Author: admin

دوحہ : (ویب ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ کے 35 ویں میچ میں امریکا نے ایران کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ قطر کے الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے اہم میچ میں امریکا نے ایران کو 0 کے مقابلے میں 1 گول سے شکست دی ۔ فاتح ٹیم کی جانب سے میچ کا واحد گول کرسچئن پولِسک نے 38 ویں منٹ میں کیا۔ جیت کے بعد امریکا نے راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی ہے جبکہ میگا ایونٹ میں ایران کا سفر اختتام پذیر ہوگیا۔

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک معاشی طور پر تباہ اور اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے سابق وزیر داخہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک معاشی طور پر تباہ اور اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے، آج سے ریسکیو آپریشن کا پہلا دن ہے۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اداروں کا سیاست سے دور ہونا قابل تحسین ہے لیکن ادارے اپنے عوام سے دور نہیں رہ سکتے،…

Read More

گوجرانوالہ : (ویب ڈیسک) گوجرانوالہ پولیس نے تھیلی سیمیا میں مبتلا بچے کی بڑی خواہش پوری کردی ۔ سی پی او گوجرانوالہ عمر سلامت نے تھیلی سیمیا کے مریض بچے کو ایک دن کا اعزازی سی پی او بنا کر اس کی خواہش پوری کر دی،بچے کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ۔ تھیلیسمیا کے مرض میں مبتلا گوجرانوالہ کے حمزہ نے سی پی او بننے کی خواہشش کا اظہار کیا تو سی پی او عمر سلامت نے اس کی خواہش پوری کرنے کے لیے فوری احکامات جاری کیے اور اسے ایک دن کے لیے اعزازی سی پی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے 50 کروڑ روپے کی مالیت سے کم نیب کیسز میں گرفتار ملزمان کی ضمانتوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے 50 کروڑ سے کم مالیت کے نیب ریفرنس میں قید 5 ملزمان کی ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے نیب ترامیم ایکٹ میں جیلوں میں قید ملزمان کو ضمانتوں کا فورم نہ دینے پر تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔ جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس انوار حسین پر مشتمل بینچ نے دس صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔…

Read More

اوکاڑہ: (ویب ڈیسک) اوکاڑہ میں تھانہ کینٹ کی حدود میں ڈکیتی کے دوران دکاندار کی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک اور ایک فرار ہوگیا، ہلاک ہونے والے ڈاکو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ اوکاڑہ میں تھانہ کینٹ کے علاقہ 47 تھری آر میں دکاندار نے واردات کیلئے آنے والے دو ڈاکوؤں کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، ایک ڈاکو فرار ہوگیا، ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے، ڈاکوؤں کی شناخت عدنان اور کنگن کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں ڈاکو واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ…

Read More

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) انٹرنیٹ کی بین الا قوامی سب میرین کیبل میں خرابی دور ہونے کے بعد پاکستان میں متاثرہ انٹرنیٹ سروس مکمل بحال ہو گئی۔ ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی سب میرین کیبل اے اے ای ون میں خرابی دور کردی گئی ہے، ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی سروسز مکمل طور پر بحال ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی تھی۔

Read More

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 7 ہزار 221 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 221 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 39 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.54 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے خلاف 3 میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کے خلاف راولپنڈی کے پہلے ٹیسٹ میں لیام لونگ اسٹون ڈیبیو کریں گے جبکہ بین ڈکٹ کی 6 برس بعد پلیئنگ الیون میں واپسی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ کی ٹیم میں کپتان بین اسٹوکس، زیک کرالی، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین فوکس، جیک لیچ، اولی رابنسن اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ…

Read More

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) چین کی بڑھتی ہوئی دفاعی طاقت نے امریکا کو پریشان کر دیا ہے، امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ اگلے 13 برس میں چین کے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد بڑھ کر 1500 ہو جائے گی، چین اپنے میزائل سسٹم اور فضائی نظام کو مزید بہتر بنا رہا ہے۔ چین کی افواج سے متعلق پینٹاگون کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین روایتی اور غیر روایتی ہتھیاروں کو جدید بنا رہا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع نے کہا کہ 2035 تک چین کے جوہری ہتھیاروں کی تعداد تین گُنا سے بڑھ کر 1500 تک ہو جائے گی،…

Read More

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) کوئٹہ میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکے میں خاتون اور پولیس اہلکاروں سمیت 22 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا بلیلی کسٹم کے علاقے میں پولیس ٹرک کے قریب ہوا، دھماکے میں متعدد پولیس اہل کار زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جب کہ علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے دھماکے کے مقام کی سرچنگ کا عمل جاری ہے۔

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے سلسلے میں آج کراچی میں نشتر پارک اور اطراف کے علاقوں کو پیپلز پارٹی کے پرچموں اور بینرز سے سجا دیا گیا ہے۔ یوم تاسیس کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی آج کراچی میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔ نشتر پارک میں یوم تاسیس کی مناسبت سے ہونے والے جلسے سے وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ تیس نومبر 1967 کو لاہور میں پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی گئی، ذوالفقار علی بھٹو اس جماعت کے پہلے چیئرمین منتخب ہوئے،…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا، اجلاس میں ملکی سیاسی اورمعاشی صورتحال پر غور ہوگا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سال 2022-23 کیلئے گندم کی امدادی قیمت مقررکرنے کی منظوری دئیے جانے کا امکان ہے۔ اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ کو گندم کی طلب، موجودہ صورتحال اور منسوخ کیے گئے پیٹرولیم ایکسپلوریشن لائسنسز کی بحالی پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

Read More

واشنگٹن:(ویب ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 75 برس سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات اہم رہے ہیں، خطے میں استحکام کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی جیسے خطرات سے نمٹنا پاکستان اور امریکا کا مشترکہ مفاد ہے، انسداد دہشت گردی کے لئے پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتے ہیں،دہشت گرد گروہوں اور عسکریت پسندوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی توقع ہے، اس کے…

Read More