تازہ تر ین
imran khan

حلف نامہ میں تبدیلی کس کی خوشنودی کیلئے ہوئی، عمران خان کا انکشاف

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حلف نامے میں تبدیلی ایک لابی کو خوش کرنے کی کوشش تھی، نواز شریف کہتے ہیں کہ فوج اور عدالت نے میچ فکس کیوں نہیں کرایا، منی لانڈرنگ کا ایک نیا طریقہ اقامہ ہے، فوج نہ آتی تو شاید دھرنے کا معاملہ مزید خطرناک ہو جاتا، موجودہ صورتحال سے نکلنے کا واحد حل قبل از وقت انتخابات ہیں، موجودہ حکومت ہی اس وقت جمہوریت کو کمزور کررہی ہے، زرداری اور نواز شریف نے ملک کا قرضہ 25ہزار ارب تک پہنچا دیا ہے، قوم حدیبیہ کیس کے حوالے سے نیب کی طرف دیکھ رہی ہے، قطری شہزادے کے پاکستان آنے سے واضح ہو گیا کہ معاملہ سیکیورٹی کا نہیں تھا، مطالبات کےلئے احتجاج جمہوریت میں ہر عام شہری کا حق ہوتا ہے، موجودہ حکومت جب تک رہے گی ہمیں فائدہ ہو گا اور ہماری جماعت مضبوط ہو گی، میں نے لال مسجد آپریشن کی مخالفت کی تھی، حکومت اور قوم کو فوج کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ حکومت کا مقصد نواز شریف کی کرپشن بچانا ہے، سوا سال بعد بھی عدالت میں صرف ایک قطری خط پیش کیا گیا، شریف خاندان کی ساری کرپشن کے پیچھے قطری خط ہے، ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، دھرنا مظاہرین 20دن سے بیٹھے تھے اور کسی کو فکر نہ تھی، شہباز شریف نے خود کہا کہ ترمیم کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے، وزیر قانون نے اسمبلی میں کہا کہ آئین میں کوئی ترمیم نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم میں تمام جماعتوں کی موجودگی ایک بڑا جھوٹ ہے، جو وزیر عدالت کے باہر بیانات دیتے تھے وہ کہاں غائب ہو گئے تھے، ملک میں انتشار تھااور وزیراعظم رائے ونڈ جا کر قدموں میں بیٹھ گیا، احسن اقبال کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، فوج نہ آتی تو شاید دھرنے کا معاملہ مزید خطرناک ہو جاتا، دھرنے کا مسئلہ حل ہونے پر میں نے نوافل ادا کئے، حلف نامے میں تبدیلی سے رد عمل کا علم تھا تو کیوں یہ اقدام اٹھایا، حکومت نے خاموشی سے حلف نامے میں تبدیلی کی کوشش کی، کیا معاہدہ بین الاقوامی لابی کو خوش کرنے کےلئے کیا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، ختم نبوت سے متعلق قانون تبدیل کرنے کی کوشش کی؟ پورا ملک اس وقت مفلوج ہے، موجودہ صورتحال سے نکٹنے کا واحد حل صرف قبل از وقت انتخابات ہیں،حلقہ بندیوں کا عاملہ کون سا ہاتھی ہے جسے درست نہیں کیا جا سکتا، برطانیہ میں دو مرتبہ قبل از وقت انتخابات ہوئے، موجودہ حکومت ہی اس وقت جمہوریت کو کمزور کررہی ہے، نااہل وزیراعظم کو 90،90گاڑیوں کا پروٹوکول دیا جاتا ہے ، جس شخص نے عوام کا پیشہ چوری کیا اس کو سرکاری پروٹوکول مل رہا ہے،حکومت کیا پیغام دے رہی ہے کہ بڑے چور کو بچانا جمہوریت ہے، خواجہ آصف کے پاس اس وقت دو اہم وزارتوں کے عہدے ہیں، موجودہ حکومت نے بجلی کی قیمت ڈبل کردی ہے، انہوں نے کہا کہ اقامے کے مطابق خواجہ آصف کو 17لاکھ ماہانہ تنخواہ مل رہی تھی، کنٹریکٹ کے مطاب خواجہ آصف کو آٹھ گھنٹے کام کرنا تھا، خواجہ آصف کو دبئی میں لیگل ایڈوائس کے پیسے مل رہے تھے، خواجہ آصف کی اہلیہ کے اکاﺅنٹ میں لاکھوں درہم تھے، منی لانڈرنگ کا ایک نیا طریقہ اقامہ ہے۷، 2008میں پاکستان کا مجموعی قرضہ7ہزارارب روپے تھا،زرداری اور نوازشریف نے مجموعی قرضہ25ہزار ارب تک پہچادیا، چیک کیا جائے احسن اقبال کے پاس بھی سعودی عرب کا اقامہ ہے، نواشریف نے 30ہزار کروڑ روپے کا جواب دینا ہے، میں نے اپنے فلیٹس کے 60ڈاکومنٹس دیے،میرا ایک بھی ڈاکومنٹ غلط نکلا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ قوم حدیبیہ کیس کے حوالے سے نیب کی طرف دیکھ رہی ہے، یہ سب مل کر غریب قوم کو لوٹ رہے ہیں، یہ لوگ 300سال سے احتساب سے بچ رہے تھے،نوازشریف نے ہمیشہ امپائر ملاکر میچ کھلا،نوازشریف کو گلہ ہے، کہ فوج عدلیہ ساتھ کیوں نہیں ملی،سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی میں قطری نہیںآیا، قطری شہزادے کے آنے سے واضح وہ گیا کہ سیکیورٹی کا مسئلہ نہیں تھا، قطری خط سارا فراڈ تھا،قطری شہزادہ پورٹ قاسم کے افتتاح کےلئے فوری پاکستان پہنچ گیا ، موجودہ حکومت جب تک رہے گی ہمیں فائدہ ہو گا اور ہماری پارٹی مضبوط ہو گی، تین بار کا وزیراعظم کہتا ہے کہ میرے خرچے آمدن سے زائد ہیں تو آپ کو کیا ہے، جے آئی ٹی بنی تو یہ لوگ مٹھائیاں تقسیم کر رہے تھے، (ن) لیگ سینیٹ انتخابات کا انتظار کر رہی ہے، نواز شریف دھرنے کےلئے آرہے تھے تو وہ اسے جمہوریت کہہ رہے تھے، نواز شریف بھی جمہوریت کے گیت گا کر دھرنے کےلئے آ رہے تھے، مسلم لیگ (ن) نے ماضی میں 2لانگ مارچ کئے، مطالبات کےلئے احتجاج جمہوریت میں ہر عام شہری کا حق ہوتا ہے۔ چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف خود کو بادشاہ سمجھتے ہیں، انہیں یہ نہیں پتہ کہ عوامی عہدیدار جوابدہ ہوتا ہے، نواز شریف 3بار وزیراعظم بنے، عوامی عہدیدار کو آمدن سے زائد اخراجات کے وسائل بتانا ہوتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv