Author: admin

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے فواد چودھری کی امریکی سفیر سے ملاقات پر سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا کہ کیا اب یہ ڈونلڈ لو ٹھیک ہو گیا ہے؟۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی تھی جبکہ پی ٹی آئی نے سازش کے ذریعے اپنی حکومت ختم کرنے کا الزام ڈونلڈ لو پر عائد کیا تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے لکھا کہ کیا یہ وہی امریکی سفیر ڈونلڈ لو…

Read More

بیجنگ: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کا دن منایا گیا۔ چین کے صدر مملکت شی جن پنگ نے متعلقہ سرگرمی کے نام تہنیتی پیغام بھیجتے ہوئے کہا کہ چین نے ہمیشہ فلسطینی عوام کےجائز حقوق کی بحالی کی حما یت کی ہے۔ چینی نشریاتی ادارے کے مطابق شی جن پنگ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ فلسطین کا مسئلہ مشرق وسطیٰ کا بنیادی مسئلہ ہے اس مسئلے کاجامع اور منصفانہ حل خطے کے امن و استحکام اور عالمی انصاف کے لیے ضروری ہے۔ فلسطین اور اسرائیل کے پرامن تعلقات ، خطے کی دو بڑی…

Read More

دوحا: (ویب ڈیسک) پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے النصر فٹبال کلب کے ساتھ 207 ملین ڈالر میں معاہدہ کرلیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے رواں ماہ مانچسٹر یونائیٹڈ سے علیحدگی کے بعد سعودی عرب کے النصر فٹبال کلب کے ساتھ 207 ملین ڈالر سالانہ کے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رونالنڈو النصر کلب کے ساتھ ڈھائی سال کے معاہدے پر اتفاق کیا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ 40 سال کی عمر تک فٹبال کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں، دوسری جانب پرتگال کے کپتان رونالڈو…

Read More

ساؤ پاؤلو: (ویب ڈیسک) برازیل میں اپنی پیشانی پر خود کو چور اور احمق لکھوانے والا نوجوان چند روز قبل ایک واردات کے بعد چوتھی مرتبہ گرفتار ہوا ہے۔ اس کا نام روان روشا ڈا سِلوا ہے جس کی پیشانی پر ٹیٹو گُدا ہے اور اس پر لکھا ہے کہ ’ میں ایک چور اور احمق ہوں۔‘ یہ نوجوان اب چوتھی مرتبہ رنگے ہاتھوں اس وقت پکڑا گیا جب وہ ایک گھر میں نقب لگارہا تھا۔ جون 2017 میں اس نے ایک چوری کی تھی اور گرفتار ہوا تھا جس کے بعد اس کی پیشانی پر یہ جملہ لکھا گیا تھا۔…

Read More

ٹیکساس: (ویب ڈیسک) امریکا میں یکساں ڈی این اے کی تصدیق کے بعد ایک خاتون اپنے والدین کو 51 برس کے طویل عرصے بعد دوبارہ مل گئی۔ ٹیکساس کے خاندان کے مطابق ان کی بیٹی کا ڈی این اے ، شجرہ بتانے والی سروس 23 اینڈ می سے معلوم کیا گیا ہے اور اس طرح پانچ عشرے قبل اغوا ہونے والی بیٹی اپنے گھر لوٹ آئی ہے۔ 1971 میں میلیسا ہائی اسمتھ کی عمر صرف 22 برس تھی جب اس کی آیا اسے لے کر فرار ہوگئی تھی۔ تاہم اس واقعے کے بعد میلیسا کا نام بدل کر میلانی رکھ دیا…

Read More

ایمسٹر ڈیم، ہالینڈ: (ویب ڈیسک) ہالینڈ کے ماہرین نے کئی برس کی سائنسی تحقیق، کوانٹم کیمیائی عمل اور مصنوعی ذہانت کی مدد سے 31,618 ایسے سالمات (مالیکیول) دریافت کئے ہیں جو ممکنہ طور پر بیٹری میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ڈچ انسٹی ٹیوٹ آف ہائی انرجی ریسرچ (ڈی ایف ایف ای آر) نے ایسےہزاروں سالمات کی نشاندہی کی ہے جو ریڈوکس فلو بیٹریوں میں استعمال ہوسکتےہیں۔ ان سے بہترین بیٹریاں بنائی جاسکتی ہیں۔ اس ضمن میں ایک ڈیٹا بیس بنایا گیا ہے۔ سپرکمپیوٹر نے بھی بتایا ہے کہ ایک سالمے میں کم سے کم سینکڑوں ایسے خواص ہے جو مستقبل…

Read More

لندن: (ویب ڈیسک) موسمیاتی تبدیلی کے پیشِ نظر کاربن اخراج میں کمی لانے کے لیے رولز رائس کے انجینئروں نے ہائیڈروجن سے چلنے والے جیٹ انجن کی کامیاب تجربہ کرلیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق آزمائش میں استعمال کیا گیا انجن تبدیل شدہ رولز رائس اے ای 2100-اے تھا جس کو پانی سے حاصل کی گئی ہائیڈروجن اور قابلِ تجدید توانائی کا استعمال کرتے ہوئے چلایا گیا۔ لیکن اس ٹیکنالوجی میں ابھی بھی کچھ ایسے سقم موجود ہیں جن کو اس ٹیکنالوجی کے باقاعدہ جہازوں میں استعمال سے قبل دور کیا جانا ہے۔ تاہم، یہ آزمائش دنیا کے پہلے ہائیڈروجن…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) پاک بحریہ کے دو جہازوں نے فضائی یونٹ کے تعاون سے شمالی بحیرہ عرب میں تقریباً 5800 کلوگرام منشیات قبضے میں لے لی۔ پاکستان بحریہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاک بحریہ بحیرہ عرب میں تزویراتی طورپر اہم آبی گزرگاہوں پر کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے،ان کا تدراک کرنے اور ناکام بنانے کے اپنے قومی عزم کو جاری رکھے ہوئے ہے،حالیہ پیشرفت میں پاک بحریہ کے دو جہازوں نے بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن کیا جس کے نتیجے میں منشیات کی بڑی کھیپ قبضے میں لے لی۔ شمالی بحیرہ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں افسران کے ساتھ مل کر سازش کرتے وقت قائد اعظمؒ کا فرمان یاد نہیں آیا؟۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما نے کہا کہ آپ کی یادداشت 2018ء تک نہیں جاتی؟ جب آپ نے چند افسران کے ساتھ مل کر نواز شریف کے خلاف سازش کی،عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا،ان افسران کو متنازع بنایا اور ان کے مستقبل تباہ کیے؟۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے فوج سے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل کے آخری ہفتے میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنرکی زیرصدارت اجلاس میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل کے آخری ہفتے میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن تیسری مرتبہ بلدیاتی حلقہ بندیاں کرنے جا رہا ہے، اب تک بلدیاتی قانون کے رولز اور نقشہ جات فراہم نہیں کئے گئے جس پر الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو رولز کی کاپی اور نقشہ جات صوبائی الیکشن کمشنر اورضلعی الیکشن کمشنرز کو فراہم کرنے کی ہدایت کی۔…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) انگلش کرکٹ ٹیم کے بیٹر جو روٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز میں بہتر محسوس نہیں کر رہا تھا، آج بہتر ہوں، امید ہے وائرل انفیکشن سے جلد صحتیاب ہو جائیں گے۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جو روٹ نے کہا کہ کورونا یا فوڈ پوائزننگ والی خبر کی وضاحت کر دی گئی ہے، وائرل انفیکشن کا کوئی کچھ کر نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم انگلینڈ کو شکست دینے کی مکمل قابلیت رکھتی ہے، تیز کھیلنا اور وکٹیں لینا پاکستان کے خلاف میرا گیم پلان ہے، ہم پاکستان کے خلاف ذہنی طور…

Read More

شنگھائی : (ویب ڈیسک) چین کے سابق صدر جیانگ زی من 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سابق صدر جیانگ زی من کا انتقال شنگھائی میں ہوا، سابق صدر جیانگ زی من کو لیوکیمیا کا مرض لاحق تھا۔ خبر ایجنسی کے مطابق چین کے سابق صدر جیانگ زی من کے انتقال کے باعث چینی پرچم سرنگوں کر دیا گیا۔ جیانگ زی من 1989 کے ٹیامن اسکوائر واقعے کے بعد برسر اقتدار آئے اور ان کا شمار جدید چین کے اہم ترین رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ جیانگ زی من نے 1997 میں ہانگ…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) ٹوئٹر کی جانب سے کووڈ 19 کے حوالے سے گمراہ کن مواد پوسٹ کیے جانے پر اب کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب سے خاموشی سے کووڈ 19 مس انفارمیشن پالیسی کو ختم کردیا گیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق کمپنی نے 23 نومبر 2022 کو کووڈ پالیسی پر عملدرآمد روک دیا تھا مگر اس کا علم 28 نومبر کو صارفین کو ہوا۔ اب ٹوئٹر کی جانب سے کووڈ 19 ویکسینز کی افادیت اور محفوظ ہونے کے حوالے سے جعلی دعوؤں پر مبنی پوسٹس پر کوئی ایکشن نہیں لیا جائے…

Read More