تازہ تر ین

راولپنڈی ٹیسٹ، پہلے دن کیلئے 4 انکلوژرز کی تمام ٹکٹیں فروخت

راولپنڈی : (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے جبکہ میچ کے پہلے دن کیلئے 4 انکلوژرز کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے شائقین پُرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن کے لیے جاوید میانداد اور عمران خان انکلوژرز کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئی ہیں۔
میچ کے تیسرے اور چوتھے دن کی بھی جاوید اختر، اظہر محمود، جاوید میانداد اور عمران خان انکلوژرز کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئی ہیں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv