٰ انصاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی مرحومہ والدہ کی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ محمودہ خانم جہانِ فانی سے کوچ کرگئی ہیں۔
سینئراداکارہ نے ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ “میری پیاری بہن سنبل اور والدہ اللہ کے گھر میں ہیں ساتھ ساتھ”۔
اداکارہ کی جانب سے مداحوں سے دونوں کی مغفرت کے لیے دعا کی درخواست بھی کی گئی۔
خیال رہے کہ اداکارہ کی والدہ گزشتہ کئی عرصے سے علیل تھیں اور اسپتال میں زیر علاج تھیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ سنبل شاہد مئی 2021 میں عالمی وبا کورونا کا مقابلہ کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی تھیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv