Author: admin

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین میں کورونا پابندیوں کیخلاف احتجاج کئی شہریوں تک پھیل گیا، بعض شہروں میں پابندیاں نرم کر دی گئی ہیں جبکہ احتجاج کے پیش نظر چینی سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کے بادل چھائے رہے۔ چین میں کورونا پابندیوں کیخلاف شہریوں کے مسلسل احتجاج کے دوران کئی شہروں میں لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی۔ مسلسل احتجاج اور پابندیوں کے پیش نظر چینی اسٹاک مارکیٹ پر مندی کے بادل چھائے ہوئے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ چین میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں جبکہ مظاہروں کے بعد چینی حکومت سرمایہ کاروں کے خدشات…

Read More

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض میں شاہ سلمان بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ماسٹر پلان کا افتتاح کر دیا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض میں جس بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ماسٹر پلان کا افتتاح کیا ہے توقع ہے کہ یہ دنیا کے سب سے بڑے ہوائی اڈوں میں سے ایک ہوگا، اس ہوائی اڈے کا منصوبہ دارالحکومت ریاض کو دنیا کی سر فہرست 10 معیشتوں میں شامل کرنے کے ویژن کا حصہ ہے۔ یہ منصوبہ دارالحکومت کی آبادی میں اضافے اور ضروریات کو پورا کرنے کے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور پولیس کے اہلکار نے رحم دل کی مثال قائم کرتے ہوئے درخت پر ڈور میں پھنسی ہوئی چیل کو مرنے سے بچا لیا۔ لاہور میں پتنگ اڑانے والوں کو شاید یہ احساس ہی نہیں ہوتا کہ ان کے وقتی شوق کی وجہ سے کسی جاندار کی زندگی کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ اس قاتل ڈور سے آئے روز کسی نہ کسی انسانی جان کا ضیاع ہوتا رہتا ہے۔ اس بار کوئی انسان نہیں بلکہ ایک جاندار چیل کینال روڈ پر ڈور کے چنگل میں پھنس گئی اور اپنی جان بچانے کیلئے ہاتھ پاؤں مارنے…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چھڑی کے بعد اب 30 جنوری تک الیکشن کی گھڑی بھی بدل جائے گی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 4 ماہ سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے اس لیے عدم اعتماد اور گورنر راج ناممکن ہیں، حکومت میں آنے اور اس کو لانے والے دونوں پشیمان ہیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ فضل الرحمن کے بیان نے اس کو رسوا کر دیا، 30…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے و رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سیاسی قیادتوں کو کرپٹ، نااہل اور قابل نفرت قرار دینے کی مذموم سازش (پراجیکٹ عمران) کے نتجے میں نیازی صاحب کو جھوٹا مہاتما اور نجات دہندہ بنا کر پیش کیا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے لکھا کہ پی ٹی آئی نے اپنے سہولت کاروں کی ملی بھگت سے محض اپنے اقتدار کیلئے جمہوریت کی جڑیں کھوکھلی کیں اور پاکستان کو ریورس گیئر میں ڈال دیا۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، ملک بھر میں جاں لیوا وائرس سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت کے مطابق (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 3 ہزار248 ٹیسٹ کئے گئے، 22 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ موذی مرض سے متاثرہ 32 مریضوں کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔ این آئی ایچ رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.68 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ ایک مریض جاں بحق ہو گیا ہے۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد افغانستان کے اہم دورے کیلئے روانہ ہو گیا، وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کی قیادت میں پاکستانی وفد افغانستان کا دورہ کر رہا ہے۔ ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کی قیادت میں وفد نور خان ایئربیس سے روانہ ہوا، پاکستانی وفد میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان صادق خان بھی شامل ہیں۔ افغانستان میں طالبان حکومت کے بعد حنا ربانی کھر دنیا کی پہلی خاتون رہنما ہیں جو افغانستان کا دورہ کریں گی، پاک افغان مذاکرات میں سکیورٹی، تعلیم، تجارت…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاک فوج میں کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں جاری ہے۔ پاک فوج کے سبکدوش ہونے والے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ کمان تبدیلی کی تقریب میں حاضر سروس، ریٹائرڈ افسران، کیڈٹس، وفاقی سیکرٹریز، سول حکام نے بھی شرکت کی، مختلف ممالک کے دفاعی اتاشی بھی تقریب میں شریک ہوئے، سول سوسائٹی، میڈیا اراکین اور اراکین پارلیمنٹ بھی موجود تھے۔ تقریب میں جی ایچ کیو بینڈ نے ملی نغموں کی مدھر دھنیں بکھیرتے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم اگلے 4 سے 6 ماہ میں ڈیلیور کریں گے، نگران حکومت آئی تو ملک ڈیفالٹ کر جائے گا۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ فوج آئندہ بھی آئینی کردارتک محدود رہے گی توغیریقینی کی صورتحال نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کہ پی ٹی آئی نے پنجاب اورخیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کیں توفوری انتخابات کرادیں گے۔ گورنرپنجاب وزیراعلیٰ کو اعتماد کاووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان اسمبلیاں توڑدیں تو ہم 60 روز میں ضمنی الیکشن کروادیں…

Read More

برسلز: (ویب ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ میں مراکش سے شکست کے بعد بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز اور دیگر شہروں میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔ گزشتہ روز قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں گروپ ایف کے میچ میں مراکش نے بیلجیئم کو 2 صفر سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں ایک اور اپ سیٹ کیا تھا۔ میچ ہارنے کے بعد بیلجیئم کے حامی دارالحکومت میں سڑکوں پر نکل آئے، درجنوں مشتعل افراد نے کاروں کو اُلٹ کر انہیں آگ لگا دی۔ مشتعل مظاہرین نے گاڑیوں پر پتھربرسائے، ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس اور واٹرکینن کا استعمال کرتے ہوئے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) افغانستان نے بھارت میں ہونے والے 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کر لیا ہے۔ خیال رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے بھارت سمیت 7 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کریں گی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کہا کہ افغانستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل کو موخر کرنے کے بعد اگلے سال ہونے والے 50 اوورز کے ورلڈ کپ کے لیے براہ راست اہلیت حاصل کر لی ہے۔ افغانستان اور میزبان سری لنکا میچ کی منسوخی کے بعد اتوار کو پالے کیلے میں پانچ پانچ سپر…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سینئر اداکار اجے دیوگن نے نوجوان اداکار ورون دھون کو ’راک اسٹار‘ قرار دیا ہے۔ انڈین باکس آفس پر اجے دیوگن کی فلم ’درشیام 2‘ اور ورون دھوان کی فلم ’بھیڑیا‘ کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔ ورون دھون نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کل کا اتوار خاص تھا کیونکہ ’درشیام 2‘ اور ’بھیڑیا‘ نے تمام سنیما دیکھنے والوں کو خوش کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اجے دیوگن سر اور ابھیشک پھاٹک کو بہت مبارک ہو۔ اجے دیوگن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے ’بھیڑیا‘ اور ’درشیام 2‘ نے شائقین…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کے حقوق کو اجاگر کرنے، ان کے بارے میں معاشرتی طرز عمل میں تبدیلی لانے، مرکزی دھارے میں ان کی شمولیت کی راہ حائل نفسیاتی اور جسمانی رکاوٹوں کو دور کرنے اور معاشی و مالی طور پر با اختیار بنانے کے لیے ایک جامع اور موثر آگاہی مہم کی ضرورت ہے۔ ایوان صدر میں صدر کے پریس سیکرٹری قمر بشیر کی جانب سے خصوصی افراد سے متعلق آگاہی مہم کے منصوبوں پر پریزنٹیشن دی گئی، اس دوران خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی اور صدر…

Read More