Author: admin

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمان سنبھال لیا، پاکستان آرمی کی کمانڈ سنبھالنے والے 17ویں آرمی چیف بن گئے ہیں۔ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی کمان کی علامت سمجھی جانے والی ملاکا اسٹک جنرل سید عاصم منیرکو سونپ دی، جنرل عاصم منیراس چھڑی کو ہاتھ میں لیتے ہی پاکستان آرمی کی کمانڈ سنبھالنے والے 17ویں آرمی چیف بن گئے ہیں۔ جنرل سید عاصم منیر 3 سال کےلئے پاکستان کے نئے آرمی چیف اور جنرل سید ساحر شمشاد مرزا 27 نومبر سے نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ہوں گے۔ جنرل…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ میں اللہ کا شکر گزار ہوں جس نے اس عظیم فوج میں خدمات کا موقع دیا، جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف کے عہدے پر تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقدہ پاک فوج کی کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ 6 سالہ دور میں ہر موقع پر اس فوج نے ہمیشہ میری آواز پر لبیک کہا، توقع ہے عاصم منیر…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔ گزشتہ دنوں وزیراعظم نے 6 سینیئر ترین افسران کی سمری میں سے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعینات کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف کی تعیناتی کے بعد لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا تاہم وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ریٹائرمنٹ کیلئے اپنی درخواست جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)بھجوائی تھی۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ریٹائرمنٹ کیلئے اپنی درخواست جی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پشاور کے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس میں عمران خان کی جرمانہ کیخلاف اپیل مسترد کردی ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پشاور کے حلقہ این اے 45 میں عمران خان کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل مسترد کر دی ۔ الیکشن کمیشن نے اپیل مسترد کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی پر 30 ہزار روپے جرمانہ برقراررکھا ہے ۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) کاروباری ہفتے کے دوسرے روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید مہنگا جبکہ سٹاک مارکیٹ انڈیکس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 15 پیسہ کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 224 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر اسٹاک انڈیکس میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں 211 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس 42 ہزار…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما اورسینیٹر اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹوئٹس کے حوالے سے درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کے کیس کی مزید سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی ۔عدالت عالیہ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو سیکرٹری داخلہ سے ہدایات لینے کا حکم بھی جاری کیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت کی۔جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسمانی ریمانڈ پر بھیجنے کے بعد مقدمات کا اندراج کا پتہ چلا ، سندھ ،…

Read More

دوحہ : (ویب ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ 2022 میں آج سے تیسرے رائونڈ کے میچز کا آغاز ہوگا جس میں گروپ اے اور گروپ بی کے مقابلے ہوں گے ۔ میگا ایونٹ کے تیسرے رائونڈ میں ایکواڈور اور سینیگال، ایران اور امریکا کے ساتھ ساتھ ویلز اور انگلینڈ اگلے مرحلے میں رسائی کی جنگ لڑیں گے۔ آج گروپ اے کے سلسلے میں میچ ایکواڈور اور سینیگال کے درمیان ہوگا، یہ مقابلہ سینیگال کیلئے اہمیت کا حامل ہے جسے اگلے مرحلے تک رسائی کیلئے یہ میچ لازمی جیتنا ہوگا۔ڈرا کی صورت میں ایکواڈور آخری سولہ ٹیموں میں پہنچ جائے گا، گروپ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی شرکت کی۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے وفاقی وزیر اطلاعات سے ملاقات کی، وفاقی وزیر اطلاعات نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد پر خیرمقدم کیا۔ وفاقی وزیراطلات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 17 سال بعد تاریخی ٹیسٹ سیریز کے لئے پوری قوم پرجوش ہے، پاکستان میں کرکٹ کا جنون ہے، پوری دنیا جانتی…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) اطالوی ماڈل اور بالی ووڈ ڈانسر و اداکارہ جارجیا آندریانی کا ارباز خان سے شادی کرنے سے متعلق بیان سامنے آگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائکہ اروڑا سے طلاق کے بعد ارباز خان 4 سال سے زائد عرصے سے اطالوی ماڈل اور بالی وڈ ڈانسر و اداکارہ جارجیا آندریانی کو ڈیٹ کررہے ہیں تاہم دونوں کی جانب سے شادی کے حوالے سے کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا۔ تاہم اب جارجیا نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال ارباز سے شادی کرنے کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، لاک ڈاؤن…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) مودی کی پسندیدہ بھارتی فلم ‘دی کشمیر فائلز’ کو بیہودہ پروپیگنڈا قرار دے دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کی جیوری کے صدر نے بھارتی فلم دی کشمیر فائلز کو بیہودہ پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔ جیوری انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کا کہنا ہے کہ کشمیر فائلز پروپیگنڈہ اور بیہودہ فلم ہے، ایسی فلم کو نیشنل ایوارڈ ملنا انتہائی حیران کُن ہے۔ واضح رہے کہ دی کشمیر فائلز مقبوضہ کشمیر کے پنڈتوں پر مبنی بالی ووڈ فلم ہے، یہ 1990 کے دوران پنڈتوں کے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتیوں پر بنائی گئی…

Read More

دوحہ : (ویب ڈیسک) فیفا ورلڈکپ 2022 کے اہم میچ میں پرتگال نے یوراگوئے کو دو صفر سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ۔ نویں روز کے آخری میچ میں پرتگال نے یوراگوئے کو دو صفر سے شکست دی، اس میچ کے ہیرو پرتگال کے برونو فرنانڈس رہے جنہوں نے 54 منٹ میں پہلا گول اسکور کیا ۔ فاتح ٹیم کی جانب سے دوسرا گول برونو فرنانڈس نے فاؤل کے نتیجے میں پرتگال کو ملنے والی پنالٹی پر بنایا جبکہ میچ کے آخری لمحات میں اُن کی جانب سے کی گئیں ٹرائیاں گول میں نہ…

Read More

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں مسلمان طالب علم سے تعصب اور نفرت کا اظہار کرنے والے پروفیسر کو معطل کر دیا گیا۔ کرناٹک کی یونیورسٹی میں پروفیسر نے بھری کلاس میں مسلمان طالب علم کو دہشت گرد کہا تھا جس پر کلاس میں موجود ایک طالب علم استاد کو سبق پڑھانے پر مجبور ہوگیا تھا۔ طالب علم نے کہا کہ آپ کو کسی کے مذہب کا مذاق اڑانے کا حق نہیں، بھری کلاس میں دہشت گرد کہہ کر مخاطب کرنے کا کیا مقصد ہے۔ بعدازاں بھارتی انتظامیہ نے معاملہ سوشل میڈیا پر آنے کے بعد ٹیچر کو معطل کر…

Read More

برسلز: (ویب ڈیسک) نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ ولادیمیر پیوٹن موسم سرما کو یوکرین کیخلاف جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ جینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ روس ممکنہ طور پر یوکرین کے پاور اسٹیشنز پر حملہ جاری رکھے گا، موسم سرما سے پہلے ان حملوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ولادیمیر پیوٹن اب موسم سرما کو یوکرین کے خلاف جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دوسری جانب یورپی یونین کے خارجہ تعلقات اور سلامتی کے مشیر جوزف بوریلا نے کہا کہ یوکرینی…

Read More