تازہ تر ین
khadim hussain rizvi

چئیر مین میں ہوں: اشرف جلالی، شوریٰ میرے ساتھ ہے: خادم رضوی، تحریک لبیک میں بھی بغاوت شروع

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دھرنے کے ختم ہونے کے اعلان کے ساتھ ہی 82 شہروں میں دھرنے ختم کر دیئے گئے لاہور دھرنے سے تعلق نہیں۔ ثالثوں نے ذمہ داری قبول کی ہے۔ فریق مکر جائیں گے تو ہم ضامن سے پوچھیں گے۔ سربراہ تحریک لبیک خادم حسین رضوی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری تحریک نے اسلام آباد میں دھرنا ختم کیا تو اعلان کر دیا جس کے ساتھ ہی 82 شہروں میں جاری دھرنے ختم کر دیئے گئے۔ لیکن لاہور میں جاری دھرنے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ ایک ہے میں اس کا سربراہ ہوں۔ تمام شوریٰ میرے ساتھ ہے۔ جلالی صاحب خود علیحدہ ہو گئے۔ ان کا ہم سے، ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں۔ دھرنا ہوا، ختم ہو گیا۔ معاملات طے ہو گئے۔ موصوف کو اعلان کے ساتھ اٹھ جانا چاہئے تھا کچھ لوگوں کو کریڈٹ لینے کی بیماری ہوتی ہے۔ یہ بیٹھے رہیں۔ ان کے پاس مواد تھا تو رانا ثناءسے بھی استعفیٰ لے کر اٹھتے۔ یہ اپنے مقاصد پر دھرنے میں بیٹھے ہیں۔ ایک شخص بار بار کہتا ہے کہ میں ختم نبوت پر ایمان رکھتا ہوں میرے ماں باپ میاں میر صاحب کے احاطے میں دفن ہیں۔ وہ بار بار کہتا ہے ہمیں ماننا پڑتا ہے۔ ہم نے ان سے کہا کہ اصل مجرم سامنے لے آئیں۔ ایک بندے کا 100 افراد لے کر دھرنا نہیں ہوتا۔ پورے ملک میں دھرنا کروا کر دکھائیں ثالثوں نے کہا کہ ہم ذمہ داری سے بات کر رہے ہیں۔ یہ پوری ہو گی۔ یقین کرنا پڑتا ہے لوگ تو کلمہ پڑھ کر کافر ہو جاتے ہیں۔ اگر وہ مکر گئے تو ہم ضامن سے پوچھیں گے۔ حکومت سے براہ راست رابطہ نہیں ہوا۔ ہماری کمیٹی کا بھی ثالثوں سے رابطہ ہوا۔ سربراہ تحریک لبیک یارسول اللہ پیر آصف اشرف جلالی نے کہا ہے کہ ہم نے 9 دن محاصرے میں گزارے جبکہ رضوی صاحب نے ایک دن بھی محاصرے میں نہیں گزارا۔ ہمارا پانی، دوائی دارو، روٹی پانی سب بند کردیا گیا۔ ان کے منہ سے ختم نبوت کے دھرنے والوں کےلئے دعا تک نہ نکلی۔ ان کا آپریشن ہوا تو ہم نے کال دی۔ ہمارے لوگ شہید ہوئے۔ یہ اسلام آباد سے اٹھنے سے قبل اپنے شہداءکی لاشیں وصول کرتے اور ایف آئی آر کٹواتے۔ ہم نے 20 دن کا وقت دیا تھا۔ انہوں نے وہاں جا کر 30دن دے دئیے۔ 22 مارچ 2017 کو تحریک صراط مستقیم ممتاز قادری(مرحوم) کے نام پر اٹھ کھڑی ہوئی خادم رضوی صاحب، اویس نعیم صاحب اور جامع نعیمیہ میں 70 علماءمشائخ نے مجھے ممتاز قادری تحریک کا سربراہ بنا کر آگے کر دیا۔ وہی تحریک آگے جا کر تحریک لبیک یارسول اللہ بن گئی۔ ان کے ساتھ من گھڑت شوریٰ ہے۔ رانا ثناءاللہ نے کافرانہ الفاظ بولے۔ انہوں نے قادیانیوں کے حق میں بیان دیا۔ اس نے حد کر دی اسلام آباد کے دھرنے والوں نے رانا ثناء اللہ سے پہلے دن سے استعفیٰ کیوں طلب نہیں کیا۔ ہم نے معاہدے میں لکھا ہے کہ رانا ثناءآئے گا تو ہم اسے الفاظ بتائیں گے اور اس پر حکم لگائیں گے۔ رضوی صاحب ہمیں لالی پاپ کہتے تھے۔ خود 30 دن دے کر آ گئے ہم نے تو 20دن دئیے تھے۔ شہدا کی لاشیں کہاں ہیں۔ کس نے غائب کر دیں۔ قوم ان سے ہر شہید بچے کا حساب لے گی۔ اگر زاہد حامد مجرم نہیں تھا تو انہوں نے اس سے استعفیٰ کیوں لیا۔ یہ معاہدہ کر آئے ہیں کہ ہم فتویٰ نہیں دینگے۔ تحقیق میں زاہد حامد قصور وار نکل آیا تو فتویٰ کس طرح دیں گے۔ انہوں نے کہا پوری حکومت گرا کر اٹھیں گے۔ پھر صرف ایک استعفیٰ لے کر آ گئے۔ دھرنا جاری ہے۔ 12ربیع الاول یہیں کریں گے۔ جلسوں سے بھی کہا ہے کہ یہاں ہم ختم نبوت کے سلسلے میں پارلیمنٹ اندر بھی آواز اٹھائیں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام کے دوران خادم حسین رضوی اور آصف اشرف جلالی کے درمیان سخت الفاظ کا تبادلہ خیال ہوا، دونوں جانب سے سخت الفاظ استعمال کئے گئے، جبکہ دونوں نے تحریک کا سربراہ ہونے کا دعویٰ کیا۔ گفتگو کے دوران ہی خادم حسین رضوی کا کیمرہ بند ہوگیا، جس کے دوران مذکورہ پروگرام کے اینکر نے بار بار اپنی ٹیم کے بارے تحفظات کا اظہار کیا اور خادم حسین رضوی کو مخاطب کرکے کہا کہ ہماری ٹیم کو وہاں سے بحفاظت جانے کا بندوبست کردیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv