تازہ تر ین
ranasanaullah

میرا مطالبہ کرتے تو استعفیٰ دے دیتا، رانا ثناءاللہ کی معروف صحافی ضیا شاہد سے گفتگو، روز نامہ خبریں کا بار بار ذکر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ یہ آپ ہی کی خبر ہے۔ آپ نے تو تردید چھاپ دی تھی۔ لیکن تردید کو کوئی نہیں پڑھ رہا۔ مجھے جب جب کہا گیا میں نے اس کی تردید کی ہے۔ ایک دھرنا اسلام آباد میں تھا۔ وہاں جب آپریشن ہوا تو انہوں نے کال دی۔ اور کہا کہ باقی جگہوں پر بھی دھرنے کیے جائیں۔ اس کال پر فیصل چوک میں دھرنا لگایا گیا۔ اسلام آباد دھرنے کے مذاکرات ہوتے رہے۔ بات چیت ہوتی رہی۔ 21 دنوں تک ان کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ زاہد حامد سے استعفیٰ لیا جائے۔ اگر وہ دو استعفوں کا مطالبہ کرتے تو میں بھی وہاں استعفیٰ بھیج دیتا۔ میرا استعفیٰ کوئی زیادہ بھاری نہیں تھا۔ جب معاہدہ ہو گیا۔ وہاں دھرنا ختم ہو گیا تو معاہدے کے فریقین اور ثالث کو چاہیے کہ اس دھرنے کو بھی ہٹائیں۔ نجی ٹی وی چینل پر ندیم ملک کے ساتھ جو گفتگو ہوئی تھی وہ کیپٹن صفدر صاحب کی تقریر کے حوالے سے تھی۔ اسی بات کو ایڈٹ کر کے کلپ تیار کیا گیا تھا۔ جو کہ غلط تھا۔ غلط طور پر مجھ سے منسوب کیا گیا۔ دوسرے دن آپ کے اخبار میں خبر آگئی۔ اگلے دن آپ کے اخبار کی تردید آ گئی۔ اگلے دن میں نے پریس کانفرنس میں اس کی تردید کر دی۔ آصف جلالی صاحب نے اسلام آباد میں جو معاہدہ کیا اس میں حکومت کی طرف سے خواجہ سعد رفیق اور دیگر کے دستخط ہیں۔ دوسری طرف ان کے دستخط ہیں۔ اس میں لکھا ہوا ہے کہ رانا صاحب اپنے بیان کی وضاحت کر دیں۔ میں نے پھر اس کی وضاحت کر دی۔ مجھے دس دفعہ کہہ دیں میں وضاحت کرنے کو تیار ہوں۔ کلمہ پڑھنے میں کسی کو حرج نہیں۔ حمید الدین سیالوی صاحب ہمارے برگزیدہ بزرگ ہیں۔ ان کے تحفظات ہمارے تمام ایم پی اےز نے ان کے علاقے میں دور کئے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کی مدد کی ہے۔ ان کے تحفظات ضرور دور کریں گے۔ پارلیمنٹرینز سے مشورہ کر کے ضرور ان کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔ دین کے معاملے میں حوصلہ دکھانے میں کوئی کمی نہیں، ضیاصاحب یہ معاملہ آپ کی طرف سے شروع ہوا ہے۔ آپ بھی حوصلہ دکھائیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv