تازہ تر ین

ڈی آئی خان میں ڈی پی او کی گاڑی پر حملہ، دو پولیس اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (ویب ڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈی پی او کی گاڑی کے قریب دھماکے میں دو پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق ہتھالا روڈ پر ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں 2 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ڈی پی او کے اسکواڈ میں شامل گاڑی بھی متاثر ہوئی تاہم ڈاکٹر زاہد اللہ محفوظ رہے جب کہ زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان کی گاڑی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے ورثائ سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ان کا کہنا تھا کہ بہادر اہلکاروں نے جان قربان کر کے سینئر افسر کو محفوظ رکھا۔آصف علی زرداری نے بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے منصوبہ سازوں کو پکڑا جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv