Author: admin

لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ریاست کی طاقت عوام ہی کی وجہ سے ہے۔ عمران خان نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ امید ہے نئی لیڈر شپ موجودہ صورتحال میں قوم اور ریاست کے درمیان اعتماد کی بحالی میں کردار ادا کرے گی، جو پچھلے 8 ماہ سے قوم اور ریاست کے درمیان پیدا ہوا ہے۔ عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو بھی مبارکباد دی، اور کہا کہ ریاست کی طاقت عوام…

Read More

برلن: (ویب ڈیسک) جرمنی میں ایک شخص کو مچھر کے کاٹنے کی وجہ سے اپنی 30 سرجریاں کروانا پڑ گئیں جس کی وجہ سے وہ کوما میں چلا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جرمنی میں ایک شخص کے ساتھ عجیب و غریب حادثہ پیش آیا جسے مچھر نے کاٹا جس کی وجہ سے اسے 30 سرجریاں کروانا پڑ گئیں اور اتنی زیادہ سرجریوں کی وجہ سے متاثرہ شخص کوما میں چلا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بعض اوقات مچھر کا کاٹنا انتہائی پریشان کن بھی ثابت ہو سکتا ہے اور یہ انفکشن کا سبب بھی بن…

Read More

اسلام آباد، کوئٹہ: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم میاں شہباز شریف، وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی صدر عارف علوی نے کوئٹہ کے نواحی علاقے بلیلی میں پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی پر موجود گاڑی پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور دھماکے میں بچے اور پولیس اہلکار کے جان بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا۔ عارف علوی کا کہنا تھا کہ بچے ہمارا بیش قیمت قومی اثاثہ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) خبردار ! آپ کو گھر بیٹھے بیٹھے کنگلا کرنے والوں کا نیا طریقہ واردات سامنے آ گیا۔ سائبر کرائم کرنے والے چالاک مجرم بینکوں کے یو این نمبر سے ملتا جلتا نمبر استعمال کرنے لگے ۔ فون پر بینکوں کے یو این نمبر سے ملتے جلتے نمبر سے صارف کو کال آتی ہے۔ کال کرنے والا صارف سے شناختی کارڈ نمبر، اے ٹی ایم کارڈ نمبر سمیت دیگر معلومات پوچھتا ہے۔ فراڈ کرنے والے کہتے ہیں کہ گورنمنٹ کی طرف سے معلومات مانگی جا رہی ہیں تاکہ معلومات اپ ڈیٹ ہو ۔ معلومات نہ دینے کی صورت…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ مجھے بچپن میں والد نے اور کیریئر کے آغاز پر مکی آرتھر نے بہت سپورٹ کیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے والد نے بچپن میں بہت سپورٹ کیا وہ مجھے لاہور کے مختلف گراؤنڈز میں لے کر جاتے تھے اور مجھے کرکٹ کے حوالے سے بہت کچھ سکھاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں انڈر 19 دورے کے بعد معلوم ہوا کہ میں پاکستان کے لیے کھیل سکتا ہوں جبکہ پاکستان کے لیے سال ڈیڑھ…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کےلیے بجلی 2 روپے 14 پیسے سستی کرنے کی منظور ی دے دی ہے۔ نیپرا کے مطابق بجلی سستی کرنے کا فیصلہ اکتوبر کے مہینے میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیا گیا، نیپرا اتھارٹی اعدادو شمار کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔ فیصلے سے کے الیکٹرک صارفین کو 3 ارب 59 کروڑروپے کا ریلیف ملے گا، فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ نیپرا نے سوال کیا کہ اکتوبر میں ڈیزل سے بجلی کیوں پیدا کی گئی؟ حکام کے الیکٹرک کے مطابق ایمرجنسی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کا مالیاتی خسارہ بڑھ کر 809 ارب روپے ہوگیا۔ وزارت خزانہ نے ماہانہ اقتصادی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح 25.5فیصدریکارڈ کی گئی ہے ۔ برآمدات ، ایف بی آر ریونیو اور زرعی قرضوں کی فراہمی میں اضافہ ہوا۔ حکومتی اقدامات کی بدولت مہنگائی میں کمی متوقع ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ، ترسیلات زر ،درآمدات ، غیر ملکی سرمایہ کاری اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ریکارڈ ہوئی۔ گزشتہ برس کے جولائی تاستمبر کے مہینوں میں مالیاتی خسارہ 438 ارب روپے تھا۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں چار…

Read More

پرتھ : (ویب ڈیسک) سابق ویسٹ انڈین بلے باز شیونارائن چندرپال کے بیٹے ٹیگ نارائن چندر پال بھی ٹیسٹ کرکٹربن گئے ۔ ٹیگ نارائن چندر پال نے آسٹریلیا کے خلاف پرتھ میں اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا ڈیبیو کیا اور اس موقع پر ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر برائن لارا نے انہیں ٹیسٹ کیپ دی۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے آفیشل ٹوئٹر سے ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں لیجنڈ کرکٹر برائن لارا کو ٹیگ نارائن کو ٹیسٹ کیپ دیتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس موقع پر ٹیم کے دیگر کھلاڑی تالیاں بجا کر داد دیتے ہوئے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے لئے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے وی آئی پی انکلویرز کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان یکم دسمبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کو دیکھنے کیلئے شائقین کا جوش عروج کو پہنچ گیا،میچ ڈے سے قبل ہی ٹکٹوں کی فروخت میں تیزی آگئی ۔ رپورٹ کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ کے پانچوں دن کے تقریبا 70 فیصد ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں ۔ واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف 3 میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کی…

Read More

ریاض: (ویب ڈیسک) مسجد الحرام میں رش سے بچنے اور ضیوف الرحمن کو سہولت فراہمی کے پیش نظر عمرہ زائرین کو پرمٹ میں درج مقررہ وقت کی پابندی کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ سعودی محکمہ امن عامہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ زائرین عمرہ پرمٹ پر درج تاریخ اور وقت کی سختی سے پابندی کریں اور دی گئی تاریخ اور وقت پر عمرہ ادا کریں۔ ڈپٹی سیکرٹری حج وعمرہ کے مطابق عمرہ کا پرمٹ حاصل کرنے کے لئے ’نسک ایپ‘ بنائی گئی ہے، زائرین ایپ کے ذریعے عمرہ پرمٹ حاصل کرسکتے جس میں عمرہ…

Read More

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) اوتھ کیپرز کے بانی اسٹیورٹ روڈس 2020 کے انتخابات کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن کو اقتدار سنبھالنے سے روکنے کی سازش کے مجرم قرار دے دیئے گئے۔ امریکی جیوری نے اسٹیورٹ روڈس کو دو ماہ کے مقدمے کی سماعت کے بعد بغاوت کی سازش کے الزام میں قصور وار قرار دیا ہے۔ استغاثہ نے کہا کہ اس نے ڈونلڈ ٹرمپ سے مسٹر بائیڈن کو اقتدار کی منتقلی کو روکنے کیلئے مسلح بغاوت کی منصوبہ بندی کی، گروپ میں سے تین جیسکا واٹکنز، کیلی میگس اور کینتھ ہیرلسن حملے کے دوران کیپیٹل ہل کے اندر گئے تھے۔…

Read More

پیرس: (ویب ڈیسک) فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون سرکاری دورے پر امریکا چلے گئے، امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات کریں گے۔ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران دونوں رہنما ایران کے جوہری پروگرام، انڈو پیسیفک میں چین کی بڑھتی ہوئی جارحیت اور یوکرین جنگ پر بات کریں گے، بائیڈن اور میکرون یوکرین کی اقتصادی اور عسکری مدد پر بھی گفتگو کریں گے۔ یوکرین کے معاملے پر دونوں رہنما ایک پیج پر ہیں، یہ ایمانوئیل میکرون کا امریکا کا دوسرا سرکاری دورہ ہے، اس سے قبل فرانسیسی صدر کو 2018 میں اس وقت کے امریکی…

Read More

برسلز: (ویب ڈیسک) نیٹو نے یوکرین کو مزید ہتھیار فراہم کرنے اور روسی حملوں سے تباہ ہونے والے توانائی کے بنیادی ڈھانچوں کو ٹھیک کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بخارسٹ میں ایک سربراہی اجلاس میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے ماسکو پر الزام لگایا کہ وہ موسم سرما کو جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے، روسی حملوں نے لاکھوں یوکرینی باشندوں کو منجمد درجہ حرارت میں بجلی اور بہتے پانی سے محروم کر دیا ہے۔ جینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ یوکرین ایک نہ ایک روز نیٹو اتحاد میں ضرور…

Read More