Author: admin

راولپنڈی : (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ملتوی کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق انگلش کرکٹ اسکواڈ کے 14افراد بدہضمی کا شکار ہیں جن میں کپتان بین اسٹوکس بھی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلش کپتان بین اسٹروکس کو بدہضمی ہونے کے باعث ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ملتوی کردی گئی جو اب کل ہوگی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ بین اسٹوکس اور بابراعظم کل ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی میں حصہ لیں گے اور تقریب رونمائی کل ٹیسٹ شروع ہونے سے قبل کی جائے گی۔

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے دباؤ پر وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے کمیٹی قائم کر دی۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی ادویات میں قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے کمیٹی کی سربراہی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کریں گے جبکہ وزیر صحت عبدالقادر پٹیل، ایازصادق اور دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیدار بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔مقامی فارما سیوٹیکل انڈسٹری کی نمائندگی فاروق بخاری، زاہد سعید، قاضی…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری نے کہا ہےکہ عمران خان واضح کرچکے ہیں امریکا سے کوئی دشمنی نہیں اور نہ ہی وہ امریکی حکومت کے خلاف ہیں۔ ایک بیان میں ذلفی بخاری نے کہا کہ پورے امریکا یا امریکی حکومت سے اختلاف نہیں، ایک شخص سے ناراضی ہے جس نے سائفرمیں دھمکیاں دیں اور غیر ذمے دارانہ زبان استعمال کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان واضح کرچکے ہیں کہ امریکا سے کوئی دشمنی نہیں اور نہ ہی وہ امریکی حکومت کے خلاف ہیں۔

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) قومی کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ایک کروڑ 25 لاکھ بچے محنت و مشقت کرتے ہیں اور یہ تعداد مجموعی بچوں کی آبادی کا 16 فی صد ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ بچوں کو مشقت سے روکنے اور تشدد سے بچانے کیلئے قانون تو موجود ہیں لیکن عمل درآمد نہیں ہوتا، بچوں کے تحفظ سے متعلق وفاقی اور صوبائی سطح پر قوانین میں ہم آہنگی لانے کی ضرورت ہے۔ چیئرمین قومی کمیشن برائے حقوق اطفال افشاں تحسین کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) واسا نے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو بڑا ڈیفالٹر قرار دے دیا۔ واسا کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے باوجود سی اے اے نے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد بل ادا نہ کیا۔ واسا کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے گلبرگ لاہور میں واقع آفیسرز فلیٹس کے دو ٹیوب ویلز کا بل 2018 سے واجب الادا ہے۔ واسا کے مطابق سی اے اے کو ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد رقم ادا کرنی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر واسا حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو وارننگ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) ملالہ یوسف زئی نے مغربی ممالک کی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک افغانستان میں خواتین کی حالتِ زار کو نظر انداز نہ کریں۔ نوبل انعام یافتہ خواتین کے حقوق کی کارکن ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ سب نے میری کہانی سنی ہے، آپ کو ملالہ کی کہانی بھی معلوم ہے لیکن یہ کوئی منفرد کہانی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لاکھوں افغان لڑکیوں کی کہانی ہے جن میں لیڈر بننے اور تبدیلی لانے کی صلاحیت موجود ہے۔ ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ افغانستان کی ان خواتین کو اپنی…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف کل سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کیلئے ہماری تیاری بہت اچھی ہے ،سیریز میں اچھا کھیل پیش کریں گے۔ پنڈی ٹیسٹ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز ہمارے لئے بہت اہم ہے، پریشر والی کوئی بات نہیں ، اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بیٹنگ ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں بہترین کمبی نیشن کے ساتھ جانے کی کوشش کرنی ہے اور اس حوالے سے ہماری…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات پر فیصل واوڈا کا طنزیہ رد عمل سامنے آیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں پی ٹی آئی کے منحرف رہنما فیصل واوڈا نے فواد چودھری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ وہی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم ہے جس نے سازش سے پی ٹی آئی کی حکومت گرائی؟ فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ کیا اب ڈونلڈ بلوم سازش کے ذریعے پی ٹی آئی کی حکومت واپس لانے والا ہے؟ کیا اب یہ ڈونلڈ بلوم ٹھیک…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) انگلش کھلاڑیوں اور آفیشلز کی طبیعت ناسازی کے باعث پنڈی ٹیسٹ التواء کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم کے کم از کم 14 کھلاڑی اور آفیشلز کی طبیعت خراب ہے اور ان کو فوڈ پوائزن سمیت وائرل انفیکشن کی شکایت ہے جس وجہ سے انگلینڈ کے پاس 11 فٹ کھلاڑی دستیاب نہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور انگلش بورڈ اس حوالے سے بات چیت کر رہے ہیں جس کے بعد جمعرات کے روز پہلا ٹیسٹ شروع ہونے کے امکانات نہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے کی اصولی منظوری دے دی ہے، وزیر اعلیٰ نے لاہور فیڈرروٹ کے لئے مزید بسیں لانے کا پراجیکٹ تیار کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعلیٰ نے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کو بحال اور فعال کرنے کا حکم دیا۔ چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے 8 سٹیشنز کی کمرشلائزیشن کی جائے گی، پاکستان میٹروبس سسٹم راولپنڈی اسلام آباد کی بسوں کی مرمت اور نئی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاق اور پی ڈی ایم جماعتوں نے صوبائی اسمبلیوں کو ممکنہ تحلیل سے بچانے کے لئے اہم اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ حکومت پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے جب کہ اس سلسلے میں جاری سیاسی سرگرمیوں، اہم ملاقاتوں اور رابطوں میں پنجاب و خیبر پختونخوا اسمبلیوں میں وزرائے اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے ممکنہ آپشنز پر غور بھی کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) معروف عالم دین اور شیخ الحدیث مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ ملک سے سود کی لعنت کے خاتمے کیلئے ہم سب کو متفقہ طور پر آواز بلند کرنا ہوگی۔ حرمت سود کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الحدیث مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ مسلمانوں کے مختلف مکتبہ فکر میں سود سے متعلق کوئی اختلاف نہیں ہے، بلاسود بینکاری کو عملی طور پر لاگو کیا جائے، اس سیمینار کا مقصد حکومت، متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرنا ہے کہ سود کے خاتمے کے لئے عملی کوشش کرنی چاہیے۔ مفتی تقی عثمانی کا کہنا…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پنجاب میں ن لیگ کے ہر وار کے لیے تیار ہیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اعتماد کا ووٹ اور عدم اعتماد کی صورت میں فوری ووٹنگ کروا کر یہ تحریکیں ناکام بنائی جائیں گی اور ہم پنجاب میں ن لیگ کے ہر وار کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے 20 سے 25 اراکین ٹکٹ کے…

Read More