تازہ تر ین
strike

تحریک لبیک کا مال روڈ پر دھرنا جاری، چھٹے روز بھی شہری عذاب میں مبتلا، راستے بند

لاہور (کرائم رپورٹر)تحریک لبیک یارسول کا مال روڈ پر جاری دھرنا 6ویں روز میں داخل ، شہر بھر میں بدترین ٹریفک جام سے شہری اذیت سے دوچار ، ٹریفک پولیس کی حکمت عملیاں اورمختلف ڈائیورشن پوائنٹس بھی ٹریفک رواں رکھنے میں بری طرح ناکام،متعد د بار تخریب کاری کا مرکز بننے والے مال روڈپر ممکنہ دہشتگردی کے بادل منڈلانے لگے ۔ذرائع کے مطابق تحریک لبیک یارسول اللہ کا احتجاجی دھرنا 6ویں روز میں داخل ہوگیا ہے ۔فیض آباد میں پولیس کی جانب سے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کو منشتر کر نے کیلئے 25نومبر کو آپریشن شروع کیا گیا جس کے بعد لاہور سمیت ملک گیر احتجاج اور جلاﺅ گھیراﺅ شروع ہوگیا ۔ اس آپریشن کے بعد تحریک لبیک یار سول اللہ کی جانب سے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے کا مطالبہ کیا گیا جسے مانتے ہوئے ان کو مستعفی کر دیا گیا اور پھر ملک بھر میں جاری احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ ختم کر دیا گیا جس کے بعد ملک بھر میں تو معمولات زندگی واپس لوٹ آئے لیکن لاہور میں مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے جاری تحریک لبیک کا احتجاجی دھرنا یہ کہہ کر ختم کر نے سے انکار کر دیا گیا ہے کہ جب تک صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ مستعفی نہیں ہونگے دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا جس کے بعد رانا ثناءاللہ بھی استعفے نہ دینے پر ڈٹ گئے ہیں ۔ مال روڈ مسلسل 6روز سے عام ٹریفک کیلئے بند ہونے کی وجہ سے شہر میں بدترین ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے اور رش والے اوقات میں شہری کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام میں پھنسے رہتے ہیں ۔ اس حوالے سے لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے متعدد حکمت عملیاں اپناتے ہوئے ڈائیورشن اور اضافی نفری سمیت دیگر تدابیر آزمائی گئیں لیکن ٹریفک کو قابو نہ کیا جاسکا اور ایمبولینسز سمیت دیگر امدادی ٹیمیں بھی اس ٹریفک جام میں کئی کئی گھنٹے بھنسی رہیں ۔دوسری جانب سیف سٹی اتھارٹی کے مانیٹرنگ روم میں مال روڈ پر جاری دھرنے کے شرکاءپر کڑی نظر رکھنے کے احکامات جاری کر تے ہوئے ماضی میں ہونے والے سانحہ چیئرنگ کراس کی طرز کے کسی نئے سانحے کے خدشات کے پیش نظر سخت ترین مانیٹرنگ کر کے مشکوک دکھائی دینے والے کسی بھی شخص کو قبل از وقت گرفتار کر نے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ حساس اداروں کی جانب سے بھی مال روڈ پر ممکنہ دہشتگردی کے واضح امکانات کا عندیہ دیدیا ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv